“خیبر پختونخوا میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔ خیبر پختونخوا میں ایسے ہی ایک زمانے میں اے این پی کو غیر مقبول کیا گیا تھا۔ صرف بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوجی آپریشن سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہیں۔ ان آپریشنز میں ایک طرف ہمارے سیکیورٹی فورسز والے اور دوسری طرف بھی ہمارے اپنے شہری مارے جاتے ہیں۔ اپنوں کو مارنے سے ہمیشہ دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہماری جانب سے افغانستان اور پاکستان میں جاری ڈرون حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔
خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی و قومی اسمبلی ممبران اور سینیٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ صوبے میں امن کے لیے اور اپنے ہی لوگوں کے خلاف آپریشن اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے مل کر بیٹھیں اور مزاحمت کریں تاکہ یہ مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہو۔ ایک طرف لوگ سیلاب اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کو آپریشن کا بھی سامنا ہو گا، جو بہت زیادہ تکلیف دہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مذاکرات کے علاوہ امن کا کوئی مستقل حل نہیں ہوتا۔
افغانستان ہمارا برادر مسلمان ملک ہے۔ افغان مہاجرین تین تین نسلوں سے یہاں مقیم ہیں۔ نبی کریم ﷺ جب ہجرت کر کے مدینہ گئے تو سب نے ان کے لیے دروازے کھولے اور اسی لیے انصار مدینہ آج تک محترم ہیں لیکن ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں پر زمین تنگ کر دی۔ مہاجرین کو دھکے دے کر بے دخل کرنا بہت افسوسناک ہے ۔عاصم منیر اینٹی طالبان لابی کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کر رہا ہے اور جہاں جنگ نہیں ہے وہاں جان بوجھ کر جنگ نافذ کر رہا ہے۔ یہ اقدامات فوری طور پر رکنے چاہییں ورنہ حالات مزید بگڑیں گے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہمشیران سے گفتگو۔ ۱۰ ستمبر، ۲۰۲۵
2/3
Bitcoin hit $110k yesterday so as promised i will be giving away $2,000 BTC to 4 people in next 24hrs. To join just like this post, repost it and be following me.