پشاور: جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد کی عبدالواسع کی قیادت میں مفتی محمود مرکز آمد،
جےیوآئی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش اور صوبائی عاملہ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
جےیوآئی خیبرپختونخوا نے 7 اگست کے جماعت اسلامی احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔
نصیرآباد: قائدِ سندھ حضرت علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے جمعیت علماءِ اسلام تحصیل نصیرآباد کے امیر، ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ضلعی سالار قاری محمد عثمان مغیری صاحب کے نوجوان بھائی کے انتقال پر ان کے گاؤں تھرڑی ہاشم میں دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔
اس موقع پر علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب نے مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائی۔
اس موقع پر جمعیت علماءِ اسلام ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ضلعی امیر حضرت مولانا گل محمد انقلابی صاحب، تحصیل نصیرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الرحمٰن واہوچو صاحب، تحصیل وارہ کے امیر قاری فاروق احمد حسنی صاحب، تحصیل وارہ کے سیکریٹری جنرل مفتی عبدالحلیم چھٹہ صاحب، مولانا محمد صدیق منگنیجو صاحب سمیت جمعیت علماءِ اسلام کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
بشکریہ ڈیجیٹل میڈیا سیل : جےیو آئی تحصیل نصیرآباد ضلع قمبر شہدادکوٹ، سندھ
علماء کے ذہنوں جمعیت علماء کے متعلق اشکالات پیدا کیے جاتے ہیں
فضل الرحمٰن بھی مدرسے کا طالبعلم ہے اسی چٹائیوں پر پڑھا ہے
مولانا کی علماء اور مفتیانِ کرام سے گفتگو
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
یہ وہ سفیان ہے جو چند دن قبل کوئلہ کان میں پیش آنے والے ہولناک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
آج اس کا امتحانی نتیجہ آیا ہے مگر افسوس کہ وہ اپنی کامیابی دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود نہیں۔
یہ بچے اپنے غریب والدین کی امید، خواب اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔
مگر غربت، مجبوری اور نظام کی بے حسی انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے۔
اللہ کرے کہ یہ کوئلہ کانوں میں پیش آنے والا آخری حادثہ ثابت😭
سرکاری مشینری استعمال کئے بغیر پشاور میں عوامی سمندر اکٹھا کرنا صرف جمعیت علماء اسلام کا کام ہے۔
کل آپ لوگوں کے جلسے میں جتنے لوگ تھے اتنے تو ہمارے جلسوں میں رضا کار ہوتے ہیں۔
5 ہزار بندوں سے نہ انقلاب آئیگا نہ کوئی رہا ہوگا۔
احباب جمعیت کی آگاہی کے لئے
احباب! ساتھیوں کی ٹرینڈز میں مسلسل دلچسپی اور X (ٹوئٹر) کے حوالے سے مختلف سوالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک خیال ہے کہ X ٹوئٹر کے استعمال، اس کی تکنیکی اصطلاحات، پوسٹنگ، ری پوسٹ، امپریشن، انگیجمنٹ، اینالیٹکس، اکاؤنٹ سکیورٹی، سسپنشن سے بچاؤ، ایک سے زیادہ اکاؤنٹس اور دیگر اہم پہلوؤں پر ایک باقاعدہ آگاہی سلسلہ شروع کیا جائے۔
مقصد کوئی مشکل تکنیکی زبان استعمال کرنا نہیں، بلکہ بالکل عام اور سادہ انداز میں X کو سمجھنا، بہتر طریقے سے استعمال کرنا اور اس کی پالیسیوں سے باخبر رہنا ہے۔
یہ سلسلہ خصوصاً ان ساتھیوں کے لیے مفید ہوگا جو X استعمال تو کرتے ہیں مگر اس کے بہت سے تکنیکی پہلوؤں سے پوری طرح واقف نہیں۔
میری خواہش ہے کہ اسے محض پڑھنے تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ سمجھا جائے، عمل میں لایا جائے اور ضرورت مند ساتھیوں تک بھی پہنچایا جائے۔
اگر آپ سب کی دلچسپی ہو اور آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا سلسلہ ساتھیوں کے لیے واقعی مفید ثابت ہوسکتا ہے تو فیس بک اور X ٹوئٹر دونوں پلیٹ فارمز پر باقاعدہ قسط وار آغاز کرنے جارہا ہوں ۔ ان شاءاللہ
آپ کی رائے؟
کیا اس سلسلے کا آغاز کیا جائے؟
اگر جواب ہاں ہے تو اپنی رائے ضرور دیں اور اس پوسٹ کو ان ساتھیوں تک پہنچائیں جو X کو بہتر اور مؤثر انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں۔
ان شاءاللہ اگلی پوسٹ اسی مناسبت سے پہلی قسط ہوگی ۔
کیا آسماء جتک خاتون نہیں،یا مظلوم نہیں،یا ظالم کا خوف ہے؟
لگتا ہے کچھ خواتین کی آواز میں،،سرکاری سائلنسر،،لگا ہوا ہے۔
حکمت بولے تو ،، مائیک آن ،،مظلوم بولے،، تو مائیک آف،،
نہ شرم، نہ حیاء ، نہ خدا کا خوف۔
خضدار کی بیٹی اسماء جتک کی مظلومیت پر بلوچستان صوبائی اسمبلی میں بیٹھی وہ خواتین بھی خاموش رہیں جو دیگر معاملات میں خواتین کے حقوق کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہیں۔