سعودی وفد کی آمد پر قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 13 کی تلاوت کی گئی یہ آیت جنگِ بدر کے پس منظر میں نازل ہوئی تھی، جہاں مسلمانوں کی ایک چھوٹی جماعت نے اللہ کی تائید سے اپنے سے کہیں بڑی کافر فوج کو شکست دی تھی ،آیت کا ترجمہ درج ذیل ہے۔
"بیشک تمہارے لیے ان دو جماعتوں میں ایک نشانی تھی جو (میدانِ جنگ میں) آپس میں ٹکرا گئیں؛ ایک جماعت اللہ کی راہ میں لڑ رہی تھی اور دوسری کافر تھی، جو انہیں (مسلمانوں کو) اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا دیکھ رہے تھے۔ اور اللہ اپنی مدد سے جس کو چاہتا ہے قوت دیتا ہے، بیشک اس میں آنکھوں والوں کے لیے بڑا عبرت کا مقام ہے۔"
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے قومی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کی سہولت کے لیے تفصیلی رہنمائی جاری کر دی ہے۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف مستقل رہائش رکھنے والے بلکہ کرائے کے مکان میں مقیم شہری بھی آسانی سے اپنے شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل پتہ تبدیل کرا سکتے ہیں۔نادرا کے مطابق اگر کوئی شہری کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور صرف عارضی پتہ تبدیل کروانا چاہتا ہے تو اسے کرایہ نامے کی کاپی اور حالیہ بجلی کے بل کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔اگر شہری کرائے کے مکان کا پتہ ہی اپنے قومی شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج کرانا چاہتا ہے تو مذکورہ دستاویزات کے علاوہ مالک مکان کا بیانِ حلفی بھی پیش کرنا ہوگا، جس میں یہ تصدیق کی گئی ہو کہ مکان متعلقہ شہری کو کرائے پر دیا گیا ہے اور مالک کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ وہ اس پتے کو اپنے شناختی ریکارڈ میں مستقل پتے کے طور پر درج کرائے۔نادرا نے مزید وضاحت کی کہ اگر مکان شہری کی اپنی ملکیت ہے تو ایسی صورت میں جائیداد کے اصل کاغذات نادرا آفس میں پیش کرنا ہوں گے، جہاں ان دستاویزات کو اسکین کر لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کاغذات کی فوٹو کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پتہ تبدیل کرانے کے لیے مقررہ دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ درخواست کی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے مکمل کی جا سکے۔
ذبح کا صحیح طریقہ
اس تصویر میں بکرے کی گردن کی اہم رگیں اور نالیاں دکھائی گئی ہیں تاکہ صحیح جگہ پر ذبح کرنے میں آسانی ہو۔
🩸 شریانیں (Arteries)
🔵 وریدیں (Veins)
🫁 سانس کی نالی
🍽️ غذائی نالی
ضروری ہے کہ ذبح کرتے وقت جانور کے گلے کی چاروں رگیں کاٹی جائیں اگر تین رگیں کٹ جائیں تب بھی درست ہے اور ذبیحہ حلال ہے لیکن اگر صرف دو رگیں ہی کٹیں تو جانور مردار ہوگا اور اس کا کھانا حرام ہوگا
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب کعبہ کی تعمیر کی تھی، تو اس کے دو دروازے رکھے تھے جو زمین کے برابر تھے۔ ایک مشرقی جانب جہاں اب موجودہ دروازہ ہے) اور دوسرا اس کے بالکل سامنے مغربی جانب تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ایک دروازے سے داخل ہوں اور دوسرے سے باہر نکل جائیں۔ کئی صدیوں تک یہ سلسلہ رہا، یہاں تک کہ قریش نے جب رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے قبل کعبہ کی دوبارہ تعمیر کی تو انہوں نے وسائل کی کمی کی وجہ سے کعبہ کا حجم کچھ کم کر دیا اور مغربی دروازے کو مستقل طور پر بند کر کے دیوار بنا دی۔
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں جب کعبہ کی از سر نو تعمیر کی تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کی خواہش کے مطابق اس مغربی دروازے کو دوبارہ کھول دیا تھا تاکہ لوگ آسانی سے آمد و رفت کر سکیں، لیکن ان کی شہادت کے بعد حجاج بن یوسف نے اسے دوبارہ بند کر دیا اور کعبہ کو اسی نقشے پر واپس لے آیا جو قریش نے بنایا تھا۔
آج کے دور میں کعبہ کا صرف ایک ہی دروازہ ہے جو سطح زمین سے بلند ہے۔
مغربی سمت جہاں کبھی دوسرا دروازہ ہوا کرتا تھا، وہاں اب صرف ایک ٹھوس دیوار ہے جو غلاف کعبہ (کسوہ) سے ڈھکی رہتی ہے۔ تاہم، اگر آپ کعبہ کے اندر داخل ہوں تو اس مقام پر سنگ مرمر کی دیواروں اور ڈیزائن میں اس قدیم دروازے کی جگہ کی نشاندہی محسوس کی جا سکتی ہے
مگر باہر سے یہ مقام اب ایک مکمل دیوار کی شکل میں ہی موجود ہے۔ مذہبی اور تاریخی طور پر یہ مقام اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ کعبہ کی اصل ابراہیمی بنیادوں میں وسعت اور سہولت کا عنصر شامل تھا۔ سبحان اللہ ہم بہت قسمت والے ہیں جو اس بابرکت اور تاریخی دروازے کی زیارت کر رہے ہیں
صل اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم 💕✌️💚
⚠️ مدینہ میں اکثر لوگ غلط ہوٹل کا انتخاب کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ سوچتے ہیں۔ "مسجد نبوی کے قریب" کافی ہے۔ یہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ روضہ کے قریب ہونا چاہتے ہیں۔ دوسرے لوگ شاپنگ ایریا کے قریب رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اور وہ مختلف اطراف میں ہیں۔ 🟢 اگر آپ روضہ کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ گیٹ 301–308، 365–369 کے قریب ہوٹلوں کا انتخاب کریں۔ → کچھ ہوٹلوں میں سبز گنبد کا نظارہ بھی ہوتا ہے۔ 🔴 اگر آپ خواتین کے گیٹ تک رسائی کو ترجیح دیتے ہیں، مختصر اور آسان چہل قدمی کے ساتھ (خاص طور پر بزرگوں کے لیے) (مثلاً گیٹ 338)، اور شاپنگ، کھانے، کیفے، اور منی چینجرز کے قریب بھی (بن داؤد، طیبہ مال، فوڈ کورٹ) گیٹ 328–338 کے قریب ہوٹلوں کا انتخاب کریں۔ 🟣 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہوٹل تاریخی مساجد کے قریب ہو۔ (مسجد غامہ، مسجد علی، مسجد ابوبکر) گیٹ 309–313 کے قریب ہوٹلوں کا انتخاب کریں۔ → آپ نماز کے لیے اور جانے کے لیے ان کے پاس سے گزریں گے۔ 🟠 اگر آپ مسجد بلال اور اس کے آس پاس کے علاقے میں رہنا چاہتے ہیں۔ گیٹ 310–326 کے قریب ہوٹلوں کا انتخاب کریں۔ 🔵 اگر آپ جنت البقیع تک قریب سے رسائی چاہتے ہیں۔ گیٹ 340–364 کے قریب ہوٹلوں کا انتخاب کریں۔ → کچھ ہوٹلوں میں جنت البقیع کا براہ راست نظارہ بھی ہوتا ہے۔ دائیں طرف کا انتخاب ہر روز آپ کی توانائی بچا سکتے ہیں.
زمانہ وہی ھے، لوگ بدل گئے ہیں😒
ورنہ گھر گھر سے تلاوت قرآن کی آواز گونج اٹھتی تھی😞
روز یہی آواز سننے کو ملا کرتی تھی💞
آواز 🎤 الشیخ صدیق المنشاوی رحمہ اللہ رحمۃ واسعہ💖🥀
رزق دو طرح ملتا ہے - ایک اللہ تعالی کی طرف سے بغیر کسی محنت مشقت کا ملتا ہے جو ایک طرح سے انعام یا گفٹ ہوتا ہے جس میں انسان کی ذاتی کوئی محنت نہیں ہوتی - جیسے انسان کو بیٹا یا بیٹی ملنا- قرآن مجید میں جب بھی اولاد کا ذکر کیا تو اللہ تعالی نے اسے ھبہ( یعنی گفٹ) کہا- دنیا میں کوئی انسان کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہو وہ اپنی دولت کے بل بوتے پر اولاد نہیں لے سکتا -
دوسرا رزق انسان کی اپنی محنت مشقت یعنی کام جدو جہد کرنے سے ملتا ہے - ساری دنیا اسی طریقے سے رزق حاصل کرنے کی فکر میں رہتی ہے اور پہلے طریقے سے رزق لینے کو بھول جاتی ہے حالانکہ وہ طریقہ آسان اور زیادہ رزق ملنے کا طریقہ ہے - اس لیے صحت عافیت اور اللہ کی نعمتوں پر ہر دم شکر ادا کرتے رہنا چاہیے!
امام وخطیب بیت اللہ شریف شیخ یاسر الدوسری کا زبردست بیان
چار اگست 2023 کو ایک صاحب عمران خان سے ملنے آئے اور صورتحال کی اونچ نیچ سمجھائی۔ گرفتاری،قید اور مقدمات کا حوالہ دیا۔ بھٹو کے انجام سے ڈرایااورنوازشریف کی مثال دی۔ پھر تجویز کیا کہ ملک سے باہر جانے کا سبھی انتظام مکمل ہے، بس ہاں کیجیئے۔۔عمران خان نے جواب میں چار باتیں کہیں۔1:میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اسلیئے سبھی مقدمے میں عدالتوں میں بھگتوں گا۔2:میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔۔3:مجھے سودا نہیں کرنا۔۔4:مجھے اپنا کام کرنا ہے جس کیلئے سب کچھ برداشت کر لونگا، آپ کی محبت کا شکریہ!!
یہ جواب سن کر پیغام لانے والے صاحب اسی شام بیرون ملک چلے گئے اور اگلے روز یعنی5اگست2023ء کو عمران خان گرفتار کرکے پہلے اٹک، پھر اڈیالہ جیل بھیج دیئے گئے: حبیب اکرم