نوازشریف کا نام ختم کرنا تو واقعی ناممکن ہے،ہرکلومیٹر کے بعد نوازشریف کی تصویر نظر آتی ہے،منصوبہ نظر آتاہے،نوازشریف کی بیٹی کا شاہکار،نوازشریف کینسر ہسپتال جسے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے
محرم الحرام کے مقدس ایام میں جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پنجاب پولیس کے جوان سڑکوں پر متحرک رہے اور موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ ان کی فرض شناسی اور دن رات کی محنت کی بدولت عاشورہ انتہائی پرامن اور خیر و عافیت سے گزرا۔ اس تپتے موسم میں عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے اپنے ان تمام بہادر جوانوں کو شاباش دیتی ہوں۔ آپ ہمارا فخر ہیں۔ جیتے رہیں 👏🏻
@MaryamNSharif@tariqfarooq60@pmln_org
کلری کی فضاؤں میں چوہدری طارق فاروق کے عظیم الشان شمولیتی اجتماع نے ولولۂ تازہ اور حوصلۂ نو کی روح پھونک دی۔
معزز شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت بدلتے سیاسی دھاروں اور عوامی میلان کی واضح غماز ہے۔
کلری میں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری طارق فاروق کے گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شرکاء کی بڑی تعداد اور بھرپور عوامی شرکت نے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کا واضح اظہار کیا۔
الحمدللہ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا جس پر میں پوری ٹیم پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں۔تمام صوبائی وزراء , ایم پی ایز , پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب , ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے جوانوں نے دن رات ایک کر کے جس طرح اپنے فرائض سرانجام دیئے وہ قابلِ ستائش ہے۔
گذشتہ برس کی نسبت اس دفعہ شدید گرمی میں عزاداروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے جو بہترین اقدامات کیے گئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ چپے چپے پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا شاندار انتظام، جلوسوں کے راستوں پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار نے لوگوں کو بہت سکون فراہم کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا کر ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ تمام اداروں کا یہ باہمی تعاون اور ٹیم ورک واقعی ہم سب کیلیے باعث فخر ہے۔
شاباش ٹیم پنجاب 👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻
پنجاب حکومت نے محرم الحرام اور بالخصوص یومِ عاشور پر امن و امان اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا۔ 1 لاکھ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، 30 ہزار سے زائد رضاکاروں کا تعاون اور 'صاف ستھرا پنجاب' اسکیم کے ورکرز کی دن رات محنت سے صوبے بھر میں ماحول پرامن اور صاف رہا۔ عوامی تعاون اور محنتی ٹیموں کی بدولت یہ ایک بڑی اور قابلِ تحسین کامیابی ہے۔
میں الزام تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا لیکن عوامی جوابدہی کے عمل پر یقین رکھتا ہوں ۔ عوام کو سوال کرنے کا حق حاصل ہے ۔
آپ سرکار نے مجھ پر جو الزامات لگائے ، ان ثابت کرنا آپ کی ذمہ داری تھی ۔
جواب تو دینا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔
“It is neither their meat nor their blood that reaches Allah, but it is your piety that reaches Him.”
— Qur’an 22:37
On this blessed occasion of Eid al-Adha, may Allah Almighty accept our Qurbani, strengthen the bonds of unity, and fill our hearts with gratitude, compassion, and sincerity. May this sacred festival bring peace, prosperity, and countless blessings to you and your families.
Eid al-Adha Mubarak!
Regards,
Tariq Farooq
SG Pakistan Muslim League (Nawaz) AJK
@MaryamNSharif@tariqfarooq60@pmlndigitalpk@pmln_org
چاہے کتنے ہی الزامات لگا لو، مگر چاغی کے پہاڑ آج بھی میاں نواز شریف کی پاکستان سے محبت اور جرات کی داستان سناتے ہیں۔ 🇵🇰
28 مئی — یومِ تکبیر
پاکستان زندہ باد 💚
ستھرا پنجاب کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات نے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں اس بار ایسا منظم صفائی آپریشن دیکھا گیا کہ کہیں بھی آلائشیں، بدبو یا تعفن محسوس نہیں ہوا۔ حکومتِ پنجاب کا مؤقف ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں بلکہ اپنی گزشتہ کارکردگی سے ہے، اور اس بار پچھلی عید کے مقابلے میں بھی بہتر نتائج حاصل کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر “ستھرا پنجاب” ٹاپ ٹرینڈ رہا اور شہریوں نے بھرپور پذیرائی دی۔
صوبائی وزیر ذیشان رفیق
حالیہ دنوں میں خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے، تاہم الحمدللہ اس وقت سیز فائر ہے ، اگرچہ وہ عارضی ہے۔ اس سے یقیناً ہماری معیشت ہی نہیں بلکہ خطے میں دوسری معیشتوں اور ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ نے ایک ٹیم بن کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں خوشحال گڑھ میں ایک ریلوے ملازم، لیاقت علی تھا جس نے جب خطرہ محسوس کیا، تو اس نے فوری طور پر ان دہشت گردوں کا خود مقابلہ کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی، اور اسی دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ ہم نے انہیں ستارۂ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا۔ آپ اور میں سمجھتے ہیں کہ یہ قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے جو قربانیاں دی جا رہی ہیں، ایسی قربانیوں کی مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ میں نے چند دن پہلے راولپنڈی میں ایک اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ہم نے ان کا جنازہ بھی پڑھا، ان کے بچوں سے بھی ملے۔ یہ ایسی قربانیاں ہیں کہ ان کے پاک خون سے اس دھرتی کی آبیاری ہو رہی ہے۔
~وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
"ہم نے 10 مئی کو معرکۂ حق نہایت شاندار طریقے سے منایا، پوری قوم نے اس میں بھرپور حصہ لیا۔ معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے بے پایاں فضل و کرم سے جو فتح عطا فرمائی، یہ محض قومی یکجہتی اور اتفاق کا نتیجہ تھا۔ پوری قوم ایک جان اور ایک قالب بن گئی، اور افواجِ پاکستان نے انتہائی جواں مردی اور بہادری سے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو ان شاء اللہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
اب 28 مئی کی آمد آمد ہے، ہمیں یہ تاریخ ہمیشہ یاد رہے گی۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وہ طاقت عطا فرمائی جو رہتی دنیا تک پاکستان کے دفاع کا مضبوط ذریعہ رہے گی۔ ہمارا ہمیشہ سے یہ مؤقف اور بیانیہ رہا ہے کہ یہ طاقت ہمارے دفاع کے لیے ہے، کسی جارحیت کے لیے نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کو آج ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر جانتی ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے جتنے بھی سائنسدان، سیاستدان اور متعلقہ ادارے ہیں، ان سب کا اس میں کردار ہے، اور یقیناً اس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہمارے سابق وزیراعظم تھے۔ اور اس منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے لیے میاں نواز شریف صاحب، جو میرے قائد ہیں، انہوں نے ایک نہایت شاندار کردار ادا کیا۔آج اس میٹنگ کے حوالے سے ایٹمی طاقت بنانے والے تمام افراد کو ہم دل سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔"
~وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی کام کر کے دکھائے۔ پہلا MRI، پہلا کارڈیالوجی ہسپتال، کینسر ہسپتال، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، بہتر امن و امان اور میرٹ پر بھرتیاں، یہ سب مسلم لیگ ن کے دور کی پہچان ہیں۔2015 سے 2020 تک گلگت بلتستان نے ترقی، امن اور استحکام کا وہ دور دیکھا جسے آج بھی گولڈن پیریڈ کہا جاتا ہے۔ 7 جون کو شیر پر مہر ترقی کے تسلسل پر مہر ہو گی۔
In a short period of 14-15 months, the completion of 1,00,000 houses is no less than a miracle of Allah. 1,00,000 houses have been completed, MashAllah. After the completion of 1,00,000 houses, 65,000 are currently under construction. Hundreds of houses are being completed daily, MashAllah.
ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جو بھی منصوبہ پیش کیا انہوں نے من و عن منظور کیا۔ اس وقت 41 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ لگ چکا اور 98 تحصیلوں میں لگ رہا ہے۔ پنجاب کا ہر پُل، ہر تحصیل ہیڈکوارٹر، ہر موٹروے انٹری ایگزٹ پوائنٹ، ہر ضلعی و صوبائی باؤنڈری سیف سٹی کیمروں سے کور ہو گی۔ اگلے یونین کونسل پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔ پنجاب دنیا بھر کیلئے ایک مثال بنے گا۔
@MaryamNSharif
#SafeCity #WomenEmpowerment