🚨🚨🚨
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے دی گئی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھولھر، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی اور کورکمیٹی کے رکن خالد یوسف چوہدری نے شرکت کی۔
اگر پارلیمنٹ کو نہیں چلانا تو چھٹی کردیں۔
بسم اللہ کریں شہباز کو عمر بھر کے لیے وزیراعظم ، فلاں کو سپیکر ، فلاں کو کچھ اور بنائیں اور جو مر جائیں پھر اس پہ الیکشن کروائیں ۔۔۔۔ اس طریقے سے ہم نہ اس پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے اور نہ ہی اس طرح کام کریں گے
ہماری تجویز یہ تھی کہ اجلاس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے اور وہاں بریفنگ دی جائے۔ مخصوص لوگوں کو بلانا پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہے۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
پشتونخوامیپ کے چیئرمین قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزى سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
بین لااقوامی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس چیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور دیگر نے شرکت کی
محمود خان اچکزئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو پولیس نے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔
یہ ہمارا حق ہے کہ ہم جس راستے سے چاہے گزریں ۔۔۔
راستہ بند ہے ۔۔۔ کس کے حکم سے؟
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان سے ملاقات
سیکٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،،،ملک عامر ڈوگر اور اخوانزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود
روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا میپ کے چيرمين مشر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دنیا اپنے ان بچوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جن میں نا کہنے کی طاقت ہو
اب کیا ہوا کہ آپ افغانستان کے پیچھے پڑے ہیں؟ افغانستان ایسا بھی نہیں ہے ۔۔۔ افغانستان انگریزوں، روسیوں اور امریکیوں کا قبرستان بنا، خدا کے بندوں تمہیں کیا پڑی ہے؟
Stay Tuned
اسلام آباد
پشتونخوامیپ کے چیرمین، سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں سمیت
شاھد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر شریک
لندن میں 36 پارٹیاں آئینی بالادستی کیلئے اکٹھی ہوئی تو 1 پارٹی کو علیحدہ کر کے ان کے 9000 کیسز اس شرط پر ختم کردئے کہ آپ جمہوریت کا ساتھ نہیں دینگے۔ اگر خدانخواستہ عمران کہہ دے کہ میں اس جعلی حکومت کو نہیں چھیڑوں گا تو اس کے تمام کیس آج ہی ختم ہوجائے گے۔ایسی رہائی ہمیں قبول نہیں
دنیا جانتی ہے کہ 8 فروری کے انتخابات PTI جیت گئی تھی۔ ان کا مینڈیٹ چھینا گیا اور جب کوگ احتجاج کرتے ہیں تو ان کو گولیاں ماری جاتی ہے۔ عمران خان درست کہتا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔
یہ حکومت اپنی عدلیہ کے پر کاٹ رہی ہے۔ حکومت ماورائے آئین چل رہی ہے۔
پارلیمنٹ نے وسیم سجاد کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی جس میں مشاہد حسین بھی تھے۔ اس کمیٹی کی فائنڈنگ یہ تھی کہ بارڈر پر ڈرگز، چرس، افیون اور اسلحے کی درآمد و برامد سمگلنگ ہے باقی سب کچھ کاروبار کہلائے گا۔
جن چیزوں کا کاروبار ہے انہیں ٹیکس کریں۔
دو تین دفعہ یہ بات کہی گئی ہے کہ میں نے شھباز کے متعلق ایک لفظ کہا۔
ہم کہتے ہے کہ اسمبلیاں فروخت ہوئی، یہ زر و زور کی حکومت ہے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بات غلط ہے۔
اب دونوں میں سے کوئی ایک ایماندار ہوسکتا ہے دونوں نہیں۔
میں اپنی بات پر قائم ہوں۔ یہ اسمبلیاں دو نمبر ہے
سرکار کے ناک کے نیچے ٹنوں کے حساب سے قلعہ عبداللہ، پشین اور دکی میں اس سال افیون کاشت کی گئی تھی جس کا ایک کلو ڈیڈھ لاکھ کا فروخت ہوا ۔ جب ایجنسیوں کی مرضی ہوتی ہے تو گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈتی ہے لیکن جب آنکھیں بند کرتی ہے تو انہیں بڑے بڑے اونٹ اور ہاتھی بھی نظر نہیں آتے۔