لگاتار دوسرے دن پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ وفاقی حکومت کا عام عوام سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی آئندہ انتخابات میں عوام سے ووٹ کی توقع ہے اور شاید لون لیگ کا حال بھی ق لیگ جیسا ہونا ہے
یہ معاشی ٹیم کی نالائقی نہیں بلکہ مجرمانہ اقدام ہے
پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے فیصلے سے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا مسئلہ اپنی جگہ مگر یہ عوام کا بھی مسئلہ ہے۔روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے عام عوام کو اس کا فائدہ نہیں مل سکتا بلکہ اس فیصلے سے مڈل مین اور چور دروازے سے کرپشن کا ایک راستہ ضرور کھل سکتا ہے، جس سے عام آدمی مستفید نہیں ہو سکتا، لہٰذا اس فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
جب روز روز پیٹرول کی قیمتیں طے کرنے والا منصوبہ دیا تو راتب خوروں نے کہا کہ اس سے عوام کو فوری رلیف ملے گا اب کل 35پیسے پیٹرول سستا کر کے آج 5روپےلیٹر مہنگا کر دیا جمعہ سے آج تک تقریباً 45 روپے ڈیزل مہنگا کر چکے ہیں
شہباز شریف کے ہاتھوں عوام کو رلیف مل جائے یہ ناممکن ہے یہ صرف اور صرف الیٹ کے پیٹ بھرنے کے لیے آیا ہے
آبنائے ہرمز بند ہے باب المندب کی بھی دھمکی ہے ایک بحران ایک عذاب سر پر کھڑا ہے لیکن مستیاں رکنی نہیں چائیے
وفاقی کابینہ نے اعلیٰ بیوروکریسی کے لیے ایک اور خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے کابینہ نے 1.8 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے
ابھی یہ کفایت شعاری والی ٹوپی بھی بیچتے ہیں
سعودیہ سے سرمایہ کاری مانگنے کے بجائے ادھار تیل مانگ لیا وہ آدھا تو تیل عوام کو مہنگا بیچ کر اشرافییہ لے لیے لگثری جہاز بلیو پاسپورٹ اور مفت گاڑیوں اور سہولیات کا بندوبست ہو گا
کیا وژن ہے شہباز شریف کی حکومت گا
حکومت نے اب اگر مولانا کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا تو کوئی طاقت ان کو روک تو نہی سکتی مگر ایک سوال ملک بھر میں لازمی پوچھا جائے گا کہ زبانی تنقید والوں کو تو گرفتار کر لیا وہ جو گلگت سکردو میں زندہ فوجی جلا چکے آغا خان اور اقوام متحدہ کے آفس جلا چکے فوج کے سکول جلا چکے وہ کب گرفتار ہوں گے ان کو کب سزا ملے گی ؟
فکسڈ چارج کو انہوں نے اب آپ کے اپروو لوڈ سے جوڑ دیا ہے اس لیے آپ اگر ایک یونٹ بھی استعمال نا کریں یہ آپ کو فکسڈ چارج ٹیکس ڈال کر بل بھیجیں گے کیونکہ کیپسٹی پیمنٹ ریاست کی کمر توڑ رہی ہے آپ نے سولر لگایا ہو گا یہ اس کا تاوان کیونکہ آپ کی وجہ سے سیٹھ کا نجی بجلی گھر کا خرچہ رک گیا ہے
ایک طرف پنجاب حکومت ٹیچرز کو پندرہ ہزار تنخواہ بہت زیادہ سمجھے دوسری طرف دو ہزار عدلیہ کے ججوں کو ڈھالی لاکھ میں پچاس ساٹھ لاکھ والی لگثری گاڑیاں دے رہے ہیں
ایک سانس میں کہتے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ کے پیسے نہی ہیں اور پھر دو ہزار جوڈیشل افسران کو مفت گاڑیاں دینے کے لئے خزانہ بھرا ہوا ہے
یہ بے رحمانہ ظالمانہ خبیثانہ غیر انسانی قانون متعارف کروانے والا اور بنانے والا شداد فرعون اور نمرود کی باقیات کون ہے؟؟؟؟😡
وہ دکانوں کے تھڑوں پہ اور عام پاکستانیوں کے گھروں پہ سوموٹو لینے والی عدالتیں کہاں گئیں؟؟ ان میں بیٹھنے والے منصف گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرکے کب واپس آئیں گے؟؟؟؟💔💔💔💔
میری 15 سالہ بیٹی گزشتہ 14 دن سے لاپتا ہے، لیکن پولیس ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی۔ SHO نعیم اعجاز نے بھی تعاون نہیں کیا۔ میں CPO کے پاس بھی گئی، مگر انہوں نے بھی یہی کہا کہ آپ SHO کے پاس جائیں۔ اس کے باوجود SHO نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ آج میری بیٹی کو لاپتا ہوئے 14 دن ہو چکے ہیں، مگر پولیس اسے تلاش کرنے کے لیے ذرا سی بھی کوشش نہیں کر رہی۔ میری سب سے گزارش ہے کہ خدارا میری بیٹی کو ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔ — گوجرانوالہ سے ایک ماں کی فریاد
@hinaparvezbutt@MaryamNSharif@OfficialDPRPP@GovtofPunjabPK
پنجاب میں اس وقت لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے اور افسر شاہی نے مریم صاحبہ کی سیاسی تباہی کا مکمل بندوبست کر دیا ہے اس قدر مہنگائی اور بجلی کے بل گیس کے بل ہیں ایسے میں پیرا فورس جیسے بدمعاش غریب پر چھوڑ دیے ہیں
خدا کے لئے لوگوں کے کاروبار تباہ مت کرو
مدرسہ طلباء زیادتی کیس
راولپنڈی کی عدالت نے تھانہ پیرودھائی مدرسے کی طلباء سے زیادتی جھوٹے کیس میں مفتی شاہنواز کو باعزت بری کر دیا گیا جنھوں نے روتے ہوئے عدالت کے باہر سجدہ شکر ادا کیا !!
مشہور کیس مفتی صاحب نے اپنے آپ کو وڈیو کے ذریعے صفائی دی میڈیکل کےلیے پیش کیا لیکن کسی نے نہیں مانا بیگم کی وڈیو بھی سامنے آٸی تھی کہ میرے شوہر پاک ہیں بے گناہ ہیں لیکن لوگ باٸیکاٹ کرتے رھے میڈیا بھی علماء کی پگڑی اچھالنے میں سرگرم رہا لیکن اب میڈیا بھی خاموش ہے سوشل میڈیا بھی خاموش
اعلان ہوا تھا کہ اس سال ریکارڈ گندم پیدا ہوئی تو حکومت کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہے
سوال یہ ہے کہ صرف دو مہینے میں آٹے کی قیمت کا اور گندم کا بحران کیوں پیدا ہو گیا ؟
افغانستان باڈر بند ہے تو دو مہینے بعد گندم امپورٹ کرنے کی بات کیوں ہو رہی ہے ؟
کیا گندم کی پیداوار درست بیان ہوئی تھی یا نمبرز غلط تھے؟
آج بلوچستان میں 5 پنجابیوں کو قتل کیا گیا پاکستان اور پنجاب اسلام آباد میں بیٹھے جو بی ایل اے کے سپورٹر اور ہمدرد ان کی دہشت گردی کو گلوریفائی کرتے ہیں انکے نزدیک اس طرح کی باتیں کرنا یا آواز اٹھانا ایک بڑا دانشورانہ فیشن تصور کیا جاتا ہے، لیکن جب پنجابی مزدوروں کی بات ہوتی ہے تو ان کی آواز گلے میں دب کر رہ جاتی ہے