ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
میری امت کے دو قسم کے آدمیوں کو میری شفاعت فائدہ نہیں دے گی۔ ظالم دھوکے باز حکمران اور غلو کرنے والادین سے نکل جانے والا
(السلسلۃ : 2618)
غزہ میں، جہاں قبرستان بھر چکے ہیں اور بچوں کو اسکول کے احاطوں میں دفن کیا جا رہا ہے، دنیا اب بھی انسانیت کی بات کر رہی ہے، جبکہ خونی قاتل اسرائیل کی نسل کشی کا سلسلہ غزہ میں اب بھی جاری ہے.
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے دانستہ طور پر اسلام اور مسلمانوں کی کھلم کھلا توہین کر دی ہے اسلامی ممالک کو مل کر ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کرنی چاہیئے اور مطالبہ کرنا چاہیئے کہ ٹرمپ اپنی توہین آمیز پوسٹ واپس لیکر مسلمانوں سے معافی مانگیں
ایک مرتبہ ایک شخص مہنگے ہوٹل میں بیٹھا کھانا کھا رہا تھا۔ اس کی میز کے قریب ایک مزدور بیٹھا سادہ سا کھانا کھا رہا تھا۔ اس کے کپڑے گرد آلود تھے اور ہاتھ محنت کی گواہی دے رہے تھے۔
مہنگے لباس میں ملبوس شخص نے اسے دیکھا تو طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ بولا:
’’بھائی! سارا دن محنت مزدوری کرتے ہو، پھر بھی اتنا سادہ کھانا کھاتے ہو؟ کبھی اپنے اوپر بھی خرچ کر لیا کرو۔ زندگی صرف پیسہ کمانے کا نام نہیں، اسے جینے کا ہنر بھی سیکھو۔‘‘
مزدور نے اطمینان سے اس کی طرف دیکھا اور مسکرا کر پوچھا:
’’جناب! ایک بات پوچھ سکتا ہوں؟‘‘
اس شخص نے بڑے اعتماد سے کہا: ’’جی ضرور!‘‘
مزدور بولا: ’’آپ نے یہ قیمتی لباس، مہنگی گھڑی اور یہ سب آسائشیں اپنی محنت سے حاصل کی ہیں یا وراثت میں ملی ہیں؟‘‘
وہ شخص کچھ لمحے خاموش رہا، پھر بولا: ’’یہ سب میرے والد کی چھوڑی ہوئی دولت ہے۔‘‘
مزدور نے نرمی سے کہا:
’’جناب! آپ کو زندگی کی آسائشیں وراثت میں ملیں اور مجھے زندگی کی آزمائشیں۔ میں اپنی کمائی میں سے اپنے بچوں کا مستقبل خرید رہا ہوں، جبکہ آپ اپنی وراثت سے اپنی خواہشات پوری کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کل میرے بچے مجھ سے بہتر زندگی گزاریں، اور یہی میری ساری محنت کا مقصد ہے۔‘‘
یہ کہہ کر مزدور نے اپنا کھانا مکمل کیا اور خاموشی سے اٹھ کر چلا گیا۔
وہ صاحب دیر تک اپنی میز پر بیٹھے اس کی باتوں کے بارے میں سوچتے رہے۔
زندگی کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کے حالات جانے بغیر ان کے فیصلوں پر تبصرہ شروع کر دیتے ہیں۔ ہمیں کسی کی سادگی کے پیچھے چھپی مجبوری، کسی کی خاموشی کے پیچھے چھپا درد اور کسی کی جدوجہد کے پیچھے موجود ذمہ داریوں کا علم نہیں ہوتا۔
یاد رکھیے! ہر شخص اپنی زندگی کا ایک ایسا باب لکھ رہا ہوتا ہے جس کے تمام صفحات آپ کی نظروں کے سامنے نہیں ہوتے۔ اس لیے دوسروں کی زندگی پر رائے دینے سے پہلے یہ ضرور سوچیے کہ آپ کو پوری کہانی معلوم بھی ہے یا آپ محض ایک منظر دیکھ کر فیصلہ سنا رہے ہیں۔
دانش مندی دوسروں کو ان کی زندگی جینے کا طریقہ سکھانے میں نہیں، بلکہ ان کے حالات کا احترام کرنے میں ہے۔ ❤️
چار ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والے پاکستانی نژاد، برطانوی ڈاکٹر آصف کو رٹائرمنٹ پر لائف ٹائم اچیومنٹ اوارڈ دیا گیا۔ پاکستان میں بھی ایسے فرشتہ صفت لوگ موجود ہیں؛ ساتھ ہی یہ خوبصورت و جذباتی تقریب اس بات کا مظہر بھی ہے کہ میسر حالات بھی مسیحا بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دہشتگرد اسرائیلی قابض حکام فلسطینیوں کو جان بوجھ کر امدادی سامان اور خوراک کے حصول کیلئے ایسے جانوروں کی طرح چھوڑ دیتا ہے. اور پھر یہ خوفناک مناظر دنیا دیکھتی ہے.
(اے پیغمبرﷺ!) ان سے کہو ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر رات کو ہمیشہ کے لئے قیامت کے دن تک مسلط رکھے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لے کر آئے؟ بھلا کیا تم سنتے نہیں ہو؟
﴿سورۃ القصص ،۷۱﴾
یہ ملتان میں گاڑی کے نیچے کچلے جانیوالے وسیم کی بہن ہے جو وزیر اعلی پنجاب سے انصاف مانگ رہی ہے۔ ان ننھے بچوں کا والد فوت ہوگیا اور اب اس بہن کا بھائی سفاکیت کا شکار ہوگیا
اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾
Israeli occupation forces killed a child in Khans Younis yesterday..
When his father crawled towards him and started to pull him, the Israeli occupation forces started shooting at him..
ایک جانور کو بھی ایسی موت دینے سے پہلے انسان کئی بار سوچتا ہے، مگر ان درندوں نے اس معصوم غریب بچے کی کس بے رحمی سے جان لی!
وسیم عباس، عمر صرف 15 سال، مظفرگڑھ سے ملتان الیکٹریشن کا کام سیکھنے آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کام میں تاخیر پر ٹھیکیداروں نے اس پر تشدد کیا، جس پر وہ بھاگ نکلا۔ دونوں ٹھیکیداروں نے گاڑی میں تعاقب کرکے اسے ٹکر ماری اور کچل ڈالا۔ معصوم بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
بہرحال، اس نظامِ انصاف سے مایوس ہو کر بھی ہم صرف یہی درخواست کر سکتے ہیں کہ ان ظالموں کو قانون کے مطابق ایسی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی کسی معصوم کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی جرأت نہ کرے۔
@rpo_multan@OfficialDPRPP@MohsinnaqviC42