إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
قیم جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم صاحب کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس ہے۔ مرحوم کی دینی، دعوتی اور تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اے پاکستانی نوجوان! تمہیں دنیاوی مسائل کے گرداب میں الجھایا گیا ہے۔ مگر تم سے ہی قدرت نئے کام، نئے عزم کی راہیں ہموار کروائے گی۔
اٹھو!! بدل ڈالو سرمایہ دارانہ ذہنیت کے ہر نظام کو۔۔
بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے مایوسی کو شکست دو۔
#QabilHainHum
بنو قابل 4th Annual Convocation 2026 کا عظیم الشان انعقاد کیا جارہا ہے جس میں *10,000* سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے
#QabilHainHum
Hafiz Naeem
Alkhidmat
Bano Qabil
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
ضلع غربی کراچی کے زیرِ اہتمام 10 جون فہم القرآن کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع ثمینہ سعید ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین پاکستان مہمانِ خصوصی تھیں۔ پروگرام میں مدرسات، مربیات، فہم القرآن کلاسز کی شرکاء اور ناظماتِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
قربانی کی کھالوں میں نمایاں اضافے پر کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان کے عوام کا الخدمت اور جماعت اسلامی پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے
#KarachiWaterCrisis
@murtazawahab1 کی جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین پر تنقید !!
اپنے ہی ادارے(SSWMB) کے ڈائیرکٹر کی گواہی نے مرتضی وہاب کے پروپیگنڈے کا دفن کردیا
#Shameless_MurtazaWahab
آج امت مختلف آزمائشوں سے گزر رہی ہے، ایسے میں یومِ عرفہ ہمیں اجتماعی دعا، رجوع الی اللہ اور امت کے مسائل کے لیے فکری و عملی جدوجہد کا شعور دیتا ہے۔ خواتین بالخصوص اپنے گھروں، خاندانوں اور نئی نسل کی تربیت میں اسلامی اقدار کو فروغ دیں اور دعا و استغفار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
Every increase in petrol and diesel prices directly affects the daily life of ordinary citizens. The public deserves relief, not more burden.
#JIProtestAgainstFuelPrice
🚨 Fuel Price Hike Hurts Everyone!
Hafiz Naeem ur Rehman, Ameer JI Pakistan, has announced a grand protest in Islamabad on Friday, 15 May against the unbearable increase in petrol & diesel prices.
The people of Pakistan will not remain silent!
Jamaat e Islami
#JIProtestAgainstFuelPrice
لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا اور ساتھ ہی صنعتوں اور کاروبار کو برباد کرے گا۔ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے اس پر مزید ہتھوڑے چلائے جارہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، کل حق دو کراچی کا نعرہ لگانے پر شہریوں کو گرفتار کرے گی؟ یہ فسطائیت اور فاشزم نہیں تو اور کیا ہے؟ آپ 18 سال میں 3 کروڑ سے زائد شہریوں کو پانی دے سکے نہ سڑکیں اور ٹرانسپورٹ! شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا، جب لوگ حق دو کراچی کا نعرہ لگاتے ہیں تو آپ دھمکیاں دیتے ہیں، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر دہشت گردی کی دفعات سیاسی کارکنان پر لگاتے ہیں۔ کراچی صرف ایک شہر نہیں، منی پاکستان ہے، صوبہ سندھ کی 98 فیصد اور پاکستان کی آدھی معیشت کا انحصار کراچی پر ہے۔ پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی درحقیقت پاکستان دشمنی ہے۔ حق دو کراچی کا نعرہ کسی قوم، مسلک یا برادری کا نعرہ نہیں بلکہ کراچی میں رہنے والے ساڑھے تین کروڑ لوگوں کی متفقہ آواز ہے۔ اس وقت تک یہ نعرہ لگتا رہے گا جب تک شہر کو اس کے تمام جائز حقوق نہیں مل جاتے۔