گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبۂ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر محبوب احمد کا آج ایک طالبہ کی والدہ نے سامنا کیا۔ والدہ کا الزام ہے کہ محبوب احمد کے پاس ان کی بیٹی کی نامناسب تصاویر موجود ہیں اور اس نے ان سے رقم بھی بٹوری ہے۔
یہ وہی محبوب احمد ہیں جن کا سامنا 2024 میں جی سی یو کی ایک سابق طالبہ نے کیا تھا، جس کے نتیجے میں جی سی یو میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا، جس کے بعد جی سی یو انتظامیہ نے انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا لیکن بعد میں بحال کر دیا۔
ایسے معاملات میں یہی معمول ہے کہ اساتذہ پر طلبہ کی جانب سے الزامات لگتے ہیں، مگر مؤثر اور نمائندہ انسدادِ ہراسانی کمیٹیوں کی عدم موجودگی کے باعث محبوب جیسے اساتذہ انصاف کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں اور متاثرین انصاف سے محروم رہتے ہیں۔ یہ پاکستانی جامعات میں طلبہ یونینز کی عدم موجودگی کا وسیع تر نتیجہ ہے، جہاں طلبہ کو جامعاتی معاملات میں کوئی اختیار حاصل نہیں اور تمام تر اختیار انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔
ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور جی سی یو انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے اور محبوب احمد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ ہم ریاستی حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کیمپسز میں طلبہ کی نمائندگی کے ساتھ انسدادِ ہراسانی کمیٹیاں قائم کی جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹیو
🚨🚨
تربیلا ڈیم کا T.5 پراجیکٹ ٹوٹ گیا بڑی تباہی کا خدشہ ! چین کے تعاون سے بننے والے اس پراجیکٹ میں سابق چیئرمین واپڈا کی 7 ارب کرپشن کی نشاندہی کئی مہینے پہلے ہم کر چکے ہیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس نے ایک اور شہری کی جان لیے لی , بچوں کے سامنے تشدد سے نوجوان جاں بحق!
ٹیکسلا، واہ کینٹ: خانپور روڈ گانگو چوک پوسٹ کے قریب گاڑی سڑک پر کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کے مبینہ تشدد سے اکمل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے کو پولیس اہلکاروں نے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔ مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کے سامنے نوجوان کو ایک کمرے میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اکمل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
نوجوان کے ورثاء نے لاش ٹیکسلا میوزیم روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث میوزیم روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے پولیس والے کو تھپڑ کب پڑیں گے
بہاولپور ،نجی ہوٹل میں قیام پذیر میاں بیوی سے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ (ت شدد)کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب انسپکٹر نے دورانِ پوچھ گچھ شہری کو تھپڑ مارا، جبکہ موقع پر موجود اس کی بیوی پولیس افسر کو اپنے میاں کو نہ مارنے کے لیے فریاد کرتی رہی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ہم جانوروں کے معاشرے میں رہ رہے ہیں اور یہاں غربت سے بڑھ کر کوئی جرم نہیں ۔ چودہ سالہ غریب مزدور جو یتیم بھی تھا جس طرح فرعونیت اور رعونیت سے کچل دیا گیا۔یہ ہمارے سسٹم کے منہ پر تھپڑ ہے بچے کو کچل کر آج کے فرعون جس طرح گاڑی سے نیچے اتر رہے ہیں یہ سسٹم سمیت ہم سب پر زوردار طمانچہ ہے ۔ یہ آج شام رائل آرچرڈ کا وقوعہ ہے بچے نے کام میں شاید کوتاہی یا غفلت برتی ہوگی۔
@multan_cpo@CMComplaintCell@MaryamNSharif@OfficialSPPO@rpo_multan@Imran_Nawaz_@GovtofPunjabPK@OfficialDPRPP
متوفی زین کی تین ہفتے قبل منگنی ہوئی تھی وہ نجی کمپنی میں الیکٹریشن کی جاب کرتا تھا۔ متوفی کے بھائی کے مطابق تاحال ڈیڈ باڈی نہ دی گئی ہے۔ متوفی کے بھائی مطابق ان سے کہا جارہا ہے کہ لکھ کہ غلطی زین کی تھی۔ ڈیڈ باڈی اسوقت جنرل ہسپتال میں جمع ہے۔ ورثاء نے ڈی آئی جی آپریشن اور تھانہ میں درخواست دی ہے مگر مقدمہ درج نہیں ہوا۔