*موت تمہارے پاس کسی بالکل عام سے دن میں آجائے گی* .
*تمہارے ادھورے منصوبوں کے عین درمیان* ....
*اور یہ دنیا تمہارے بغیر بھی اپنے راستے پر یونہی چلتی رہے گی* ۔"
🧔🏻 *Ibn_E_Adam*💀
📸 *شہادت: معاشرے کی بقا کا محرک*
شہادت اور ایثار و قربانی کا جذبہ، معاشرے کی حرکت (اور پیشرفت) کا محرک ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
6 جولائی 2004
📸 *دشمن کا مقصد*
ہمارا مشترک دشمن، جو آج اسرائیل اور امریکہ اور ان جیسے اور بھی ہیں، جو چاہتے ہیں کہ ہماری عزت و وقار کو تباہ و برباد کر دیں اور ہمیں دوبارہ ظلم و ستم کے تحت رکھیں، (ہم ایمانی قوت سے) اس مشترک دشمن کو دفع کریں۔
امام خمینیؒ
3 جون 1982
🌹 *جنگ سے قبل امامِ مقاومت حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی ایک نایاب تصویر پہلی مرتبہ منظرِ عام پر۔*
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، طولِ عمر عطا فرمائے اور اسلام و امتِ مسلمہ کی خدمت کے لیے اپنی خاص نصرت و حفاظت میں رکھے۔ آمین۔ 🌹
#شہدائےکربلا آج بھی زندہ ہیں
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَٰكِنْ لَا تَشْعُرُونَ
اورجو لوگ راہ خدا میں مارےجاتے ہیں انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، مگر تم (ان کی زندگی کا) ادراک نہیں رکھتے۔
#قرآن_کریم
سورہ بقرہ،آیت154
*سید علامہ نصرت عباس بخاری ✨*
*جو دل خدا کے لیے دھڑکتا ہو*
*امام عج اسی دل کا*
*انتخاب کرتے ہین تمہارا دل صرف خدا کے لیے اسے کیسی اور کو کرایے پر مٹ دینا* 🫀🕊️
*Allama nusrat abbas ♥️*
*امام جعفرصادقؑ*
`زوار حسینؑ کی فضیلت`
> اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کے ماضی و مستقبل کے گناہ بخش دیتا ہے جو معرفت کے ساتھ قبر حسینؑ کی زیارت کرتے ہیں ۔
لبیک یا حسین یعنی آج کے یزیدیت کے خلاف عملی جدوجہد
مؤمن کی پانچ علامات
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں: تنہائی میں خدا کا خوف، تنگ دستی میں صدقہ دینا، مصیبت کے وقت صبر کرنا، غصے کی حالت میں بردباری اور خوف کی حالت میں سچ بولنا۔
کتاب خصال، جلد 1، صفحہ 269
امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں
لَا تَسْتَحِ مِنْ اِعْطَاءِ الْقَلِیْلِ، فَاِنَّ الْحِرْمَانَ اَقَلُّ مِنْهُ.
تھوڑا دینے سے مت شرماؤ!
کیونکہ خالی ہاتھ پھیرنا تو اس سے بھی گری ہوئی بات ہے۔
(نہج البلاغہ حکمت 67)
امیر المومنین علیہ السلام
جو لوگ اپنی دنیا سنوارنے کیلئے دین سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں
تو خدا اس دنیوی فائدہ سے کہیں زیادہ ان کیلئے نقصان کی صورتیں پیدا کر دیتا ہے۔
(نہج البلاغہ،حکمت 106)