ابھی ایک بجٹ پاس نہیں ہوا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر دوسرا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ تماشا اور عوام کے ساتھ ایسا مذاق پہلی دفعہ ہو رہا ہے
13 جماعتی اتحاد نے آئی ایم ایف اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دیں۔ حکومتی مراعات کم ہوئیں نہ کابینہ کا سائز، مگر غریبوں پر مہنگائی و ٹیکسز کے ڈرون حملے جاری ہیں، سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالا جا رہا ہے، وزیرخزانہ کی جانب سے سوا دو سو ارب کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے، تیری عافیت کے ہٹ جانے سے، تیری ناگہانی سزا سے اور تیری ہر طرح کی ناراضی سے
#آمین#الصحیح_المسلم#فرمان_نبویﷺ
جس طرح سید منور حسنؒ نے اپنی بیٹی کی شادی کے تمام تحائف منصورہ میں داخل کروائے تھے، ملک کو پہلے دن سے جو تحائف ملے، وہ سب واپس کیے جائیں۔ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین کا اہم مطالبہ