خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کو تیرہ برس صرف دھرنے،انتشار، گالم گلوچ اور سستے ٹرینڈز ملے۔ آج اگر خیبر پختونخوا گورنر راج اور ایمرجنسی کی باتیں سن رہا ہے تو یہ عوام کا نہیں،تیرہ سالہ نااہلی کا قصور ہے
خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں سے سوال ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک ہی ملک میں ہیں،ایک ہی آئین اور ایک ہی قومی خزانے کے حصہ دار ہیں،پھر ایک صوبے میں ترقی کا سفر اور دوسرے میں تنزلی اور بدامنی کیوں؟ فرق وسائل کا نہیں، نیت اور اہلیت کا ہے۔
اگر پنجاب ستھرا ہو سکتا ہے تو خیبر پختونخوا کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں صفائی نہیں، صرف سیاست ہوئی۔
اگر پنجاب کے ہونہار بچوں کو اسکالرشپ مل سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کے بچوں کو کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں ترجیح بچے نہیں، دھرنے تھے۔
اگر پنجاب کی مائیں بے فکر ہیں تو خیبر پختونخوا کی مائیں خوف میں کیوں؟ کیونکہ وہاں توجہ عوام کی حفاظت پر نہیں، اسلام آباد پر چڑھائی پر رہی۔
اگر پنجاب میں گرین الیکٹرو بسیں چل سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں منصوبے زمین پر نہیں، صرف سوشل میڈیا پر چلے۔
اگر پنجاب کے گاؤں تک پختہ سڑکیں پہنچ سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کی سڑکیں ادھوری کیوں؟ کیونکہ وہاں وعدے ہوئے، کام نہیں۔
اگر پنجاب میں مفت دوا، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز دہلیز پر ہیں تو خیبر پختونخوا کا مریض بے بس کیوں؟ کیونکہ وہاں عوام کی صحت سے زیادہ اقتدار عزیز رہا۔
"کیوں" کا جواب ایک ہی ہے: تیرہ سالہ انتشار اور نااہلی!
پنجاب نے ثابت کر دیا کہ حکومتیں بڑھکوں سے نہیں، کام، کام اور کام سے چلتی ہیں۔خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں، خدمت چاہیے۔
این ایف سی ایوارڈ کےبعد ہرصوبہ اپنےوسائل فنڈز کےاستعمال میں بااختیار ہے،پھر اپنےصوبے میں ترقیاتی کام کرنےسےکس نےروکاہے؟ ہروقت پنجاب پر تنقیدکرنےکےبجائےدیگرصوبے بھی اپنےوسائل بروئے کارلائیں۔ پنجاب بڑے بھائی کا حق ادا کرتےہوئے ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کےلیےاپنا کردار اداکررہا ہے۔
شریف فیملی میں سننے میں اتا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب کی میاں شہباز شریف سے "ان بن" رہتی ھے وہ ان کو "ڈی گریڈ" کرتے ہیں اس میں کتنی سچائی ھے، یعنی وہ اتنے فرمانبردار ہیں؟
اینکر کا سوال ۔۔
جواب:
جی بالکل! انسانی خدمت، دینی خدمت، اور رشتوں کی قدر کرنا کوئی شریف خاندان سے سیکھے،
افواجِ پاکستان جس قربانی کے ناطے، جس جذبے کے تحت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، اس کی جو آبیاری ہے وہ ایک ماں کی گود سے ہوتی ہے۔ بہادری جو ہے وہ ماں کی گود سے جنم لیتی ہے۔ میں ان ماؤں کی، شہداء کے جو خاندان ہیں، ان کے بچے ہیں، ان کی بیویاں ہیں، ان سب کو میں سلام پیش کرتی ہوں۔
"6 ستمبر یومِ دفاع"
"یہ زمین ہمارے شہیدوں کا دل اور غازیوں کا مان ہے"
سلام اُن بہادر سپوتوں کو جنہوں نے پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
@pmln_org@PMLNPunjabPk
اب طلبہ و طالبات کو کسی بھی قسم کی ڈاؤن پیمنٹ یا پیشگی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی، جبکہ ماہانہ قسط کا بوجھ بھی کم ترین سطح یعنی صرف تین ہزار روپے پر فِکس کر دیا گیا ہے۔ طلبہ اور طالبات کو بائیک کے ساتھ مفت ہیلمٹ، سیفٹی راڈ اور دو دن کی مفت رائیڈنگ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز کے طلبہ کیلئے اقدامات مثالی اور تاریخی ہیں
6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان
6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب ہماری بہادر افواج نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پنجاب میں کرپشن کے لیے اب کوئی گنجائش، کوئی پناہ اور کوئی رعایت باقی نہیں۔ کرپشن اور رشوت کے ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا ہے، زیرو ٹالرنس کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ براہِ راست مجھے دی جا رہی ہے۔ عوام کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1350 قائم ہے، شکایت کنندہ کا نام مکمل خفیہ رکھا جائے گا اور ہر شکایت پر کارروائی ہو گی۔ عہدہ، تعلق یا سفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی، لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہو گی۔ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہو گا، کسی کو کھانے نہیں دوں گی۔
*محکمہ ایکسائز پنجاب میں کرپٹ سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 22 ایکسائز انسپکٹروں اور عملے کو معطل کر دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی کی ملاقات۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کے لئے نیک تمنائیں اور مبارکباد
پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شیئر کیا۔
پنجاب کی طرح آزاد جموں و کشمیر کو جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت
Deeply grateful to the people of Gilgit-Baltistan for their warmth & hospitality, the affection shown at the Honhaar Scholarship event will always remain a cherished memory.
ہونہار اسکالرشپ میں نہ ووٹ پوچھا گیا، نہ مذہب، نہ علاقہ؛ صرف میرٹ دیکھا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے بنے گا جنہیں برابر موقع، شفاف نظام اور اپنی صلاحیت پر آگے بڑھنے کا حق ملے۔
تعلیم کی کوئی سرحد نہیں؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو چار سالہ تعلیمی معاونت اور گوگل سرٹیفیکیٹس کے مواقع دے کر ان کے خوابوں کو مستقبل سے جوڑا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ثمرات گلگت بلتستان تک پہنچ گئے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے فیسوں کی مکمل ادائیگی اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
@MaryamNSharif