🇮🇷🕊️Iranian media outlets are releasing a video threatening to completely destroy Israel.
The title of the video is:
"You start the war, but
we decide how it ends."
بھارت کے معروف عالم مفتی سلمان احمد ندوی کا تفصیلی بیان
بھارت کے معروف دینی عالم مفتی سلمان احمد ندوی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر 14 منٹ پر مشتمل ایک تفصیلی ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال پر اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔
انہوں نے پاکستان کے موجودہ فوجی نظام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جابر، ظالم اور وحشی نظام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اپنے عوام کے بجائے امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے اور ملک میں ایک غیر اسلامی اور باطل نظام مسلط ہے۔
ان کے مطابق افغانستان کی اسلامی امارت اپنی سرزمین اور اسلامی نظام کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، اور ہر قسم کی فوجی جارحیت کے خلاف مزاحمت کو انہوں نے مشروع اور فرضِ عین جہاد قرار دیا۔
مفتی ندوی نے پاکستان کے بعض دینی علما، صحافیوں اور سیاسی شخصیات پر بھی تنقید کی، بالخصوص مفتی تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف اور خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کی درست عکاسی نہیں کر رہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات اور خاموشی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال کو حق و باطل کے زاویے سے دیکھا جانا چاہیے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حالات کا جائزہ بصیرت کے ساتھ لیں اور ظلم اور بیرونی اثر و رسوخ کے خلاف کھڑے ہونے کی حمایت کریں۔
#AfghanistanPakistanWar