پی ٹی آئی کے اندر لیڈروں کی ایک دوسرے متعلق بد اعتمادی :
تحریک انصاف میں ایک تو سلمان اکرم راجہ اپنے ہی جیل میں جانے والے وکلا پر شک کا اظہار کر رہے ہیں
دوسری جانب
آئی ایل ایف کے کنونینئر انتظار پنجھوتھہ کو عہدے سے ہٹا کر نیاز اللہ نیازی کو کنونینئر مقرر کرنے کا عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی قیادت تک پہنچا تو اس کے مصدقہ ہونے کی خوب جانچ پڑتال کی گئی
تحریری لکھ کر دینے کا کہا گیا جو تحریری لکھا کر دیا گیا
پھر دوسرے ملاقاتی وکیل سے الگ سے تصدیق بھی کی گئی
پھر نیاز اللہ نیازی کی تقرری کا نوٹیفکشن ہوا
اگر آپ نے 28 ترمیم پر پی ٹی آئی کے تمام ووٹ لینے ہیں تو احد خان صاحب کی خان سے صرف ایک گھنٹے کی ملاقات کروا دیں۔
تمام ووٹ آپکے ہاتھ میں ہوں گے۔ہمت کریں۔ باقی آپ جو مرضی ملاقاتیں کرواتے جائیں سب کو پتا ہے کہ یہ خان کا فیصلہ نہیں ہے۔ وڈیو سنیں
عمران خان اور بشری بی بی سے سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ کی ملاقات کب ہو گی ؟؟
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے واضع کیا ہے کہ " لطیف کھوسہ صاحب کو کہا ہے جس دن آپ ملنا چاہتے ہیں ایک دن پہلے بتا دیں جس دن ملاقات کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کہیں گے ملاقات کرا دیں گے کل کا کہتے ہیں تو کل کرا دیں گے عدالتی حکم پر ایک گھنٹہ کی ملاقات کرائی جائے گی اب ملاقات کے بعد انہوں نے یقینی بنانا ہے کہ آیندہ سماعت پر اپیلوں پر دلائل دیں گے "
بیرسٹر سلمان صفدر نے آج عدالت کو بتایا کہ میری 40 منٹ کی ملاقات کروائی گئی جتنے مقدمات تھے اگر فی مقدمہ وقت تقسیم کیا جائے تو 2 سیکنڈ بنتا ہے جو کہ نا کافی تھا۔
لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ
190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلوں پر سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی میڈیکل رپورٹس طلبی والی درخواست تکنیکی بنیادوں پر منظور نہیں کی
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا آپ کا یہ معاملہ آئینی عدالت میں ہے وہاں جائیں
سلمان صفدر کہتے رہ گئے بشری بی بی کا کوئی معاملہ آئینی عدالت میں زیر التوا نہیں ۔۔۔ لیکن چیف جسٹس نے کہا نہیں ہے آپ جائیں آئینی عدالت ۔۔
بیرسٹر سلمان صفدر کی جسٹس ڈوگر کے ڈویژن بینچ کے سامنے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی مرکزی اپیل میں دلائل دینے سے پہلے کی گفتگو
”ملاقات کے دوران بشری بی بی نے کالی عینک پہننی ہوئی تھی، میرے اور عمران خان کے کہنے پر انہوں نے عینک اتاری تو انکی آنکھ کی بڑی عجیب حالت تھی، دیکھ کر تکلیف ہوئی۔ انکی آنکھ کی سرجری ہوئی، دوسری سرجری بھی ہونی ہے، لیکن وہ اپنے علاج سے مطمئن نہیں، انہیں سرجری کے بعدایمرجنسی سے سیدھا سیل میں بند کردیا جاتا ہے، میں گیارہ ماہ بعد ان سے ملا، مجھے بڑی شرمندگی ہوئی کہ میں اپنے کلائنٹ سے مل نہیں سکتا، انکا علاج نہیں ہوپارہا۔ میری گذارش ہے کہ یا انہیں طبعی بنیادوں پر ضمانت دیں، یا کم از کم انہیں چار سے چھ ہفتوں کیلئے علاج پر رہا کریں۔ میری مؤکلہ کا علاج نہیں ہورہا، وہ جیل میں بینائی کھو رہی ہیں میں انکی اپیل پر ایسے حالات میں کیسے دلائل دوں؟ یہ تو میرے لئے شرمندگی اور تکلیف کا باعث ہوگی۔“
عمران خان کی وکالت کون کرے گا؟ یہ فیصلہ بھی اب جسٹس ڈوگر کریں گے !
وطن عزیز میں انصاف کی روشن مثال دیکھئے، قصہ کچھ یوں ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت شروع ہوئی تو سلمان صفدر بولنے لگے، جسٹس ڈوگر نے روک دیا، کہا کہ اس اپیل میں لطیف کھوسہ دلائل دیں گے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری عمران خان آوے بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات اور ہدایات کے بغیر دلائل نہیں دے سکتا۔
ساتھ کھڑے سلمان صفدر نے متعدد بار کہا کہ انہیں سن لیں، انکی ملاقات ہوئی عمران خان سے، جسٹس ڈوگر سلمان صفدر کو بولنے سے روکتے رہے، بالآخر سلمان صفدر نے بولنے کا موقعہ لیا، انہوں نے عمران خان اور بشری بی بی کی طبعی صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا اور بشریٰ بی بی کیلئے طبعی بنیادوں پر ریلیف کی استدعا کی جو فورآ مسترد کردی گئی۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسی کیس پر مجھے ہدایات دیں ہیں، مجھے تیاری کا وقت، پیپر بکس اور ایک ملاقات اور کرا دیں میں مرکزی اپیل پر دلائل دونگا، جسٹس ڈوگر نے یہ استدعا بھی مسترد کردی اور فیصلہ دیا کہ لطیف کھوسہ صاحب کی اگلے دو دنوں میں ایک گھنٹہ ملاقات کرا دی جائے اور وہ واپس آکر دلائل دیں۔
سلمان صفدر نے دوبارہ کہا کہ میرے پاس ہدایات ہیں میں نے ان اپیلوں پر دلائل دینے ہیں، اس کے بعد ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ حکومت دونوں کی ملاقات کرا دیتی ہے لیکن ملاقات کے بعد وہ ان اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کے پابند ہونگے۔
جس کے بعد جسٹس ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ "حکومت نے گریس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں وکلا کی ملاقات کرانے کے حامی بھری ہے، دونوں وکلا ملاقات کرکے ہدایات لیں، کیس کی سماعت ملتوی، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جو مانگا وہ میں نے دیا، آج میں اس کیس میں دلائل شروع کرواؤں گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے اس دن اچانک 3 بجے کہا گیا کہ آپ اڈیالہ آ جائیں، مجھے سات ماہ بعد عمران خان اور 12 ماہ بعد بشری بی بی سے ملاقات کروائی گئی۔ اب میرے پاس مرکزی اپیلوں پر دلائل دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے، مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ابھی بھی مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ ہمیں یہ تمام
پیپربکس دی جائیں، اور اس دوران میں بشری بی بی کی طرف سے ایک استدعا رکھنا چاہتا ہوں۔ ایک سزا یافتہ خاتون جس سے 11 ماہ بعد وکیل کی ملاقات کرائی گئی۔ اس معاملے میں وقت دیا جائے۔ پیپر بُکس اور تیاری کا وقت دیا جائے۔ کل 40 منٹ تک دونوں عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کا دیا گیا۔ کل ملا کر دونوں کی بتیس بتیس درخواستیں ہیں جن پر مشاورت کرنا تھی۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ انکا بلڈ پریشر 190 تک چلا گیا ہے، برین ہیمبرج بھی ہو سکتا ہے، وقت کی کمی کے باعث بشری بی بی سے مشاورت بھی نہیں ہو سکی۔ بشری بی بی نے کالے چشمے لگا رہے تھے اور میری درخواست پر جن انہوں نے چشمہ ہٹایا تو میں نے انکی آنکھ کا زخم واضح طور پر نبوت آ رہا تھا جس سے بینائی کے ضیا کے آثار نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ مہینے پہلے مجھے علاج کے لئیے لیجایا گیا تھا۔ بشری بی بی کی آنکھوں کی صورت حال بہت خراب ہے، ایک میڈیکل بورڈ بنا دیا جائے، خواتین کے لئیے ویسے بھی ضمانت واسطے خصوصی رعایت ہوتی ہے، خدارا انکے علاج کے لئیے اس معاملے پر فوری کاروائی کریں تاکہ میں سکون سے اپیلوں پر دلائل دے سکوں۔ اس حوالے سے میری پہلے سے دائر درخواستوں پر پہلے سماعت ہونا چاہیئے۔ میں عمران خان اور بشری بی بی سے پوری طرح انکی صحت بارے پوچھ بھی نہ سکا۔
🚨امریکی سینیٹر منتخب عبدل السید نے پاکستان میں فوجی حکمرانی پر آواز اٹھائی اور
انہوں نے سیاست دانوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی، بالخصوص پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی قید پر تشویش کا اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز: عمران خان نے مجھے حالیہ ملاقات میں بتایا کہ اُن کا بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہو رہا، ان کا بلڈپریشر 190 سے اوپر جا رہا ہے اور برین ہیمرج کا خطرہ ہے، بیرسٹر سلمان صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے سامنے دلائل
ایک ہفتے بعد خیبرپختونخواہ بار کونسل کو پتہ چلا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہاتھ ہو گیا ۔۔۔ پہلے وہ بھی گورنر راج ایمرجنسی پر ایک روزہ احتجاج کرکے خاموشی سے بیٹھ گئے تھے
یہ بات میں نے دونوں وزرا اعلیٰ کو خود بتائی۔ ہٹانے کا پورا طریقہ بھی بتایا۔ لیکن ہمارے تو دونوں سی ایم نے اپنا پرنسپل سیکرٹری نہ بدلا جو ایک منٹ میں بدلا جا سکتا تھا۔ بلکہ جنرلز کا نگران وقت میں لگایا ہوا ٹاؤٹ ہی رکھا گیا۔
نوٹ۔ پرنسپل سیکرٹری ،چیف سیکرٹری نہیں ہوتا۔ اسے سی ایم کسی بھی وقت ہٹا سکتا ہے۔
🚨🚨 بریکینگ نیوز :
ہمیں پاکستان, اسراہیل اور مصر کی مالی امداد مکمل بند کرنی پڑے گی ۔ کیونکہ ان ممالک میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔, عبدالرحمن السید کا بڑا بیان,!!!🔥
اسپورٹس کمپلیکس میں ٹورازم فیسٹیول میں گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور سے سفر کر کے مہمان خصوصی کے طور پر آئے۔۔۔ گورنر راج نا منظور، عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگتے رہے!