”اَگر کبھی تُم تھک جاٶ
تو کَبھی مایوس نہ ہونا
خدا سے گُفتگو کرنا
سَفر کی جستجو کرنا
یہ اَکثر ہو بھی جاتا ھے
کہ بندہ تھک بھی جاتا ھے
مُقدر کو برا جانو گے
تو یہ سو بھی جاتا ھے
مَگر تُم حوصلہ رکھو!
وفا کا سِلسِلہ رکھو!!!!
جسے خالق سمجھتے ھو!
بَس اُس سے رَابطہ رکھو۔۔۔!❣️
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری، شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارت پر حاضری دے رہی ہیں۔
@AseefaBZ
میرپورخاص: امکانی بارشوں کے پیشِ نظر میئر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا ٹاؤن چیئرمین اور افسران کے ہمراہ ہنگامی دورہ، برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔
کوٹلی کی سرزمین آج ایک بار پھر جیالوں کے جذبے، عوامی طاقت اور پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت کی گواہ بنے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی جلسۂ عام میں عوام کا سمندر اس بات کا اعلان کرے گا کہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی حقوق اور باوقار مستقبل کے لیے 27 جولائی کو صرف تیر پر مہر لگے گی۔
@BBhuttoZardari
#KotliMeinTeerChaleyGa
#کوٹلی_میں_تیرچلےگا
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی مہم کے سلسلے میں سکندر حیات اسٹیڈیم، کوٹلی میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ آئیے، عوامی طاقت اور ترقی کے اس سفر کا حصہ بنیں اور 27 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔
@BBhuttoZardari
#KotliMeinTeerChaleyGa
#کوٹلی_میں_تیرچلےگا
پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ آزاد کشمیر کا نوجوان ناامید ہونے کے بجائے ترقی یافتہ ہو، خودمختار ہو. شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج اسی امید کا مینار ہے جسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے قائم کیا اور اب مزید وسعت دے رہے ہیں.
27 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں
@BBhuttoZardari
پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بعد رکھی گئی اسی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی کشمیریوں کے حقوق کی واحد ضامن ہے. آج ریاست کشمیر کا بچہ بچہ ایک ہی نعرہ لگا رہا ہے کہ 27 جولائی کو تیر چلے گا.
@BBhuttoZardari
شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یوم شہادت
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو نے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں شہید میر شاہنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی۔
@AseefaBZ
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری، شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یوم شہادت کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والی قرآن خوانی میں شریک ہیں۔
@AseefaBZ
دو دہائیوں سے رکا ہوا خواب… پاکستان پیپلز پارٹی نے حقیقت بنا دیا۔
رٹھوعہ ہریام (اسلام گڑھ) پل وہ منصوبہ ہے جو برسوں تک مختلف حکومتوں کے ادوار میں تعطل، تاخیر اور نظراندازی کا شکار رہا۔ جہاں کام رکا، وہاں پاکستان پیپلز پارٹی نے ذمہ داری سنبھالی، رفتار بحال کی اور اس تاریخی منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا۔
اب یہ عظیم پل عوام کے لیے کھولا جانے والا ہے، جو میرپور، اسلام گڑھ، ڈڈیال اور کوٹلی کے درمیان فاصلے سمیٹتے ہوئے لاکھوں شہریوں کے لیے آسان، محفوظ اور تیز سفر کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
یہ صرف ایک پل نہیں، بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل، ترقی کے سفر اور خدمت کی سیاست کا زندہ ثبوت ہے۔
@BBhuttoZardari
آج انتخابی مہم کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ یہ انتخابات ماضی میں ہونے والے تمام انتخابات سے زیادہ اہم ہیں۔ یہ امتحان ہے ریاستِ آزاد کشمیر، ریاستِ پاکستان اور تمام سیاستدانوں کیلئے اور سیاستدانوں کا کام ہی یہی ہے کہ آپ کی نمائندگی کریں اور آپ کی آواز آگے تک پہنچائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال، آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب
#DadyalMeinTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
قائد عوام اور شہید بی بی نے ہمیں سکھایا کہ جہاں غریب بستے ہیں وہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا وجود ہوتا ہے۔ جہاں سیاستدانوں نے عوام اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے وہ یہ کام نہیں کر رہے، سیاستدان کشمیر کے عوام کی آواز نہیں بن رہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال، آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب
#DadyalMeinTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والوں سے میری درخواست ہوگی کہ جب تک یہ ٹرتھ اینڈ ری کنسی لیشن کمیشن نہ بن جائے تب تک احتجاج روک دیں۔ میں یہ ضد نہیں کرتا کہ آپ میری بات مانیں، لیکن اگر میری بات نہیں ماننی تو بتائیں حل کیا ہے؟
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال، آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب
#DadyalMeinTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ عوام کی نمائندگی کریں لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا، شہید بی بی نے بچپن سے سکھایا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، کشمیری بھائیوں کا دل دکھتا ہے تو ہمارا دل بھی خون کے آنسو روتا ہے، صدر زرداری نے اٹھارویں ترمیم کی صورت میں 1973ء کا آئین بحال کرایا اور گلگت بلتستان اور کے پی کو شناخت دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال، آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب
#DadyalMeinTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
اس الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام کے پاس موقع ہے کہ اگر آپ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ ذمہ داری دیتے ہیں تو قائد عوام اور شہید بی بی کی طرٖح میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کی آواز بنوں گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈڈیال، آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب
#DadyalMeinTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari