:ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں
تم قبر میں ہزاروں سالوں تک کیا کرو گے؟
میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔
قبر خوفناک ہے ،ظاہر ہے نیک لوگوں کے علاوہ ۔
میں نے اس کے بارے میں سوچا ،اور اب میری عمر 54 سال ہے ، اور میں دنیا سے اور ��نیا کی چیزوں سے تنگ آچکا ہوں۔
اچھا تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا،سیکڑوں،ہزاروں سالوں تک،تو میں کیا کروں گا ؟
کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے ؟
:اس لئے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا
دیکھو میں مر جاؤں گا ،اور میرے پاس ایک خالی،بلکل تاریک قبر ہو گی ۔
اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی ،لہذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنی قبر کی طرف بھیج رہا ہوں ،تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میری تنہائی کی ساتھی بنے ۔
رب تعالٰی کی قسم ، میں مذاق نہیں کر رہا ۔
میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
قبر کے ایک کونے کو م��ں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔
یہاں میرے سر کے قریب کم از کم 300 قرآن کریم ہونگے جو میرے لئے آرام دہ بستر کا سبب بنے گے ۔
ہر رکوع کو میں یہ تصور کرکے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں ،
ہر کو ئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا ،اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سال تک ،میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے ۔
لہذا مجھے قبر میں ساتھیوں ،
روشنیوں،اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی ۔
میں تسبیحات ،ذکر ،قرآن،نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے ،میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہونگے اور باتیں کر رہے ہوں گے ۔
نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنالیا،
یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ،ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔
میں ی�� چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ حسین ہو ۔ان شاءاللہ۔
کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت ،چغلی ،حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں،دیمک لگے فرنیچر اور سخت بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ ��روں۔
میں نے دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لئے ساری زندگی جان توڑ محنت کی لیکن یہ گھر تو میری ورثاء کا ہو جائے گا ، اصل میں تو میری ساری محنت میرے لئے ہے ہی نہیں،
سارے فائدے تو اور لوگ اٹھائیں گے ۔تو میں نے سوچا کے بس بہت ہو گیا ہے ۔مجھے اپنا گھر بنانا ہے جہاں صرف میں ہی ہوں گا اور ایک طویل عرصہ گزارنا ہے ۔
اگر میرے سارے اعمال دنیا کی ضروریات کے لئے تھے اور اپنی قبر کے لئے کچھ بھی نہیں تھا ،پھر تو میرے قبر والے گھر کے لئے سوائے عذاب ،مستقل اندھیرے،اور سخت حساب کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا ۔ اور میں ایسے گھر میں کیسے رہوں گا !
:میری آپ کو بھی یہ نصیحت ہے کہ آج سے اپنی قبر کو ا��نا بینک اکاؤنٹ بناؤ، اس میں زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ کرو اور لونگ ٹرم والی پالیسی لو ۔
اپنی عبادات کا خوب خیال رکھو ،اپنی قبر کے گھر کا اس دنیا کے گھر سے زیادہ خیال رکھو ۔
ابھی تم گھر والوں کے درمیان ہو ،پہن رہے ہو ،کھا پی رہے ہو ،آرام سے گھر والوں کے درمیان سو رہے ہو، تمہیں تمہاری تمام ضروریات میسر ہیں،پھر بھی تم اپنے حالات سے نالاں رہتے ہو ، ہر وقت کوئی نہ کوئی شکایت کرتے رہتے ہو ۔
تو سوچو جب تم زمین کے نیچے ہوگے اور سینکڑوں ہزاروں سالوں کے لئے تو وہاں تمہارے ساتھ کون ہوگا ؟
تمہارے پسندیدہ سیاستدان،
کھلاڑی،اداکار ،تاجر۔۔۔۔یہ تو تمہیں جانتےبھی نہیں ، اور نہ ہی انہیں تمہاری فکر ہے ،تم ہی ان سب کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح وقت ذائع کرتے ہو۔
تمہارے وہ بچے جن کی شادیوں پر تم لاکھوں روپے فضولیات پر خرچ کرتے دیتے ہو ۔یقین کرو یہ خرچ تمہارے لئے وبال بن چکا ہوگا ۔اور بچے مکر جائیں گے کہ ہمارے ماں باپ نے ہمارے لئے بھی اور خود کے لئے بھی مصیبت کھڑی کی۔اس لئے آج سے اپنی جان کی خود فکر کرو ۔
اپنا خیال ��ود رکھو ۔۔
یا رب العالمین ہمیں ایمان پر خاتمہ نصیب فرمائیں ۔۔
یارب العالمین ہمیں ہماری آخرت کو بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائیں ۔۔
یا رب العالمین ہمیں اپنا ذکر،شکر،اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرمائیں ۔۔ تاکہ آپ ہم پر اپنی رضا اور جنت الفردوس میں اپنی نعمتیں عطا فرمائیں ۔۔
جہاں ہم آپ کے محبوب حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین ﷺ کی صحبت میں ہوں گے۔۔۔جن پر بے شمار درود سلام ہو ۔۔۔۔
اللھم آمین وایاك
تو پھر اپنا گھر بنانا شروع کریں ۔۔
🔴 حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کے آخری الفاظ:
"ایک آدمی چلا جاتا ہے، تو دوسرا اس کی جگہ آ جاتا ہے۔ یہ امت؛ اللہ کے حکم سے ہمیشہ قائم رہنے والی اور مسلسل تجدید پانے والی ہے۔"
🔴 امام اسماعیل ھنیہ جنہوں نے اپنا پورا خاندان شہادت کے لیے پیش کیا اور آخر میں خود میں شہادت کا جام پی لیا۔ سورت آل عمران کی آیت 169 تلاوت کرتے ہوئے:
"جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں"۔
#قادیانی ایسے ھی #کافر قرار نہیں دیۓ گۓ۔
👇🏻 Lazmi parhen
جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیا جائےکہ وہ اپنا موقف اور دلائل دینے قومی اسمبلی میں آئیں تو!!
مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا
متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی
👇1/27
ٹویٹر مونیٹائزیشن کیلئے ریچ پوری کرنے کا آسان طریقہ
بڑے سیاسی اکاؤنٹس کو فالو کریں
ان کی ہر ٹویٹ پر زبردست کمنٹ کریں
فی کمنٹ 1 ہزار سے 10 ہزار ریچ ملے گی
دن کے 100 کمنٹس 1 سے 10 لاکھ ریچ گارنٹی کیساتھ
کمنٹ میں R لکھیں ۔ مجھے فالو کریں ۔ ریٹویٹ کرنے والوں کو فالو کررہا ہوں
حنا پرویز بٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا یہ شرمناک رویہ قابل صد مذمت ہے۔ بشریٰ بی بی اگر واقعی روحانی خاتون ہے تو اس اقدام کی بھرپور مذمت کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما بھی مذمت کرکے یہ سلسلہ روکیں ورنہ کل مکافات عمل کے قانون کے تحت ان کی خواتین کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہوسکتا ہے۔