وہ ☝ مان جاتا ہے
یہ اس کی ایک خوبصورت 💕 صفت ہے،
ہم مجبور ہو کر بھی اس کی نہیں مانتے،
اور وہ با اختیار ہو کر بھی ہم سے مان جاتا ہے 🕋 اللّٰــــہﷻ 💕
وہ ریت دوسروں کے مقدر کی ریت تھی
سو ہم نے اپنے نام کا صحرا الگ کیا
جب بھی کہیں حساب کیا زندگی کا دوست
پہلے تمہارے نام کا حصہ الگ کیا
پھر یوں ہوا کہ بھول گئے اس کا نام تک
جتنا قریب تھا اسے اتنا الگ کیا
احمد رضوان
اس لئے بھی ہمیں دھتکار دیا جاتا ہے
ہم ترے بعد فقیروں کی طرح لگتے ہیں
اس نے پھر غص٘ے میں رکھا نہیں لفظوں کا خیال
میں نے بولا بھی تھا تیروں کی طرح لگتے ہیں
ضمیر قیس
جتنا اندھا یقین ہم خٙلقُ اللہ پر کرتے ہیں اس سے آدھا بھی خالق پر کرنے لگ جایں تو ہمارا یقین کبھی نا ٹوٹے " یہ لوگ ہی ہیں جن پر ��ندھا اعتماد کرنا آپکو یقین دلاتا ہے کے آپ واقعی اندھے ہیں " خالق اور مخلوق میں فرق سمجھیں فرق پڑے گا !
فرح خالد !
اگر انسان کو آبِ حیات مل بھی جاتا تو وہ خود کبھی نا پیتا " بلکے انھیں پلاتا جن سے وہ محبت کرتا ہے " اسکا مطلب یہ نہیں کے وہ مرنا چاہتا ہے " بس اپنے پیاروں کے بغیر جینا نہیں چاہتا"
فرح خالد
مجھے لگتا ہے صرف میں یا " ہاں شاید ہم سب " زندگی میں ایک بار " حضرت عیسیٰ ابنِ مریم بننا چاہتے ہیں" نہیں " وہ مقام نہیں چاہتے " پا بھی نہیں سک��ے " ہاں مگر چاہتے ہیں کے کاش ہمیں تھوڑی دیر کے لئے وہ موجزات کرنا اللّه عطاء کر دے جنکا انھیں شرف حاصل تھا " کاش ہم مردہ جِلا سکتے "