”پاکستان میں جب بھی وقت بدلا، عدالت میں وہ تمام ثبوت موجود ہوں گے جو عمران خان کو بےقصور ثابت کریں گے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان یا بشری بی بی کے حوالے سے رقم کی ایسی کوئی ٹرانزکشن سامنے نہیں آئی جس سے انہیں کوئی مالی فائدہ حاصل ہوا ہو۔ القادر یونیورسٹی ازخود بھی کسی قسم کے تجارتی بنیادوں پر نہیں چلائی جا رہی ہے۔ عدالتوں میں کیسز سماعت کیلئے لگ جانے کی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے جڑی شرائط ہیں۔ “
حبیب اکرم
#ShiftKhanToHospitalNow
"انتہائی تشویش کی بات ہے ہمارے پاس آخری خبر (عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے) سلمان صفدر لے کر آئے ان کی ملاقات پیر کے روز ہوئی تھی 192 بلڈپریشر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ خان صاحب انتہائی تندرست شخصیت ہیں۔ یکایک ان کے بلڈپریشر میں اتار چڑھاؤ باعث تشویش ہے،خان صاحب نے خود تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مصر میں مورسی کے ساتھ کیا ہوا؟ ہم جانتے ہیں یہ تمام پس منظر ہمارے سامنے ہے اسی لیے ہم نے پاکستانی قوم کو مطلع کیا ہے کہ اگر خان صاحب کی صحت کے ساتھ کوئی کھلواڑ ہورہا ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں اس قوم کو قابل قبول نہیں ہے اس لیے ہم نے عدالت کے سامنے سارے واقعات رکھے"۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو
#ShiftKhanToHospitalNow
تشدد صرف کسی کو الٹا لٹکا کے مارنا نہیں ہوتا تشدد بیماری میں علاج نہ ہونے دینا بھی ہوتا ہے گرمی میں بجلی بند کردینا اور سردی میں گرم کپڑے تک نے ملنے دینا کھانے میں کچھ ملا کے دینا تنہائی کا شکار کرنا یہ سب بدترین تشدد ہے جو عمران خان پہ مسلسل 3 سال سے کیا جارہا ہے تاکہ وہ فوج کے سامنے سجدہ ریز ہوجائیں!
سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ہنستے مسکراتے آئیں گے ، عمران خان کو ہشاش بشاش چاک و چوبند بتائیں گے ، ممکن ہے یہ بھی کہہ دیں کہ خانصاحب نے کرکٹ ٹیم کو بھی فلاں فلاں ہدایات بھیج دی ہیں۔ ان دنوں میں جب عمران خان کو نہ بہنیں مل سکتی ہیں نہ رشتہ دار ، بیٹوں کو فون نہیں کرسکتے ، خبریں بلڈ پریشر شوٹ کرنے اور بار بار انجکشن لگانے کی ہیں اس میں ان دو عناصر کی مدد سے عمران خان کے بارے میں خوشخبریاں سنانا اور عمران خان کا اصل میں صحت سے منسلک مسائل کا شکار ہونا خوفناک ہے، یہ سارا عمل بہت خوفناک ہے۔
کوہاٹ میں غیر قانونی معدنیات کی مائیننگ کو رکوانے کے لیے جانے والی پولیس پر راستے میں حملہ۔ DSP اور سب انسپکٹر سمیت 11 اہلکار شہید ہو گئے۔
یہ معاملہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی گرد میں لپیٹا جا رہا ہے۔ مخبری کس نے کی؟ سہولتکار کون تھا؟ مال کس کس کو جاتا تھا؟ سپلائی کہاں ہوتی ہے؟ ان سوالوں کے جواب کیوں چھپائے جا رہے ہیں؟
چیئرمین عمران خان کو ایک بار پھر رات کی تاریکی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنا کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
سابق وزیراعظم اور پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما کی فیملی کو ملاقات، ذاتی معالجین کو طبی معائنے اور ان کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر بھی تاحال مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی صحت پر پردہ داری آخر کس بات کا اشارہ ہے؟
آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
ایک سابق وزیراعظم کی صحت کوئی خفیہ معاملہ نہیں۔ ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لینا بنیادی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر بھی تشویش میں مزید اضافہ کرتی ہے۔
حکومت فوری طور پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹس جاری کرے، اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو رسائی دے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بناتے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرے۔
صحت کے معاملے میں شفافیت ، مرضی کے معالجین سے علاج کروانا کوئی رعایت نہیں، بنیادی انسانی حق ہے۔
اطلاعات کے مطابق عمران خان رات ہسپتال لایا گیا پھر واپس لے جایا گیا اس حوالے سے کوئی تفصیلات موجود نہیں ہسپتال لانے کی وجہ کیا بنی
اس سے قبل 2 دسمبر کو سلمان صفدر جب عمران خان سے ملے تھے تو انہوں نے کہا تھا ایک دن پہلے یعنی یکم نومبر کو عمران خان کا بلڈ پریشر 192 تک گیا تھا
جو کہ طبی ماہرین کے مطابق 75 سال عمر کے لئے بالکل بھی نارمل نہیں
High Blood Pressure can cause heart and brain diseases.
Why is everyone including 700,000 army men not calling out Asim Munir and his Core Commanders?
Why is everyone waiting for bad things to happen before an emergency is called out?
It’s time to call out the blatant harming of Pakistan’s interest that is being carried out via illegal jail and solitary confinement of Imran Khan! How can someone who violates law & conducts fascism to flex power be tolerated?
Nobody is asking for any relief, just need Justice ASAP!
#ShiftKhanToHospitalNow
ویسے اس سے بڑا بے شرم بھی شائید ہی کوئی ہو۔ اس چلے ہوئے کارتوس کو لگتا ہے لوگ ابھی بھی انکی بات سننا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ قومی مجرم ہیں۔ انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہییے۔
عمران خان کو جیسے خفیہ رستوں سے ہسپتال لیجایا جاتا ہے ، نا بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے نہ ذاتی معالجین کی ، معلوم نہیں کیسے انجکشن لگائے جاتے ہیں ، یہ ایک ایک بات ہمارے دل پر نقش رہے گی۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق ملے اور ہم ایک ایک چیز کا حساب لیں۔ سیکنڈ لیفٹننٹ سے لیکر آرمی چیف تک لیں۔
اڈیالہ کے باہر چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کے شوہر احد خان سے صحافی کا سوال
آپ کہہ رہےہیں آپکو آئی ایس آئی کے لوگوں نے خفیہ مقام پر بلایا کیا ایجنڈا ہے ؟
" انہوں نے کہا تھا کہ بہنوں سے ملوانا ہے بیٹیوں کو انہیں جاکر کہیں کہ باہر آکر سیاسی بات نہیں کریں گی،میں نے کہا ٹھیک ہے میں پیغام دے دیتا ہوں مان گیئں تو انکی مرضی ہے"۔احد خان
چیئرمین عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا مقدمہ اور ہسپتال منتقل نہ کر کے سپریم کورٹ کی حکم عدولی پر توہین عدالت کے مقدمے کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں ۔
Pakistan under Asim Munir.
Pakistan Under Fascism.
- Today was family day at Adiala, former Prime Minister Imran Khan’s weekly court mandated family meeting was once again refused.
- Imran Khan’s elderly sister’s have been held in arbitrary and administrative detention for 50 days now. The Judge hearing their case once again went on leave, denying them Justice.
- The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa @SohailAfridiISF, speaker of the assembly @BabarSaleemSwat, and president PTI KP @JunaidAkbarMNA remain missing even after the IG has admitted abduction.
- Despite an urgent affidavit submitted before the High Court about the declining health of Imran Khan’s wife, the court issued no immediate order directing independent medical treatment.
لڑائی کا سب سے پہلا مکا اور سب سے پہلے کون لڑا خان کے حکم پر رجیم چینج کی وقت
پارلیمنٹ میں رولنگ کس نے دی مافیا نظام کے خلاف رجیم چینج کے وقت ؟
امریکہ میں احتجاج عاصم منیر کے خلاف کس نے کیا ؟
پی ٹی آئی میں بہت کم لوگ لڑیں ہیں۔ شاید ہر کوئی اپنے حصے کا ایک ایک مکا مار دیتا تو آج حالات مختلف ہوتے
ایک فیس لینے والا وکیل کبھی کہتا ہے چاق و چوبند ، کبھی کہتا ہے شدید خطرات ، اسی کی ملاقات کے بعد پارٹی کا سیکرٹری جنرل کہتا ہے ہشاش بشاش ، اسی ملاقات کے حوالے سے بہن کہتی ہے بلڈ پریشر ایک دن پہلے 192 تھا۔ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں۔ وکلاء کو باہر آکر تفصیل بتانے کی اجازت نہیں۔ اندر جا کر معلوم نہیں اس سے کیا کیا جھوٹ بولتے ہوں گے۔ یہ متضاد معلومات ، یہ کنفیوژن جان بوجھ کر پیدا کی جارہی ہے۔ یہ مائنس عمران ہورہا ہے اور آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے۔