کوئی سچی بات اس لیے ترک نہیں کی جا سکتی کہ لوگ اس کا استقبال نہیں کریں گےــ سچ سچ ہے اگرچہ تمام عالم میں اس کا ایک بھی دوست نہ ہو ــ امام الہند
A morning to read #MajeedAmjad
جو دن کبھی نہیں بیتا ۔۔۔ وہ دن کب آئے گا
انہی دنوں میں اس اِک دن کو کون دیکھے گا
اس ایک دن کو۔۔جو سورج کی راکھ میں غلطاں
انہی دنوں کی تہوں میں ہے ۔۔ کون دیکھے گا
اس ایک دن کو ۔۔جو ہے عمر کے زوال کا دن
انہی دنوں میں نمویاب کون دیکھے گا
۱/۳
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اور اللّٰہ تو صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (البقرہ : ۲۴۹)
اور جو کچھ تمہیں پیش آئے اس پر صبر کیا کرو۔ بے شک یہ (صبر) بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔ (لقمان: ۱۷)