حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’ انصاف کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ہاں نور کے منبروں پر رحمٰن کی دائیں جانب ہوں گے۔ جو عدل کرتے ہیں اپنے فیصلوں میں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اور اپنی رعایا کے ساتھ ۔‘‘
(سنن نسائی، ۵۳۸۱)
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
جن لوگوں کی زبانیں اللہ تعالیٰ کے ذکر سے مسلسل تر رہتی ہیں وہ ہنسنے ہوئے جنت میں داخل ہوں گے ۔
حلیۃ الاولیاء:133/5
الزھد لاحمد:726
الزھد لابن المبارک:1126
حکم: صحیح
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
(مسلمانو !) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔
(سورة الأحزاب ، ٤٠)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک میں اُس کے نزدیک اُس کے والد، اُس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں.
بخاری 15
(بخاری 14؛ مسلم 168، 169؛ نسائی 5016، 5017، 5018؛ ماجہ 67؛ مسند احمد 12845، 13950؛ دارمی 2783؛ مشکوٰۃ 7)
جابر بن سمرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نےایک انتہائی روشن چاندنی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، پھر آپؐ کو دیکھنے لگااور چاند کو بھی دیکھنے لگا ( کہ کون زیادہ خوبصورت ہے) آپؐ اس وقت سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے،اور آپؐ مجھے چاند سےبھی زیادہ حسین نظر آ رہےتھے۔
(ترمذی،۲۸۱۱)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جاہلیت کے زمانے میں کاہن رہے ایک شخص سے پوچھا غیب کی جو خبریں تمہاری جنیہ تمہارے پاس لاتی تھی، اس کی سب سے حیرت انگیز کوئی بات سناؤ؟ شخص مذکور نے کہا کہ ایک دن میں بازار میں تھا کہ جنیہ میرے پاس آئی۔ میں نے دیکھا کہ وہ گھبرائی ہوئی ہے، پھر اس نے کہا جنوں کے متعلق تمہیں معلوم نہیں۔ جب سے انہیں آسمانی خبروں سے روک دیا گیا ہے وہ کس درجہ ڈرے ہوئے ہیں، مایوس ہو رہے ہیں اور اونٹنیوں کے پالان کی کملیوں سے مل گئے ہیں عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم نے سچ کہا۔ ایک مرتبہ میں بھی ان دنوں بتوں کے قریب سویا ہوا تھا۔ ایک شخص ایک بچھڑا لایا اور اس نے بت پر اسے ذبح کر دیا اس کے اندر سے اس قدر زور کی آواز نکلی کہ میں نے ایسی شدید چیخ کبھی نہیں سنی تھی۔ اس نے کہا: اے دشمن! ایک بات بتلاتا ہوں جس سے مراد مل جائے ایک فصیح خوش بیان شخص یوں کہتا ہے لا الہٰ الا اللہ یہ سنتے ہی تمام لوگ ( جو وہاں موجود تھے ) چونک پڑے ( چل دئیے ) میں نے کہا میں تو نہیں جانے کا، دیکھو اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ پھر یہی آواز آئی ارے دشمن تجھ کو ایک بات بتلاتا ہوں جس سے مراد بر آئے ایک فصیح شخص یوں کہہ رہا ہے لا الہٰ الا اللہ۔ اس وقت میں کھڑا ہوا اور ابھی کچھ دیر نہیں گزری تھی کہ لوگ کہنے لگے یہ ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے سچے رسول ہیں۔
صحیح بخاری جلد ۵ ۳۸۶۶
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر «قل هو الله أحد»، «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» تینوں سورتیں مکمل پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے اور سامنے کے بدن پر۔ یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کرتے تھے۔
صحیح بخاری ، ٥٠١٧
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم اللہ تعالی سے جنت مانگو تو اس سے فردوس مانگو کیونکہ وہ جنت کا سب سے افضل اور سب سے بلند حصہ ہے، اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے اور اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں
حوالہ: کتاب: صحیح بخاری | حدیث نمبر: 2790
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
حج اور عمرہ کو مسلسل کرتے رہو، کیونکہ یہ فقر و محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کا میل کچیل دور کر دیتی ہے
جامع الترمذی، حدیث نمبر: 810
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔
(صحیح بخاری ،٦٢٣٦)
@AaqaSAWWkiBaten حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
میں نے حضور ﷺ کو ایک رات دیکھا ، اس رات مطلع بالکل صاف تھا ، آپ سرخ رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے تھے ، میں کبھی آپ کو دیکھتا اور کبھی چاند کو دیکھتا ، ( میں اس نتیجے تک پہنچا کہ ) چاند سے زیادہ حضور ﷺ حسین تھے
ترمذی:2811
رسولِ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مؤمن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
(حوالہ: صحیح البخاري (6133)، صحیح مسلم (2998))
آج سرکاری سکولوں کے شاندار نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت اور لگن ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کی کامیابیوں کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ عوام تک میسج جائے سرکاری سکول سب سے بہترین ہے
﷽
السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ
#خاتم_النبیین_محمدﷺ#درود_وسلام
اے الله! ہمیں اپنے ہر فیصلے پر راضی رہنے ہر آزمائش میں صبر کرنے
اور ہر نعمت پرشکرکرنے والا بنادے۔ہماری زبان کو سچائی کا ذریعہ ہمارے دل کوایمان کا گھر
اورہماری زندگی کوخیر و برکت کا نمونہ بنا دے۔آمین