جس طرح قصور کی زینب کے لیے پورا پاکستان ایک ہو گیا تھا، اسی طرح ہری پور کی 5 سالہ آیت نور کے لیے بھی پاکستان کو ایک ہونا چاہیے۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مبینہ زیادتی کا اعتراف بھی کیا، مگر بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ معذرت کے ساتھ، یہ ہری پور ہے؛ پاکستان کے بیشتر علاقوں کی نسبت بہتر انفراسٹرکچر، تعلیمی معیار اور شعوری سطح رکھنے والا ضلع، جہاں میڈیا اور ریاستی اداروں کی رسائی بھی موجود ہے۔ ایسے علاقے میں ایک معصوم بچی کا اس طرح لاپتہ ہونا انتہائی خوفناک اور تشویشناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی رہیں گی، مگر خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو اپنی براہِ راست نگرانی میں لے کر آیت نور کی فوری بازیابی یقینی بنائے۔ جس باپ کی بچی کئی روز سے لاپتہ ہو، اس پر کیا گزر رہی ہوگی، اس کا اندازہ صرف وہی کر سکتا ہے۔ #JusticeForAyatNoor
بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،
آیت نور کے والد کی آواز بنیں۔
ایک بے بس باپ ہاتھ جوڑ کر فریاد کر رہا ہے کہ میں غریب ہوں، میری مدد کریں۔ میری بیٹی کو لاپتہ ہوئے 14 دن گزر چکے ہیں، مگر مجھے اب تک اپنی بیٹی کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔ نہ سکون ہے، نہ نیند، بس ہر لمحہ ایک ہی فکر دل کو کھائے جا رہی ہے کہ میری بیٹی کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔
ذرا اس باپ کے درد کو محسوس کریں جس کی آنکھیں اپنی بیٹی کی راہ تک رہی ہیں۔ آج اسے ہماری آواز، ہماری توجہ اور ہمارے ساتھ کی ضرورت ہے۔
خدارا آیت نور کے لیے آواز اٹھائیں۔ شاید ہماری ایک آواز اس بیٹی کو اس کے والدین تک واپس پہنچانے کا ذریعہ بن جائے۔
#JusticeForAyatNoor
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب !
بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ یہ دیکھیں یہ ہری پور پولیس کیا کررہی ہے ۔ بچی کے انپڑھ والد سے سائن انگوٹھے کرالئے اور 3 کم عمر ملزم نامزد کرکے پکڑ لئے ۔ لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ۔ اور بچی کا والد کہہ رہا ہے کہ میں نے کسی کو نامزد نہیں کیا ۔ میں تو انپڑھ ہوں ۔ مقامی صحافی بتارہے ہیں کہ پولیس کا کردار مشکوک ہے ۔ اگر پولیس نے واقعی ملزمان پکڑ لئے ہیں تو بچی تو بازیاب ہوجانی چاہیے تھی ۔ اس کا سراغ تو ملنا چاہیے تھا۔
#JusticeForAyatNoor
ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کی گمشدگی کے خلاف احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈی پی او ہری پور خود دھرنے میں نہیں آئیں گے دھرنا ختم نہیں ہوگا ۔ آیت نور 14 روز سے لاپتہ ہے ۔ پولیس نے 3 ملزمان پکڑنے کا دعویٰ کیا لیکن تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
#JusticeForAyatNoor
عوام کا احتجاج ، ہری پور میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ عوام 5 سالہ معصوم بچی آیت نور کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہی ہے ۔ آیت نور 14 روز سے لاپتہ ہے ۔
#JusticeForAyatNoor
ہری پور کی 5 سالہ آیت نور 14 روز سے لاپتہ ہے اور اس نے ہر ایک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ۔ لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں ۔ احتجاج کررہے ہیں ۔ انصاف مانگ رہے ہیں ۔
ہمارے گاؤں میں برقعے کا کوئی رواج نہیں ہے ۔ خواتین صرف چادر میں پہاڑوں پر جاتی ہیں ۔ لکڑیاں کاٹ کر لاتی ہیں ۔ ہری پور میں بھی بہت کم خواتین برقعے میں نظر آئیں گی ۔ کیوں کہ وہاں کبھی اس طرح کے واقعات نہیں ہوئے ۔ لوگ خواتین کو آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے بلکہ توجہ ہی نہیں دیتے ۔
لیکن اب بہت کچھ بدل رہا ہے اور بہت الارمنگ بھی ہے اور خوفناک بھی ہے ۔ ہم بطور معاشرہ کولیپس کررہے ہیں ہماری اقدار ہمارے کردار دفن ہورہے ہیں ۔ ایسے واقعات کا یورپ میں تصور تک نہیں ہے ۔ جن کو ہم مادر پدر آزاد اور پتا نہیں کیا کچھ نہیں کہتے ۔
حل نکالنا ہوگا کیوں کہ اب پے درپے معصوم بچے بچیاں نشانہ ہیں ۔ ان واقعات پر تمام سیاسی جماعتوں اور حکومت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔ بچیاں تو سب کی ہیں ۔ اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔
#JusticeForAyatNoor
اللہ کا واسطہ ہے میں بہت زیادہ پریشان ہوں ۔ 15 روز سے میری بچی لاپتہ ہے میری بیٹی مجھے واپس لادو ۔ گمشددہ بچی آیت نور کے والد محمد شفیق دکھ اور کرب سے روپڑے ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتے اگر پولیس نے ملزمان پکڑلئے ہیں تو میری بچی کہاں ہے ۔
#JusticeForAyatNoor
اگر اپ ہری پور کی معصوم آیت نور کے لیے أواز نہیں اٹھا رہے تو آپ کو باپ، بھائی، بیٹا، ماں بہن اور بیٹی کہلوانے کا کوئی حق نہیں، ۔۔۔اپ لوگ کیسے اتنے بڑے ظلم پر خاموش رہ سکتے ہیں بچی 15 دن سے لاپتہ ہے
#JusticeForAyatNoor
اللہ کسی باپ کو یہ دن نہ دکھائے ۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے ۔ لاپتہ بچی آیت نور کا والد کس طرح بلک بلک کر رورہا ہے ۔ 5 سال کی بچی 14 دن سے لاپتہ ہو تو کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔
پولیس نے ملزم پکڑے،سب ٹریس کیا،مگر بچی کا کچھ پتہ نہیں
اگر پولیس کو اصل ملزمان کا اور بچی کا بھی کنفرم پتہ ہے اور وہ کسی مصلحت کے تحت اسے خفیہ رکھے ہوئے تھے تو کم از کم ان لاچار والدین کو بھی اتنی امید اور حوصلے کا ایک پیغام دے دیتے کہ مطمئن رہیں بچی ڈھونڈ نکالیں گے
کمسن بچی آیت نور اغواء و درندگی کا مبینہ مرکزی ملزم دلخراش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے دیگر دو ملزم بھی پولیس کے پاس ہیں تو ان سے ابھی تک لاپتہ آیت نور کا سراغ کیوں نہیں لگایا جا سکا؟
ادھر مرکزی ملزم کے اندوہناک اور شرمناک اعتراف جرم کے بعد ننھی معصوم کے ساتھ اتنا بڑا ظلم اور تاحال مبینہ سفاک ملزمان سے پولیس اتنا نہیں اگلوا سکی کہ آخر بچی ہے کہاں؟
ڈان نیوز ٹی وی سے وابستہ صحافی یاور عباس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ہزارہ پولیس کی آفیسر ثمینہ ظفر نے ایک ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان معصوم آیت نور کو لیجاتے نظر آ رہے ہیں اگر واقعی ایسا ہے تو اس سے بھی اہم پیشرفت ممکن ہے،ہر بندہ دعا گو بھی ہے اور لاپتہ بچی اور اسکے غمزدہ والدین کے لیے پریشان بھی اور ان سے سب ہی دلی ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے مگر صدمے سے نڈھال والدین پر کیا قیامت بیت رہی یہ صرف وہی،حساس طبع،انسان دوست اور بالخصوص اولادوں اور بچیوں والے ہی اندازہ کر سکتے ہیں
#JusticeForAyatNoor
یہ لاپتہ بچی آیت نور کے والد ہیں جو بتارہے ہیں کہ ان کی بچی ان کھلونوں سے کھیلتی تھی اس چارپائی پر سوتی تھی اس آواز میں کتنا درد ہے کتنا کرب ہے ۔ 5 سال کی معصوم بچی 14 روز سے لاپتہ ہے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ والدین پر کیا گزر رہی ہوگی۔ ملزمان پکڑے گئے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
#JusticeForAyatNoor
میری بیٹی جس کے پاس بھی ہے
میرے پاس واپس پہنچائی جائے۔۔۔
میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی بھی نہیں
میں ایک مزدور ہوں
آج 14 دن ہوگئے ہیں
میں بہت زیادہ پریشان ہوں
غریب ہوں اس لیے میری مدد کیجئے
میں ہاتھ جوڑتا ہوں
باعزت طریقے سے میری بیٹی مجھے واپس کی جائے
محمد شفیق ولد آیت نور
ان کا تعلق ہری پور سے ہے
ایک دکھی باپ کی فریاد سنی جائے۔۔۔۔
خدارا یہ بچوں پہ ظلم بند کیا جائے۔۔۔۔
ہری پور دھرنے میں نعرے لگ رہے ہیں
یہ تحریک انصاف والوں کی بیٹی آیت نور
ن لیگ والوں کی بیٹی آیت نور
پیپلزپارٹی والوں کی بیٹی آیت نور
آیت نور پورے پاکستان کی بیٹی ہے کیوں کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔
بچی 14 روز سے لاپتہ ہے 3 مبینہ ملزمان پکڑ کر بھی پولیس بچی کا سراغ نہیں لگاسکی۔ بچی کا والد غریب ہے اور انصاف مانگ رہا ہے ۔
#JusticeForAyatNoor
Twenty one former international captains from around the world have written another letter to Pakistan's prime minister Shehbaz Sharif
Full story: https://t.co/ZrDZ1lSV23
آیت نور کا باپ بلک بلک کر فریاد کر رہا ہے اس کی بچی 14 دن سے لاپتہ ہے ۔۔بے حس معاشرہ جب تک اپنے پر بات نا آۓ دوسرے کے لئیے بات نہیں کرتا ۔۔۔۔پلیز بچی آیت نور کے لئیے آواز اٹھائیں
#JusticeForAyatNoor
اف ۔۔۔ بولتے بولتے ہچکیاں لگ گئیں ۔ ہاتھ جوڑے کھڑا یہ باپ کس قدر بے بس ہے اور اس کی نظر جہاں دیکھ رہی ہے صاف نظر آ رہا ہے کہ سرکاری ملازم آرام سے کرسی پر بیٹھا ہے ۔
ظلم ہے بے انتہا ظلم ہے۔💔💔💔
اگر آپ کی بھی بیٹیاں ہیں ۔ تو آیت نور کے والد کی آواز بنیں ۔ وہ ہاتھ جوڑ کر کتنے کرب سے کہہ رہا ہے کہ میں غریب ہوں میرا ساتھ دیں ۔ میری بیٹی 14 روز سے لاپتہ ہے ۔ مجھے نیند بھی نہیں آرہی ۔
آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ آواز ٹھائیں ۔
#JusticeForAyatNoor
📌 21 former international cricket captains have urged Pakistan’s PM to ensure Imran Khan receives an independent medical assessment, uninterrupted weekly family visits and timely treatment.