حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ میں لکھا گیاکہ سیاست میں فوج کی مداخلت سے جو برائیاں جنم لیتی ہیں،وہ فوج کو زنگ لگا دیتی ہیں حکمران طبقے کو یہ رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ 1971ء میں پاکستان پر اعلانیہ مارشل لاء نافذ تھاآج پاکستان پر غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے https://t.co/oAkdkxedbh
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دنیا کے 200 ممالک چھوڑ کر میں لیبیا، عراق، شام، کشمیر یا غزہ کے لوگوں سے ہی حالات کیوں پوچھوں؟
میں چند سو کلومیٹر دور عمان کے لوگوں سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں اس کے پڑوسی، متحدہ عرب امارات سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، فن لینڈ، ڈنمارک، سوئیڈن کے لوگوں سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں پڑوس میں واقع بھارت سے کیوں نہ پوچھوں جہاں دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں؟
میں دوسرے پڑوسی، چین سے کیوں نہ پوچھوں جو پوری دنیا کا مینوفیکچرنگ ہب ہے، اور اپنی عوام کو انتہائی سستی بجلی دے رہا ہے؟
میں کچھ کچھ عشروں پہلے ہی جنگ کی تباہ کاریوں سے ابھر کر، معاشی قوت بننے والے ویت نام سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں چپ میکنگ کے بے تاج بادشاہ تائیوان سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں ایٹم بم سے مکمل تباہ ہوجانے والے، اور نہ ہونے کے برابر قدرتی ریسورسز رکھنے والے جاپان سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں سب سے بڑی مسلمان آبادی رکھنے والوں میں شامل، اور ٹورسٹ destination بننے والے انڈونیشیا سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں معاشی قوت بننے والے ملائیشیا سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں قابل مثال ترقی کرنے والے ترکی سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں بدترین پابندیوں کا شکار ہونے کے باوجود، اپنی عوام کو ہر طرح کی سہولیات دینے والے پڑوسی ملک، ایران سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں دنیا میں اس وقت تیز ترین جی ڈی پی گروتھ رکھنے والے افریقی ملک گھانا سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں ایک انتہائی پرامن اور بزنس فرینڈلی مسلمان ملک قطر سے کیوں نہ پوچھوں؟
میں کینیڈا کی عوام سے کیوں نہ پوچھوں؟
غرض کے ایک طویل فہرست ہے ممالک کی جن کی عوام آزادی کے ساتھ ساتھ، امن، ترقی، معاشی خوشحالی و دیگر سہولیات سمیت ہر چیز انجوائے کررہی ہے
میں ان تمام ممالک کو چھوڑ کر صرف لیبیا، عراق و شام جیسے ہی ممالک سے ہی اپنا موازنہ کیا کروں
یعنی،
ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ پاکستان اب صرف لیبیا، شام و عراق جیسے ہی ممالک سے بہتر ملک رہ گیا ہے۔ باقی ماندہ دنیا ہم سے اتنی آگے نکل چکی ہے کہ ہم ان سے موازنہ کرنے کے بھی قابل نہیں رہے
اس تنزلی کا ذمہ دار کون ہے؟🤔🤔🤔😢😢
ہر محب وطن دل دکھی ہے ۔آئی ایس آئی ایک ایسا ادارہ تھا جس کا نام لیکر ہر پاکستانی فخر کیا کرتا تھا۔ مارخورکا نشان لوگوں کی محبت و عقیدت کامرکز ہوا کرتا تھا۔ آپریشن رجیم چینج کےبعد آئی ایس آئی کے کردار پر عام لوگوں نے سوال اٹھانے شروع کردیے۔ کل کی پریس کانفرنس نے رہتی کسر نکال دی۔
ٹویٹر بھی بند کرو، فیس بک بھی بند کرو، ٹک ٹاک یوٹیوب سب کچھ بند کرو۔ ایسا کرو کہ پورا ملک بند کرو اور اِس جمہوری ملک کو شمالی کوریا بنا دو۔ جب آپ کے سارے مقاصد پورے ہوجاۓ اور پیٹ بھر جاۓ پھر واپس کھول دینا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا، اس سے یہ سارا معاملہ مزید شکوک کا شکار ہوگیا۔
ایسے حادثے موسم کی خرابی سے نہیں بلکہ کسی ایکسٹینشن والے کی نیت کی خرابی سے ہوتے ہیں۔
فارن فنڈنگ کیس حقیقت دیکھیں بیرون ملک پاکستانیوں کی عمران خان سے لگاؤ کی سزا میں ہتک دیکھیں فارن فنڈنگ مشکوک الزام پر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کلعدم قرار دینے کی خواہش دیکھیں اسی دوران top حکومتی شخصیات کے خلاف اربوں رپے کے منی لانڈرنگ کیسز منٹوں میں تحلیل ہوتے دیکھیں
آج سے 4ماہ قبل معیشت کو بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ کیا اور آج 4 ماہ بعد معیشت مکمل دفن ہوچکی۔ ان لوگوں سے نہ سرحدیں محفوظ ہوسکیں،نہ ڈرون حملے رک سکے، نہ معیشت ٹھیک ہوسکی اور نہ ہی ان کی نرسریوں کی پیداوار شریف اور زرداری خاندان ٹھیک ہوسکے۔
یہ ہے فوجی کارکردگی۔