نتھیا گلی میں موجود ایک ھوٹل اینڈ ریسٹورانٹ آفاق کے نام سے ھے،یہ لوگ روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبار کرتے ھیں،نا یہ ٹیکس دیتے ھیں نا یہ آنلائن پیسے لیتے ھیں نا یہ کارڈ لیتے ھیں،صرف کیش اور کیش پر بھی جو رسید دیتے ھیں اس میں ھم سے تو ٹیکس لیا جاتا ھے لیکن یہ لوگ ٹیکس حکومت کو ادا نہیں کرتے۔ایسی جگہوں کی نشاندھی کیا کیجئے جو کروڑوں روپے کمانے کے باوجود حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے
عالمی منڈی میں آج پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے پہلے بھی خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر تھیں مزید کمی ہوئی ہے، پوچھنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا والے جانوروں کی قربانیوں سے ویلے ہ�� چکے ہیں تو ذرا سمری تیار کرکے وزیراعظم صاحب کو بھجوا دیں،کیونکہ جب قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے تو دن دیہاڑ بھی نہیں دیکھتے کام چک دیتے ہیں مگر قیمتوں میں کمی وقت سب کومے میں چلے جاتے ہیں ۔ویسے عید قربان تو آج ہے مگر عوام تو کئی مہینوں سے قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
بندہ جب کوئی گناہ کرتا ہے پھر اللّٰه تعالی سے کہتا ہے: اے میرے رب! میں گناہ کر بیٹھا ہوں تو مجھے بخش دے، تو اللہ تعالی فرماتا یے: میرے بندے کو معلوم یے کہ اس کا رب بھی ہے جو گناہوں کو بخشتا بھی ہے اور ان پر مؤاخذہ بھی کرتا ہے ، چنانچہ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا.
( صحیح بخاری 7507، صحیح مسلم 7162 )
بوڑھی ماں کا واحد سہارہ حافظ قران کندھوں پہ سامان رکھ کر بیچتا حلال روزی کماتا۔۔۔پنجاب حکومت کی بنائی گئی پیرا فورس بلکہ جاہل فورس نے اسکو مارا پکڑ کر
آپ ویڈیو میں اس بیچارے کا بے بسی والا لہجہ دیکھیں 💔😔
محترمہ@MaryamNSharif صاحبہ کوئی مظلوم رہ نا جائے بددعائیں دینے والا آپکو
جنگ کو ہماری حکومت نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اور پیٹرول پر اس قدر بے رحمی سے ٹیکس لگائے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کا جو ٹارکٹ جو 11 مہینے میں کرنا تھا وہ 10 مہینے میں کر لیا اور 100 ارب روپے اضافی جمع کیے ہیں
سیدھا سیدھا اپنی عیاشیوں کے لئے ڈاکہ مارا ہے خود سن لیججے
توجہ فرمائیں
الیکٹرک بائیک کے استعمال میں احتیاط کیجئے.
کسی ٹرانسفارمر، بجلی کے کھمبے یا الیکٹرک ڈی پی کے قریب بائیک کو پارک مت کریں.
بارش میں الیکٹرک بائیک پر سفر کرتے ہوئے خصوصی احتیاط کریں، کھڑے پانی سے مت گزاریں.
چارجنگ کرتے وقت موٹر بائیک سے بچوں کو دور رکھیں،
زیادہ دھوپ میں بائیک کھڑی نہ کریں، کہیں بیٹری بلاسٹ نہ کر جائے.
چلیں کوئی تو بولا مہنگائی کے خلاف ��مز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ مریضوں کے علاج پر توجہ دیں یا ا��نے اخراجات پورے کریں ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں بنیادی اضافے کا مطالبہ
حکومت IMF سےسال کا 1.5ارب $ لینے کیلئے ہر چیز مہنگی کردیتی ہے
ٹیکس پر ٹیکس لگا لگاکر زندگی کی خوشیاں تک چھین لی ہیں۔مڈل کلاس کی مت مار دی، اور 42٪ سےزائدعوام غربت کی لکیر سےنیچے دھکیل چکی ہے
مگر اسی حکومت نے پچھلے مالی سال11.5 ارب$ IPPS کو چھپاکردےدیا کسی کوکانوں کان خبرنا ہوئی
کینسر کی بچی زہرہ بی بی کو شوکت خانم کینسر ھسپتال نے لینے سے انکار کردیا اسکے بعد راۓ ونڈ کئیر کینسر ھسپتال پہنچے تو انہوں نے بھی لینے سے انکار کردیا کہہ ھم 15 سال سے کم عمر نہیں لیتے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ ریاست تو ماں ھے اور آپ ماں ھو بچی زہرہ کو کہاں لیکر جائیں
وہیکل انسپکشن ٹیم کا رویہ عوام کے ساتھ انتہائی غیر مناسب ہے سہولت فراہم کرنے کے بجائے شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے جو قابلِ افسوس ہے متعلقہ حکام کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بڑے گناہوں میں سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی ناحق کسی مسلمان کی بے عزتی میں زبان دراز کرے، اور یہ بھی کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ ایک گالی کے بدلے دو گالیاں دی جائیں ۔
(سنن ابوداؤد،۴۸۷۷)