"وزیر اعظم صاحب! آپ لوگوں نے اسے اغوا کیا ہے۔ اس کے ساتھ آپ نے ایم پی ایز کو اغوا کیا ہے، اس کے ساتھ آپ نے ایم این ایز کو اغوا کیا ہے۔ آپ اغوا کار ہیں، آپ دہشت گرد ہیں! آپ نے ایک منتخب پارلیمنٹ، جو کہ کروڑوں انسانوں کی نمائندہ ہے، اس پر حملہ کیا ہے۔
8 فروری کو جو الیکشن ہوئے، آپ خدا کو حاضر ناظر جان کر، دل پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں، کیا یہ الیکشن حقیقت تھے؟"
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب جو قومی اسمبلی نے سینسر کر دیا تھا۔
باڑہ ضلع خیبر میں گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد ٹی ایم اے آفس کی بلڈنگ سے گورنر راج کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریکِ انصاف کے نہتے کارکنان پر سیدھی گولیاں برساتے رہے، کیا خیبر پختونخوا پولیس نے گورنر راج میں سنائیپرز بھرتی کر لیے ہیں؟
“The elected Chief Minister of a province being rendered a missing person brings me back to the first missing person of this country, our founding father, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.”
Javed Hashmi
#Pakistan#SohailAfridi#QuaidEAzam@JavedHashmiJH
کون سا آرمی چیف ایک سیلز میں کی طرح بریف کیس میں پتھر لیکر بیچنے کیلیے نکلتا ہے؟ ہمارا آرمی چیف رئیر ارتھ منرل کے نمونے لیکر گیا یہ شرمناک بات تھی اور قوم کےساتھ پاکستان کیساتھ مذاق تھا۔ ایمل ولی خان
یہ وہ گاڑیاں ہیں جو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل خان آفریدی نے پولیس کو دی تاکہ ان میں دھشتگردوں کے حملوں سے محفوظ ہو اب یہ گاڑیاں دھشتگردوں کی بجائے ہماری پارٹی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اُس بندے کے کہنے پر جس نے ایکسپائر گاڑیاں بھیجی تھی جسے وزیر اعلیٰ نے واپس کیا تھا۔
خیبرپختونخوا قدرتی وسائل، تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہے، فیصل کریم کنڈی
اور جو مارکیٹنگ عاصم منیر نے کی تھی، وہ معدنیات کی ہی تو تھی ـ اسے ہی لوٹنے اور دنیا کے آگے بیچنے کے راستے میں خیبرپختونخوا کے عوام کی منتخب حکومت حائل تھی ـ
#گورنر_راج_نامنظور
یہ کوئی قصائی خانہ نہیں بلکہ میرے کارکنوں کا خون ہے جنہیں پولیس والوں نے گولیاں ماری ھسپتال زخمیوں سے بھر گئے مسلسل شیلنگ شروع ہے۔ ڈی پی او خیبر آپکو اس درندگی کا جواب دینا ہوگا۔
رجیم چینج کی رات عمران خان کے الفاظ تھے، ”اللہ الحق ہے۔ سچ کا خدا ہے”۔
ارشد شریف نے کہا، ”عمران خان نے بہت بڑا کام کیا۔ سب کو ایکسپوز کردیا“۔
گذشتہ مدت میں بہت بار سُنا میں نے، ”مراد سعید کے لڑکے“، ”مُراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان کو بیچ دیا“، ”ُمراد سعید کے لڑکوں نے عمران خان سے غداری کی“۔ اللہ گواہ ہے مراد سعید کی کوئی ٹیم نہیں۔ مراد سعید خود محض عمران خان کی مرہون منت ہے۔ پھر بھی مجھے فخر ہے کہ “مراد سعید کے لڑکوں نے“ اپنے لیڈر عمران خان کی طرح حکومت قربان کردی اپنی قوم کا سودا نہیں کیا۔ عمران خان سے ملاقات کے بدلے پختونوں کے خون کی بلی مانگنے والے ہوس پرست درندوں کے سامنے سرینڈر نہیں کیا۔ جس طرح عمران خان نے رجیم چینج کی رات ہر نام نہاد محب وطن، ہر زبان و کلام کے جمہوری، ہر دکھاوے کے وطن پرست کے چہرے سے نقاب نوچا تھا آج اُس کی ٹیم نے بھی ان غاصبوں کو مجبور کردیا کہ اپنے گھناؤنے منصوبوں کے ساتھ کھل کر سامنے آئیں اور قوم کے سامنے اپنے لفظوں میں اقرار کریں کہ عمران خان کے نام پر بنی حکومت۔ اس کے منتخب کردہ وزیر اعلی کا جرم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو اقتدار پر مقدم رکھنا تھا۔ قوم اپنے غداروں کے چہرے دیکھ اور جان چکی ہے۔
مجھے ہمیشہ سے اس بات کا یقین رہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کی ضمانت، اس امر میں پوشیدہ ہے کہ ہم عمران خان کے نظریے کو اس طرح رپلیکیٹ کریں کہ یہ گمان ذائل ہوجائے کہ عمران خان کو قید رکھ کر، اسے دنیا سے کاٹ کر اس جدوجہد کو روکا جاسکتا ہے۔ آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان اپنی قوم کا سودا کرنے سے انکاری ہے۔ کہ عمران خان کی خاموشی بھی ان درندوں کی سب چھنگاڑوں پر بھاری ہے۔ کہ عمران خان ایک نسل کو عمران خان بنا چکا ہے۔