مولانا فضل الرحمن نے آج ایک تیر سے تین شکار کیے~خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی ۔
پی ٹی آئی جو 2014 سے خواجہ آصف کے بارہ سال پرانے تاریخی جملے “کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے “ کا بوجھ اٹھائے پھر رہی تھی آج اس کا سکور اسی ہاوس میں مولانا نے برابر کر دیا۔جو ادھار پی ٹی آئی نہ چکا سکی تھی وہ مولانا نے چکا دیا اور خواجہ آصف بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے رہے۔
پورے پنجاب میں جب اناج پیدا کرنے والے کسانوں کا کوئی پتر وزیر خوراک لگائے جانے کے قابل ثابت نہ ہوا تو مجبوراً سلمی بٹ کی زراعت سے متعلق قابلیت کے پیش نظر ان کو وزیر خوراک پنجاب لگا دیا گیا۔
وژن بھی آج کل ٹیلیویژن میں رہ گیا۔
امیدوار پی پی 115 سال 1988 آزاد امیدوار ووٹ 409
امیدوار پی پی 115 سال 1990 آزاد امیدوار
ووٹ 4279
جناب @betterpakistan آپ اگر 1988 میں نون لیگ میں تھے تو پھر آزاد امیدوار کیوں تھے؟
1998 میں انور عزیز چوہدری مرحوم سے کس کے لئے چیئرمین ضلع کونسل کے ووٹ مانگنے جاتے تھے؟
( جاری)
احسن اقبال آپ کی ساری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں نے وقت لیا آپ کو جواب دینے میں۔ کچھ لحاظ کے تقاضے تھے۔ مگر اب جواب دے رہا ہوں۔ نواز شریف کی جس ترقی کے سفر کا ڈھول آپ پیٹ رہے ہیں اس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ آج پاکستان اس قرضوں کے جال میں ان کی غلط پالیسی اور آپ جیسے پلاننگ کے مشیروں کی وجہ پھنسا ہوا ہے۔ دو پراجیکٹ جس کے لیے وہ کریڈٹ مانگتے ہیں وہ پاکستان کا ناسور تھے۔ پہلا لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے پہلے نوے کی دہائ اور پھر اپنی تیسری گورنمنٹ (2014-15) میں کیے آئ پی پی کے کرپٹ معاہدے تھے۔ اس میں ریاست کا مفاد نہی دیکھا گیا اور ان سیٹھوں کو جو یا رشتہ دار تھے یا پارٹنر نوازا گیا۔ اب بھی ہم ان کو دو ہزار ارب سالانہ سے زیادہ منافع دے رہے ہیں چاہے وہ اک یونٹ بھی بجلی نہ بنائیں۔ چھیالیس ہزار میگا واٹ بجلی کی کہیسیٹی ہے مگر پچیس بھی نہی بنا پا رہے۔ اس جرم کا کون زمہ دار ہے۔ دوسرا جو سڑکوں کا جال بنانے کا تمغہ لیا جاتا ہے۔ مودی نے اسی ہزار کلومیٹر سڑکیں بھارت میں بنائیں مگر اپنے پیسے سے۔ ہم نے اس کے مقابلے بہت کم بنایا مگر ڈالر کے قرضے میں۔ میں مال بنانے کا الزام نہی لگا رہا مگر ملک اس وقت ان دو بڑے پراجیکٹ کی وجہ سے قرضے کے جال میں پھنسا ہے۔ ہمارا ڈیبٹ یعنی قرضہ بحران جس سے ہمارا کرنٹ اکائونٹ، تجارتی اور بجٹ خسارے جنم لیتے ہیں۔ یہ کہنا کہ موقع نہی ملا۔ کتنا موقع چاہیے۔ پچھلے چار سال سے پورا موقع تھا۔ نہ عدالت نہ اپوزیشن نہ پارلیمان نہ میڈیا۔ ایسا موقع تو آمریت میں نہی ملا۔ کیا کیا آپ نے۔ قرضے چتالیس ہزار ارب سے اسی ہزار ارب تک ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ چھوڑیں مونجھوداڑو کے زمانے سے پنتالیس فیصد غربت پانچ دریاؤں کے دھرتی میں نہی دیکھی گئ۔ بائیس فیصد بیروزگاری۔ پچاس سال میں پہلی دفعہ ساری بڑی فصلوں میں گراوٹ۔ اس پر بھی آپ شرمندہ نہی بلکہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمیں موقعہ نہی ملا۔ اگر میرے کسی خیال سے اختلاف ہو تو میں کئ دفعہ آپ کو ٹی وی پر بلا چکا کہ مجھے غلط ثابت کر لیں۔ محظ پراپیگنڈا نہ کریں۔ مزید جواب پر میں پھر حاظر ہوں۔ اب اس جواب کو کتنا تھراٹل کروائیں گیں۔
شہبازشریف کی کابینہ میں جہاں محسن نقوی، خواجہ آصف اور احسن اقبال جیسے ڈفرز شامل ہیں وہیں حالیہ بحران میں اسحٰق ڈار اور علی پرویز نے اپنا لوہا منوایا ہے اور رانا ثناءاللہ جیسے عقلمند لوگ بھی اس بارات میں ہیں، ہر کابینہ ایسی ہی ہوتی ہے کچھ بہتر لوگ کچھ فارغ۔۔
لگتا ہے وقت نے بڑا دلچسپ چکر لگا دیا ہے۔ اُس زمانے میں جب Imran Khan کی حکومت تھی تو Ahsan Iqbal صاحب بڑے پُرجوش انداز میں حکمرانوں کو نصیحتیں کیا کرتے تھے۔ اب حالات ایسے ہیں کہ وہی باتیں اگر دوبارہ پڑھ لی جائیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وہی نصیحتیں آج کے حکمرانوں کے لیے بھی اتنی ہی موزوں ہیں۔ اور جناب کے پاس مہنگائی کنٹرول کا عہدہ بھی ہے۔
بس فرق اتنا ہے کہ اُس وقت تیر کسی اور طرف تھا اور آج وہی تیر گھوم کر اپنے ہی دائرے میں آ گیا ہے۔
اللہ پاک سب کو سچ کہنے کی توفیق دے، چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں۔ آمین۔ 😄
اگر کسی ایک عہدے کو مخلصانہ طور پر کریں تو بات بنے جب ایک وقت میں ڈھیروں عہدوں پر براجمان ہوں گے تو کسی کو بھی انصاف کر پاتے ہیں
⸻
آپ جس عظمیٰ بخاری کو فارغ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اس نے تو نوازشریف کو بھارتی ایجنٹ بھی کہا تھا جو ایک سفید جھوٹ تھا لیکن اسکے باجود موصوفہ کو پنجاب حکومت کا ترجمان بنوا کر مسلم لیگ ن کو ایک تماشے میں تبدیل کر دیا گیا
آج کی بہترین خبر
اس کو کہتے ہیں بہترین کارکردگی ۔ گندم کی قیمت 4450 روپے سے کم ہو کر 4230 روپےرہ گئ۔ اب آتے ہیں حقیت کی جانب گندم کی قیمت 2000 روپے سے بڑھ کر 4230 روپے ہو گی۔