“All means of removing me from the political landscape were used. There were two assassination attempts on my life.” @ImranKhanPTI writes from prison that his party is being unfairly muzzled, in a guest essay for The Economist https://t.co/40WxGbb4EG
آرزوءِ محبت ہے دل میں
اس خوشی کا بھروسہ نہیں ہے
جزبہءِ عاشقانہ سلامت
بے رخی کا بھروسہ نہیں ہے
ہر نئے موڑ پر زندگی کے
اک نیا ہمسفر ساتھ ہوگا
جانے کب کون دل توڑ جائے
اجنبی کا بھروسہ نہیں ہے
پیار سے ہم کو اپنا بنا کر
بھولی بھالی نگاہوں نے لوٹا
سچ تو یہ ہے کہ اب بندہ پرور
سادگی کا بھروسہ نہیں ہے
ہم نے اپنوں سے کھائے ہیں دھوکے
چپ ہیں ہر اک کا منہ تک رہے ہیں
جان پہچان کیا دشمنوں سے
دوستی کا بھروسہ نہیں ہے