*🚨ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کیلئے 376 ملین ڈالر کی منظوری دیدی*
عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ کے لیے 376 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے اور یہ فنڈر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال ہوں گے۔
کراچی کے قریب حادثے کا شکار نجی کارگو طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ گہرے سمندر سے برآمد*
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بلیک باکس اور عملے کے پانچوں لاپتا ارکان کی تلاش کے لیے فضائی اور بحری وسائل بھرپور انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
*🚨اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی سے سوال ۔۔*
*🔥آٹھ فروری کو بھی ایک احتجاج ہوا تھا، اسی طرح کا رسمی احتجاج ہوگا یا کوئی نتائج خیز احتجاج ہوگا؟*
*👈محمود اچکزئی کا رد عمل دیکھیں*
ایران امریکا جنگ کی آڑ میں لوٹ مار پھر شروع، وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر اپنے دل پر بھاری پتھر رکھنے کا فیصلہ 🖐️*
*💥وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
*🚨اس بار درخت نہیں کاٹا؟*
*🔥لاہور پریس کلب کے باہر نوجوان خو،د، کشی کی کوشش کے لیے درخت پر چڑھ گیا، وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔*
کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، 80.87 امیدوار کامیاب
میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 76ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 75 ہزار 200 طلباء نے شرکت کی۔
ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلباوطالبات امتحانات میں پاس ہوئے جبکہ 29 ہزار 655 طلبا فیل قرار
*پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم، فوری گرفتار کیا جاۓگا
وفاقی حکومت کا 10 جولائی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان کی ڈی پورٹیشن میں مزید تیزی لانےکااور بغیر کارآمد ویزے کے مقیم کسی بھی افغان شہری کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ
*🚨’شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار*
*🔥لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔*
مانگی ڈیم دہشت گردانہ واقعےکیخلاف سکیورٹی فورسز کا 'آپریشن شعبان'، مزید 13 خارجی دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم نہیں ہوا، اب نئے مرحلے میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کر رہے ہیں، علیمہ خان
عدالت پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف بھائی سے ایک ملاقات نہیں بلکہ ان کے حقوق کی بحالی ہے۔ میرا بھائی انسانی حقوق، جمہوریت اور انصاف پر پابندی کی علامت بن چکا ہے۔
پاکستان میں آئندہ سال حج مزید مہنگا ہوگا جبکہ عازمین حج کو 1 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گا
آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کی نسبت 1 لاکھ روپے مہنگا ہوگا جس کی قیمت 13 لاکھ روپے ہوگی اور یہ 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا جبکہ طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار مہنگا ہوگا
میرپور خاص: جعلی عامل اور اس کے ساتھی کی 2 کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ایک لڑکی جاں بحق
جاں بحق لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق جعلی عامل اور اس کے ساتھی نے دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا
کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ریگولر آٹے کی قیمت ہول سیل 110 روپے سے بڑھ کر 122 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔
ریگولر آٹا ریٹیل 113 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو کردیا گیا اور فائن آٹا ہول سیل 118 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار
برطانوی خبر ایجنسی کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے بتایا کہ میرا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپسی کا منصوبہ ہے۔
ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ*
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔
ہنہ اوڑک دہشت گرد حملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھرنے کے شرکا سے ملاقات، یقین دہانی پر احتجاج ختم*
بلوچستان کے علاقے ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ائیرپورٹ روڈ پر جاری دھرنا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔
'موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا'، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'پیارے شاپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے'۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
ایرانی میڈیا کے مطابق علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی۔ ان کی نمازجنازہ ان کے بڑے بیٹے سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔
*🚨جیو نیوز کے اس معافی نامے کو پوری امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مجرموں کو سامنے لایا جائے اور ان پر 295-C کے مقدمہ کے مطابق سزا دی جائے*