#اردو_زبان
غلیظ ترین کھانا ۔۔
میرا ایک فوتگی والے گھر جانا ھوا،دیکھا ایک لڑکا بہت ہی زیادہ رو رہا ھے معلوم کرنے پہ پتہ چلا کہ جو فوت ہوئیں ہیں وہ رونے والے کی والدہ تھیں
میں ہکا بکا ایک طرف کھڑے ہو کے سوچنے لگی کہ بھرپور جوانی کے وقت اتنا بے رحم دکھ اس نوجوان کو آدھا کر دے گا
مجھ سے اس کا رونا دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا ، اس کی چیخیں لگتا تھا قیامت لے آئیں گی
وہ اکلوتا بیٹا تھا اپنے ماں باپ کا
اچانک ایک بھائی صاحب آگے آتے ہیں وہ اس سے کھانے کا مینیو پوچھتے ہیں
میں حیران کہ اس حالت میں وہ کھانا کیسے کھا سکتا ھے ،اس سے تو صحیح سے بولا بھی نہیں جا رہا
بعد میں پتہ چلا کہ وہ ان لوگوں کے کھانے کی بات کر رہے تھے جنہوں نے گھر افسوس کرنے آنا ھے
یہ ھو کیا رہا ھے ،یہ چل کیا رہا ھے
ان کے گھر کوئی شادی یا سالگرہ کا فنکشن نہیں ھے بلکہ ایک لڑکے کی جنت اسے چھوڑ کے چلی گئی ھے
بجائے اس چیز کے کہ ہم اس گھر کا حوصلہ بنیں اس گھر کے دکھ میں شریک ھو جائیں الٹا وہ لوگ ہماری گندی اور کبھی نہ مٹنے والی بھوک کا بندو بست کرنے میں لگ گے ہیں
کیا ہم اس قدر بے حس اور گھٹیا قوم ہیں کہ میت والے گھر بھی کھانا پینا نہیں چھوڑتے
اور پھر جنازے کہ بعد گھناونا کھیل شروع ھوا ایک ایسا کھیل جسے دیکھ کے کسی غیرت مند کو موت آ جائے مگر ہمیں نہیں آتی
وہی لڑکا جس کی دنیا لٹ گئی برباد ھو گئی ہاں ہاں وہی لڑکا روتی آنکھوں کے ساتھ ان بھوکی ننگی زندہ لاشوں ،جن کی عقلوں پہ ماتم کرنا چاہیے ان کو کھانا دے رہا ھے کیا ان کو شرم نہیں آتی کیوں یہ غیرت سے مر نہیں جاتے
پھر میرے کانوں نے سنا کہ ایک آدمی نے اسی لڑکے کو آواز دے کے کہا کہ بھائی یہ پلیٹ میں لیگ پیس ڈال کے لانا
اف میرے خدا!یہ کون لوگ ہیں جن کے پیٹ نہیں بھرتے ،ایسے لوگ دنیا میں ہی کیوں ہیں یہ مر کیوں نہیں جاتے۔
شرم نہی آتی اسی سے لیگ پیس مانگتے جس کی ماں مر گئی ھے
بجائے اس کے کہ تمہارا ہاتھ اس کے کندھے پہ ھو اور حوصلہ دے رہا ھو ، تمہارا ہاتھ لیگ پیس کو پڑ رہا ھے
کسی دانا آدمی کا قول یاد آ گیا کہ
''سب سے غلیظ ترین کھانا وہ ھے جو ہم میت والے گھر سے کھاتے ہیں ''
ہمیں ترس یا رحم نہیں آتا یہ دیکھ کے بھی کہ لوگ روتے ھوۓ کھانا بانٹ رہے ہیں
میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو میت والے گھر سے ناراض ھو کے چلے جاتے ہیں کہ ہمیں کھانا نہیں دیا۔۔
مسلم غیر مسلم انسانیت چیک کرے،،،،،،؟؟یورپ میں چار مہینے بعد پہلا الٹراساؤنڈ ہوتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہتا ہو تو بچے کی جنس بتا دی جاتی ہے۔
ڈیلیوری کے وقت خاوند عورت کے پاس ہوتا ہے اور کمرے میں ایک یا دو نرسیں ہوتی ہیں۔ کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی، عورت درد سے چیختی ہے مگر نرس اسے صبر کرنے کا کہتی ہے اور %99 ڈیلیوری نارمل کی جاتی ہے۔ نہ ڈیلیوری سے پہلے دوا دی جاتی ہے نہ بعد میں۔ کسی قسم کا ٹیکہ نہیں لگایا جاتا۔
عورت کو حوصلہ ہوتا ہے کہ اس کا خاوند پاس کھڑا اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے۔ ڈیلیوری کے بعد بچے کی ناف قینچی سے خاوند سے کٹوائی جاتی ہے اور بچے کو عورت کے جسم سے ڈائریکٹ بغیر کپڑے کے لگایا جاتا ہے تاکہ بچہ ٹمپریچر مینٹین کر لے۔ بچے کو صرف ماں کا دودھ پلانے کو کہا جاتا ہے اور زچہ یا بچہ دونوں کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی سوائے ایک حفاظتی ٹیکے کے جو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو لگتا ہے۔ پہلے دن سے ڈیلیوری تک سب مفت ہوتا ہے اور ڈیلیوری کے فوراً بعد بچے کی پرورش کے پیسے ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں لیڈی ڈاکٹر ڈیلیوری کے لئے آتی ہے اور خاتون کے گھر والوں سے پہلے ہی پوچھ لیتی ہے کہ آپ کی بیٹی کی پہلی پریگنینسی ہے، اس کا کیس کافی خراب لگ رہا ہے جان جانے کا خطرہ ہے، آپریشن سے ڈیلیوری کرنا پڑے گی۔ %99 ڈاکٹر کوشش کرتی ہے کہ نارمل ڈیلیوری کو آپریشن والی ڈیلیوری میں تبدیل کر دیا جائے۔
ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں کلوگرام کے حساب سے دوائیاں دی جاتی ہیں ڈیلیوری کے وقت خاوند تو دور کی بات خاتون کی ماں یا بہن کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور اندر ڈاکٹر اور نرس کیا کرتی ہیں یہ خدا جانتا ہے یا وہ خاتون۔
نارمل ڈیلیوری بیس تیس ہزار میں اور آپریشن والی ڈیلیوری اسی نوے ہزار میں ہو تو ڈاکٹر کا دماغ خراب ہے نارمل کی طرف آئے آخر کو اس کے بھی تو خرچے ہیں بچوں نے اچھے سکول میں جانا ہے نئی گاڑی لینی ہے بڑا گھر بنانا ہے۔ اسلام کیا کہتا ہے انسانیت کیا ہوتی ہے سچ کیا ہوتا ہے بھاڑ میں جائے، صرف پیسہ چاہئیے۔۔💯 ڈاکٹر مافیا جن کو لوگ مسیحا سمجھتے ہیں اصل میں قصائی ہے اگر کسی کو شک ہے تو ان کے درمیان وقت گزاریں سب پتہ لگ جائیں گا کے صحت کا شعبہ پاکستان کے بڑے مافیاز میں سے ایک بن گیا ہے،جہاں مریض،انسانیت،دین ،اخلاقیات ،نہیں صرف کاروبار ہوتا ہے۔۔
پیشاب Urine پانی سے نہیں، خون سے بنتا ہے!🩸
قدرت کا تخلیق کردہ انسانی جسم کا انتہائی حیران کن نظام🧠✨
ہم عام طور پر یہی سمجھتے ہیں کہ ہم نے پانی پیا، پانی معدے سے گزرا، گردوں تک پہنچا اور وہاں سے پیشاب بن گیا.
لیکن انسانی جسم کا اصل نظام اس سے کہیں زیادہ مختلف اور حیران کن ہے.
حقیقت یہ ہے کہ پیشاب بنانے کے لیے گردوں تک جو پانی پہنچتا ہے، وہ پہلے خون کا حصہ بنتا ہے.
گردے پانی کی بوتل سے براہِ راست پانی نہیں لیتے، بلکہ گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں.
آئیے اس پورے سفر کو آسان زبان میں سمجھتے ہیں.
پانی پینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ 💧
جب ہم پانی پیتے ہیں تو وہ سب سے پہلے غذائی نالی سے ہوتا ہوا معدے تک پہنچتا ہے.
وہاں سے آگے چھوٹی آنت میں جاتا ہے.
چھوٹی آنت کی دیوار میں موجود باریک خون کی نالیوں کے ذریعے پانی اور بہت سے تحلیل شدہ اجزا جسم میں جذب ہو جاتے ہیں.
یعنی پانی آنت سے گزر کر خون کے دھارے میں شامل ہو جاتا ہے.
اب یہ پانی الگ کسی پائپ میں سفر نہیں کر رہا ہوتا، بلکہ یہ خون کے مائع حصے یعنی پلازما کا حصہ بن چکا ہوتا ہے.
پھر خون گردوں تک کیسے پہنچتا ہے؟ 🫀
آنتوں سے جذب ہونے والا پانی اور غذائی اجزا خون کے ذریعے جگر اور پھر جسم کے عمومی دورانِ خون میں شامل ہوتے ہیں.
دل خون پمپ کرتا ہے اور خون پورے جسم میں گردش کرتا ہوا گردوں تک بھی پہنچ جاتا ہے.
یہاں ایک حیرت انگیز عمل شروع ہوتا ہے:
گردے پانی کو کیسے الگ کرتے ہیں؟ 🔬
ہر گردے میں تقریباً دس لاکھ کے قریب نہایت باریک فلٹرنگ یونٹس ہوتے ہیں جنہیں نیفرون کہا جاتا ہے.
خون نیفرون کے ایک حصے، یعنی گلو میرولس، میں پہنچتا ہے.
وہاں خون کا دباؤ بہت سے چھوٹے مالیکیولز، جن میں پانی، نمکیات، گلوکوز، یوریا اور دیگر چھوٹے اجزا شامل ہیں، کو فلٹر میں سے گزارتا ہے.
لیکن جسم کا عقلمند نظام صرف یہ نہیں کہتا کہ جو پانی ملا اسے باہر نکال دو، نہیں! 🛑
جسم کو جتنا پانی چاہیے، وہ واپس لے لیا جاتا ہے.
فلٹرشن کے بعد نیفرون کی نالیوں میں ایک بڑی مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے.
جسم اپنی ضرورت کے مطابق اس پانی اور ضروری نمکیات کا بڑا حصہ دوبارہ خون میں جذب کر لیتا ہے.
اسی عمل کو Reabsorption کہا جاتا ہے.
اگر جسم میں پانی کم ہو تو گردے پانی زیادہ محفوظ کرتے ہیں اور پیشاب زیادہ گاڑھا ہو جاتا ہے.
اگر جسم میں پانی زیادہ ہو تو گردے اس اضافی پانی کو پیشاب کے ذریعے باہر نکال دیتے ہیں اور پیشاب زیادہ پتلا ہو جاتا ہے.
پھر پیشاب کیا ہے؟ 🚻
آخر وہ مائع جو گردوں نے فلٹر کیا، جس میں جسم کے لیے غیر ضروری یا اضافی پانی، یوریا، کریٹینین، اضافی نمکیات اور دیگر فاضل مادے بھی شامل ہیں، پیشاب کی شکل اختیار کرتا ہے.
یہ گردوں سے یوریٹر کے ذریعے مثانے میں پہنچتا ہے، جہاں کچھ وقت جمع رہتا ہے، اور پھر پیشاب کی نالی کے ذریعے جسم سے باہر نکل جاتا ہے.
👇👇👇
تو کیا واقعی پیشاب خون سے بنتا ہے؟ 🤔
ہاں، بنیادی طور پر یہ بات درست ہے.
لیکن زیادہ سائنسی انداز میں کہیں تو: یعنی ہمارے جسم میں پانی کا سفر کچھ اسطرح ہے:
پانی پیا ➡️ آنت ➡️ خون ➡️ دل ➡️ گردے ➡️ فلٹرشن ➡️ ضروری پانی واپس ➡️ خون میں + اضافی پانی ➡️ فضلاّت ➡️ پیشاب ➡️ مثانہ ➡️ جسم سے باہر 🌐
یہ نظام ہمیں یہ حیرت انگیز حقیقت سمجھاتا ہے کہ گردے صرف پیشاب بنانے والی مشین ہی نہیں، بلکہ جسم کے پانی، نمکیات اور کیمیائی توازن کے محافظ بھی ہیں.
انسان ایک گلاس پانی پیتا ہے، تو جسم اسے محض "پانی" سمجھ کر آگے نہیں بھیجتا.
وہ اسے جذب کرتا ہے، خون کا حصہ بناتا ہے، پورے جسم میں گردش کرواتا ہے، پھر گردے فیصلہ کرتے ہیں کہ اس میں سے کیا محفوظ رکھنا ہے اور کیا باہر نکالنا ہے.
یہی انسانی جسم کا حیرت انگیز توازن ہے جو اللہ پاک نے بڑا کمال بنایا.
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
اگر ایسا سسٹم ایک گردے کا مصنوعی طور پر بنایا جائے، تو تقریباً ترانوے کروڑ پاکستانی روپے درکار ہوتے ہیں.
لیکن پھر بھی اس مصنوعی نظام کی کامیابی کے امکانات صرف تین فیصد ہیں۔ 🌹 اللہ اکبر کبیرہ 🌹
آرامکو امریکی آئل کمپنی ہے۔
آج کل بہت سے معصوم لوگ آرامکو کو محض ایک سعودی تیل کمپنی سمجھ بیٹھے ہیں۔ ان سے ایک سیدھا سا، معصومانہ سوال ہے:
ARAMCO
کا پورا نام کیا ہے؟
Arabian American Oil Company
یعنی: عرب-امریکی تیل کمپنی
اب سوچیں:
"عرب-امریکی تیل کمپنی" کا مطلب کیا نکلا؟
کیا سعودی عرب امریکہ میں واقع ہے؟
کیا ریاض نیویارک کا کوئی محلہ ہے؟
اگر نہیں، تو بات بالکل صاف ہے۔ یہ کمپنی شروع سے امریکی تھی۔ 1933 میں امریکی کمپنیوں نے سعودی عرب میں تیل تلاش کرنے کا ٹھیکہ لیا، 1944 میں اس کا نام Arabian American Oil Company رکھا گیا، اور آج بھی لوگ اسے صرف “آرامکو” کہہ کر یہ بھول جاتے ہیں کہ اس کے اصل نام میں امریکن لفظ موجود تھا۔
آج بھی بہت سے لوگ اسے سعودی کمپنی سمجھ کر اس پر فخر کرتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک امریکی کمپنی نے سعودی تیل پر کنٹرول حاصل کیا اور اسے عالمی بازار میں بیچا۔
ویسا ہی جیسے ٹرمپ نے وینزویلا کا تیل امریکی کمپنیوں کے لیے ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔ ایران اپنا تیل نہیں دے رہا، تو امریکہ اس سے لڑ رہا ہے۔ آلِ سعود نے بغیر لڑے ہی امریکہ کو اپنا تیل دے دیا۔
نام میں امریکن لکھا ہوا تھا، پھر بھی کچھ لوگ اسے سعودی سمجھتے ہیں۔
کیا نام سے حقیقت نہیں جھلکتی؟
(شینا ملر)
یہ ایک چھوٹا پرندہ ہے جس کی کال فریکوئنسی 432Hz ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ آواز سیروٹونن اور خوشی کے دیگر ہارمونز کے اخراج میں مدد کر سکتی ہے، اور بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں قدرتی اثر رکھتی ہے
اللہ کسی کو بھی برے دن نہ دکھائے ۔۔۔۔!!! مصطفیٰ شاہ کی دکھی کہانی ۔۔۔ صرف ایک حادثے نے زندگی کا رخ ہی بدل دیا ، چند سال قبل مصطفیٰ شاہ ایک ٹیکسٹائل ملز میں کام کرتے تھے ، اپنا گھر اپنی گاڑی تھی ، دو بیٹے ایک بیٹی اور خوبصورت شریک حیات ، زندگی ایک نعمت لگتی تھی لیکن ایک روز انکی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا ، جس میں انکی بیوی اور تینوں بچے جان بحق ہو گئے یہ خود شدید زخمی ہوئے سر پر چوٹیں آئیں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں کئی ہفتے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہے ، انکے آگے پیچھے کوئی نہ تھا سوائے دور کے رشتہ داروں کے ، والدین فوت ہو چکے تھے اور یہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں ، حادثے ، پوری فیملی کی موت کے دکھ نے مصطفیٰ شاہ کے دماغ پر بھی اثر ڈالا انکی یاداشت بہت کمزور ہو گئی ایسے میں ایک دور پار کا رشتہ دار جو انہیں چچا کہتا تھا وہ انکے قریب آگیا خوب خدمت کی پھر انکا علاج کروانے کے بہانے کاغذات پر دستخط کروا کرکے انکا مکان بیچ دیا ، نام نہاد بھتیجا خود چند ہفتوں میں بیرون ملک نکل گیا جبکہ مصطفیٰ شاہ کو دوائیوںا ور دو وقت کے کھانے کے بھی لالے پڑ گئے ، جب شاہ جی کو انکے اپنے مکان سے نکال دیا گیا تو محلے کے امام مسجد نے انہیں ایک اولڈ ہوم میں داخل کروا دیا ۔ جہاں یہ اب زندگی کے باقی دن کاٹ رہے ہیں ۔ مصطفیٰ شاہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں لیکن اللہ کے ان بندوں پر سخت دکھی ہیں جنہوں نے مصیبت میں انہیں سہارا دینے کی بجائے رہے سہے وسائل بھی لوٹ لیے ۔۔۔۔ مصطفیٰ شاہ اس بات پر اللہ کے شکر گزار ہیں اور خیال رکھنے والوں کو دعائیں دیتے ہیں جنکی وجہ سے وہ سڑکوں پر بھیک مانگنے سے بچ گئے ۔۔۔۔
اللہُ اکبر۔ دل پھٹ گیا دیکھ کر۔
دیوار کی جعلی توڑ کر الیومینیم کی سیڑھی لگا کر یکے بعد دیگرے ننھی لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔
یہ لوگ خاک زندہ بچوں کو بچاتے۔ یہ تو لاشیں نکالنے کے لیئے بھی جُگاڑ کا استعمال کررہے ہیں۔
وزیر صحت اور اسے ہسپتال کی انتظامیہ کو گرفتار کریں۔ استعفے گئے بھاڑ میں۔
شوہر نے گڑگڑاتے ہوئے ڈکٹر سے التجا کی کہ خدارا کسی طرح میری بیوی کو بچالیں جو گذشتہ ایک ہفتے سے کومہ میں ھے ۔ ابھی تو وہ صرف 34 سال کی ھے ڈاکٹر ۔
اور پھر میڈیکل کی دنیا میں ایک انقلاب آگیا ، بیوی نے اچانک حرکت کرنا شروع کردی اور آہستگی سے کراہتے ہوئے کہا
میں 34 کی نہیں ھوں 24 سال کی ھوں 🤪
☕* اسلام آباد کا چائے والا - CSS آفیسر "🫖
ایک شخص" سلیم" اسلام آباد کے مرکز میں چائے کا کھوکھا چلاتا تھا۔ وہ روزانہ فجر کے بعد سے رات گئے تک بہترین کڑک چائے بناتا ، اور سموسے بھی بنایا کرتا تھا۔ کام کی نوعیت ایسی تھی کہ ہاتھ اکثر کالے ھو جاتے تھے، کپڑے بھی خراب ھو جاتے تھے۔ مگر اسکی آنکھوں میں خواب بڑے بڑے تھےاور بڑا مقصد تھا۔
سلیم خود تو آٹھویں کلاس تک پڑھا تھا، مگر اپنے بیٹے عدنان کے لیئے اچھی تعلیم اسکی ضد تھی۔ آخر اپنے بیٹے کو اچھی تعلیم کی حصول کی جدوجہد میں قائد اعظم یونیورسٹی تک جیسے تیسے جدوجہد کرتے پہنچا دیا۔ اسکا بیٹا عدنان دن میں یونیورسٹی میں پڑھتا اور روزانہ شام کو اپنے ابو کے کھوکھے پہ پہنچ کر چائے بناتا تھا اور باپ کی مدد کرتا تھا باہر لگی ٹیل کرسیوں پر بیٹھے گاہکوں کے آرڈر لیتا اور انکو چائے سموسے انکی ٹیبل پر جا کر پہنچاتا تھا۔
رات کو وہیں بینچ پر بیٹھ کے اسلام آباد کی اسٹریٹ لائٹس کی روشنی میں اپنی CSS کی کتابیں پڑھتا رہتا۔ وہاں بیٹھے اکثر لوگ اسکو جب CSS کی کتابیں پڑھتے دیکھتے تو بہت طنز کرتے کہ "چائے والے کا بیٹا اور CSS ؟؟؟ اکثر افراد جملے کستے :--
" خواب دیکھنا چھوڑ دے پتر "
" چل اوئے چھوٹے ، جا کر دو چائے لا... CSS بعد میں کرنا"۔ عدنان خاموشی سے چائے کی پیالیاں اٹھاتا اور اپنے دل میں کہتا " ایک دن یہی لوگ مجھے سر کہہ کے بلائیں گے"عدنان نے تین سال تک فیض آباد اڈے سے لے کر بلیو ایریا تک ھر لائبریری کے چکر لگائے۔ پرانی کتابیں خریدیں، یوٹیوب لیکچرز سنے۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ اسکے باپ سلیم نے اپنا کھوکھا بیچ کر عدنان کی اکیڈمی کی فیسیں بھریں اور خود پولی کلینک کے باھر سائیکل پر چائے بیچنے لگا۔ آخر کار وہ دن بھی آ گیا جب CSS کا رزلٹ تھا ۔ عدنان نے پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور جب اسلام آباد کے DC آفس سے انکو کال آئی تو سلیم اسی وقت اپنی سائیکل پر چائے بنا رہا تھا۔
اس جگہ کے مالک نے چیخ کے کہا:--
"سلیم !!! تیرا پتر AC لگ گیا ھے اوئے "
یہ خبر سلیم پر بجلی بن کر گری اور اچانک اتنی بڑی خوشی کی خبر اسکے ہاتھ میں پکڑی چائے کی پیالی گر گئی۔ سلیم اسی وقت وہیں پر شکرانے کے سجدے میں گر گیا۔ آج اسکی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اسے حاصل ھو گیا، اسکا دیرینہ خواب جو پورا ھو گیا ۔
اسٹنٹ کمشنر عدنان کی پہلی پوسٹنگ اسلام آباد میں ھی ھوئی۔ اس مقصد کے لیئے پہلے سے تیار کیئے ھوئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر وہ DC آفس پہنچا اپنا چارج حاصل کرنے کے بعد جب وہ اپنے ابو کے چائے کے کھوکھے پر آیا تو پورا 9-G مرکز تالیاں بجا رہا تھا۔ عدنان نے ابو کے ہاتھ چومے" ابو آپ کی چائے کی کڑواھٹ نے میری زندگی میٹھی کر دی ھے "
اسکا باپ سلیم روتے ھوئے بولا "☕
بیٹا میں نے چائے نہیں بیچی بلکہ ھر چائے کے ھر کپ میں نے تیرا مستقبل بنایا ھے، ھر کپ میں "اور
آج بھی AC عدنان ھر مہینے ایک دن کے لیئے 9-G کے اسی کھوکھے پر بیٹھا چائے بناتا ھے۔ وہاں ایک بورڈ پر یہ لکھوا رکھا ھے ،،،
" یہاں CSS آفیسر مفت چائے بناتا اور پلاتا ھے"
سبق :-- کوئی بھی کام ھرگز چھوٹا نہیں ھوتا صرف لوگوں کی سوچ چھوٹی ھوتی ھے۔،،،،
صورتحال ملاحظہ فرمائیں۔
صیہونیوں کے "گریٹر اسرائیل" پراجیکٹ میں 33 فیصد سعودی عرب کی زمین شامل ہے۔ 30 فیصد مصر کی۔ 50 فیصد کویت کی۔ 100 فیصد اردن کی۔ (مکمل تفصیل کمنٹ میں۔)
ایران کی زمین شامل نہیں ہے۔ یعنی ایران ان عرب ممالک کی جنگ لڑ رہا ہے۔ لیکن ستم ظریفی دیکھیں کہ یہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف لڑ رہے ہیں۔😢
اصحب کہف کون ہیں۔؟
آج سے تقریباً 2 ہزار سال پہلے ملکِ رُوم کے شہر "اُفسُوس" میں ایک ظالم بادشاہ دَقیانُوس کی حکومت تھی۔
جو شخص بُتوں کی پُوجا نہ کرتا اسے قتل کروا دیتا۔
ایک دن اِیمان والوں کے قتل کا مَنظر دیکھنے کے لئے چند نوجوان آئے، اللّٰه عزوجل نے اُن کی آنکھوں سے پَردے ہٹا دیئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ جس مومن کو بھی قتل کیا جاتا فرشتے آسمان سے اُترتے اور اُس کی رُوح کو اپنے ساتھ لے جاتے، یہ اِیمان اَفروز مَنظر دیکھ کر وہ سب نوجوان ایمان لے آئے۔
تین_دن کی_مہلت: بادشاہ دَقیانُوس کو سفر پر جاتے ہوئے اِس بات کا عِلم ہوا، تو اُس نے اُنہیں 3 دن کی مہلت دی کہ میرے واپس آنے تک ایمان سے پِھر جاؤ ورنہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔
تیسرے دن یہ صاحبِ ایمان نوجوان کچھ مال لے کر رات کے وقت شہر سے رُخصت ہو گئے
راستے میں اُنہیں اپنے خاندان کی بکریاں چَرانے والا ایک چَرواہا ملا، جسے اُنہوں نے اپنا ماجرا بیان کیا اور اسے بھی اِیمان کی دعوت دی، چَرواہے نے اِیمان قبول کیا اور اُن کے ساتھ شامل ہو گیا
چَرواہے کا رَکھوالی کرنے والا کُتّا بھی ساتھ ہی چل پڑا، یہ سب سفر کرتے کرتے صُبح کے وقت شہر سے تقریباً 6 میل دُور ایک غار میں پہنچے اور کھانا کھا کر سو گئے، یہی وجہ ہے کہ انہیں اَصحَابِ کَہف یعنی غار والے کہا جاتا ہے۔
غار_بند_کر_دیا بادشاہ دَقیانُوس کو سفر سے واپسی پر اَصحَابِ کہف کے غار میں پَناہ لینے کا پتہ چلا، تو اُس نے غار کے مُنہ پر دیوار بنوا دی، تاکہ وہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے یہیں اِنتقال کر جائیں اور یہی غار اُن کی قَبر بن جائے۔
جس حکومتی مُلازِم کو یہ کام دیا گیا، اُس نے اَصحَابِ کہف کے نام، تعداد اور اِن کا پورا واقعہ عُمدہ قسم کے سِیسہ (ایک سیاہی مائل نیلے رنگ کی دھات جس سے بندوق کی گولیاں اور چھرے وغیرہ بنائے جاتے ہیں
۔ فیروز اللغات، ص874) سے بَنی تختی پر لکھوایا اور اُسے تانبے کے ایک صندوق میں بند کر کے دیوار کی بُنیادوں میں رکھوا دیا۔
اَصحَابِ کَہف (تقریباً)350 سال تک مکمل سوئے رہے، اِس دوران کسی بھی آواز کے سَبب ایک لمحے کیلئے بھی بیدار نہ ہوئے
۔ اس عرصے میں کئی بادشاہ آئے اور گئے، یہاں تک کہ ایک نیک دل بادشاہ بَیدَرُوس کی حکومت آگئی ، اِس کے زمانے میں کئی فتنے اٹھے، جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور قیامت آنے کا کچھ لوگ انکار کرنے لگے تھے،
بَیدَرُوس نے یہ حالت دیکھ کر بارگاہِ الٰہی میں فریاد کی
یا اللّٰه عزوجل! کوئی ایسی نشانی ظاہر فرما جس سے لوگوں کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور قیامت آنے کا یقین ہو۔ چنانچہ اللّٰه عزوجل نے بادشاہ کی دُعا یوں قبول فرمائی کہ ایک چَرواہے نے اپنی بکریوں کے آرام کے لئے اُس غار کو چُنا اور لوگوں کے ساتھ مل کر غار کے منہ پر بنی دیوار کو گرا دیا،
دیوار گرتے ہی لوگوں پر ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ سب وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
دیوار گرنے کے بعد اَصحَابِ کَھْف بیدار ہو گئے، حالت ایسی تھی جیسے ایک رات سوئے ہوں، چہرے ترو تازہ اور کپڑے بالکل صاف ستھرے تھے،
نیز اُن کا کُتّا غار کے کنارے کلائیاں پھیلائے لیٹا تھا۔ اَصحَابِ کَہف صبح کے وقت سوئے تھے اور جب اٹھے تو سورج ڈوبنے میں کچھ وقت باقی تھا۔ انہوں نے نماز ادا کی اور اپنے ساتھی یَمْلیْخا کو کھانا لانے کیلئے بھیجا۔ یملیخا ایک تندور والے کی دُکان پر گئے اور کھانا خریدنے کے لئے دَقیانُوسی دور کا سِکّہ دیا،
صدیوں پُرانا سِکّہ دیکھ کر بازار والے سمجھے کہ اِن کے ہاتھ کوئی پُرانا خزانہ آگیا ہے، وہ یملیخا کو حاکم کے پاس لے گئے، اُس نے پوچھا: خزانہ کہاں ہے؟ یملیخا بولے: یہ خزانہ نہیں ہمارا اپنا پیسا ہے، حاکم کہنے لگا: یہ کیسے ممکن ہے! یہ سِکّہ 300 سال پُرانا ہے، ہم نے تو کبھی یہ سِکّہ نہیں دیکھا
، یملیخا بولے: دَقیانُوس بادشاہ کا کیا حال ہے؟
حاکم بولا: آج کل اِس نام کا کوئی بادشاہ نہیں ہے، سینکڑوں سال پہلے اِس نام کا ایک کافر بادشاہ گزرا ہے یملیخا نے کہا: کل ہی تو ہم دقیانوس سے اپنی جان بچا کر غار میں چھپے تھے آئیے! میں آپ کو اپنے ساتھیوں سے ملواتا ہوں۔
حاکم اور کئی لوگ غار کی طرف چل پڑے، غار میں موجود اصحاب نے جب لوگوں کی آواز سنی تو سمجھے کہ یملیخا پکڑے گئے ہیں اور دقیانوسی فوج اِنہیں بھی پکڑنے آرہی ہے
، یملیخا نے غار میں پہنچ کر ساتھیوں کو سارا ماجرا بتایا، حاکم نے غار کے کنارے صندوق دیکھا تو اُسے کھلوایا، اندر سے تختی ملی جس پر اَصحَابِ کَہف کا حال لکھا تھا
حاکم نے یہ خبر بادشاہ بَیدَرُوس تک پہنچائی، وہ بھی آگیا اور اُس نے اَصحَابِ کَہف کا حال دیکھ کر سجدہ شکر کیا کہ اللّٰه عزوجل نے مرنے کے بعد زندہ ہونے اور قیامت کا یقین دلانے کے لئے نشانی عطا فرمائی۔
: اِس کے بعد اَصحَابِ کَہف غار میں آکر سو گئے اور اُن کی روح قبض کر لی گئی
جب نکاح خواں آئے اور میں اپنی بیوی کو طلاق دینے لگا تو میں خوش تھا کہ اب سب مسائل ختم ہو جائیں گے۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا، "کیا آپ اپنے فیصلے پر پکے ہیں؟" تو میں نے فوراً جواب دیا، "ہاں، بالکل پکا ہوں۔"
میری بیوی خاموش بیٹھی سب کچھ برداشت کر رہی تھی، مجھے وہ بہت کمزور لگ رہی تھی۔ اس کے گھر والے اس کے ساتھ تھے، لیکن وہ اتنی کمزور تھی کہ ان کی موجودگی کا احساس نہیں کر سکتی تھی۔ جب میں نے اس کی آنکھوں میں شکست کی نظر دیکھی تو مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے اپنا حق لے لیا اور اسے دکھا دیا کہ وہی ہمیں اس حال تک لے آئی ہے۔
چند منٹ بعد میں نے اسے طلاق دے دی۔ اُس دن میں اپنے بستر پر لیٹا اور محسوس کیا کہ دنیا کی سب مشکلات غائب ہو گئی ہیں۔ میں آزاد ہو گیا، دل بھر کے کھانا کھایا۔ تین سال تک میں مسائل، سر درد اور اختلافات کا سامنا کر رہا تھا۔
"آخر کار" میں سکون میں آگیا، نماز پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور وہ خوش تھے کہ میں نے اس سے نجات پا لی۔
میں نے اپنی زندگی دوبارہ آزادانہ طور پر جینے کا آغاز کیا۔
لیکن زیادہ وقت نہیں گزرا اور چیزیں میری توقعات کے خلاف ہو گئیں۔ ہر کوئی اپنی زندگی میں مصروف ہو گیا۔ ہر رات کے آخر میں وہ اپنے کمرے میں بند ہو جاتے اور میں اپنے کمرے میں اکیلا، کمزور اور تنہا رہ جاتا۔
میرے گھر والوں کا ساتھ کہاں گیا؟
میرے بھائی جو ہمیشہ میری بیوی کے بارے میں باتیں کرتے تھے، انہوں نے میری طرف دھیان دینا چھوڑ دیا۔ میری ماں جو یہ دکھانے کی کوشش کرتی تھی کہ وہ میری بیوی سے زیادہ محبت کرنے والی ہے، اس نے بھی وہی محبت اور توجہ دینا چھوڑ دی۔ وہ اپنی پرانی حالت میں واپس آ گئی۔
جو لوگ مجھے اُس پر بھڑکاتے تھے، وہ بھی کال کرنا چھوڑ چکے تھے۔ جب میں عید کی رات بیمار ہوا اور بخار چڑھ گیا، میں نے اپنے بھائی کو فون کیا، اس نے میری آواز سے نہیں پہچانا کہ میں بیمار ہوں، حالانکہ میری آواز بخار کی وجہ سے صاف نہیں تھی۔ مجھے ایک دفعہ یاد آیا کہ میری بیوی نے مجھے ایک دن باہر جاتے ہوئے فون کیا اور پوچھا، "آپ خیریت سے ہیں؟" وہ بے وجہ پریشان تھی۔ اس وقت مجھے کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور میں نے ہسپتال میں ڈرپ لگوائی تھی بغیر اسے بتائے۔
کہاں ہے وہ سکون جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا؟ کیوں کوئی میری زندگی کی خبریں جاننے کا خواہشمند نہیں رہا جیسے وہ میری بیوی کے ہوتے ہوئے تھے؟
اگر وہ سب شروع سے ہی اتنے دور رہتے تو ہمارے درمیان اتنے مسائل نہ ہوتے۔
جب میں نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے پاس واپس جانا چاہتا ہوں، تو سب نے مجھے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پرانے مسائل اٹھائے، اس کی غلطیاں گنوائیں، اس کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو حقیقت میں نہیں تھیں اور میں نے ان سب پر یقین کیا۔ انہوں نے بہت نجی معاملات میں مداخلت کی، جو انہیں بالکل نہیں کرنے چاہیے تھے۔
انہوں نے میری زندگی کی تفصیلات میں اتنی مداخلت کی کہ ان کا اندر ہونا یا حتی کہ دروازے پر ہونا بھی مناسب نہیں تھا۔
مجھے یہ سب دیر سے سمجھ آیا جب میں نے اپنی زندگی میں ایک وقفہ لیا۔ جب میری بیوی دور ہو گئی، تو مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنی پوری کوشش کر رہی تھی کہ ہمارا گھر نہ گرے اور میں اس کا ہاتھ چھوڑ رہا تھا۔
وہ ہماری نجی باتوں کو چھپا رہی تھی اور میں سب کچھ دوسروں کے سامنے کھول رہا تھا۔
جب میں نے افسوس کے ساتھ اسے واپس لانے کی کوشش کی، تو اس نے صاف انکار کر دیا۔ اس نے کہا، "میں سکون میں ہوں۔" یہ جملہ مجھے کہنا چاہیے تھا۔ میں نے بہت کوشش کی، لیکن ہر بار وہ ضد کرتی، جیسے وہ کسی محفوظ جگہ پر ہو اور وہاں سے نکلنے سے ڈرتی ہو کہ کہیں واپس نہ جا سکے۔
اس نے صاف الفاظ میں کہا، "کبھی بھی مجھے میرے حقوق کا احساس نہیں ہوا، حتی کہ تمہاری بیوی ہونے کا حق بھی میرے پاس نہیں تھا۔"
اور آخر کار، میں ہی واحد ہارا ہوا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ میں صحیح ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ میرے خیر خواہ ہیں۔
حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ نے روم سے لڑنے کے لیے
ایک فوجی دستہ روانہ کیا،
اس دستے میں ایک نوجوان صحابی عبد اللہ بن حذافہ بن قیس السھمی رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
مسلمانوں اور قیصر کی فوج کے درمیان لڑائی نے طول پکڑ لیا،
قیصر مسلمانوں کی بہادر اور ثابت قدمی پر حیران ہوا اور حکم دیا
کہ مسلمانوں کا کوئی جنگی قیدی ہو تو حاضر کیا جائے۔
عبد اللہ بن حذافہ کو لا کر حاضر کیا گیا جن کے ہاتھوں اور پاوں میں ہتھکڑیاں تھی،
قیصر نے ان سے بات چیت شروع کی تو ان کی ذہانت سے حیران رہ گیا
، دونوں کے درمیان یہ مکالمہ ہوا:-
قیصر: نصرانیت قبول کر لے تمہیں رہا کر دوگا۔
عبد اللہ: نہیں قبول کروں گا۔
قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت تمہیں دے دوں گا
عبد اللہ: نہیں
قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت دوں گا اور تمہیں حکمرانی میں شریک کروں گا
عبد اللہ: نہیں، اللہ کی قسم اگر تم مجھے اپنی پوری مملکت، اپنے آباواجداد کی مملکت، عرب وعجم کی حکومتیں بھی دے دو تو میں پلک جھپکنے کے برابر بھی اپنے دین سے منہ نہیں موڑوں گا۔
قیصر غضبناک ہوا اور کہا: تجھے قتل کر دوں گا،
عبد اللہ: مجھے قتل کر دے۔
قیصر نے حکم دیا کہ ان کو ایک ستون پر لٹکا کر ان کے آس پاس تیروں کی بارش کی جائے (ڈرانے کے لیے)
پھر اس کو عیسائیت
قبول کرنے یا موت کو گلے لگانے میں سے ایک بات کا اختیار دیا جائے۔
جب قیصر نے دیکھا کہ اس سے بھی بات نہیں بنی
اور وہ کسی حال میں بھی اسلام چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تو حکم دیا کہ اسکو قید میں ڈال دو اور کھانا پینا بند کر دو
عبد اللہ کو کھانا پینا نہیں دیا گیا
یہاں تک کہ پیاس اور بھوک سے موت کے قریب ہو گئے
تو قیصر کے حکم سے شراب اور خنزیر کا گوشت ان کے سامنے پیش کیا گیا۔
جب عبد اللہ نے یہ دیکھا تو کہا:
اللہ کی قسم مجھے معلوم ہے کہ میں وہ مضطر ( پریشان حال) ہوں جس کے لیے یہ حلال ہے،
مگر میں کفار کو خوش کرنا نہیں چاہتا
، یہ کہہ کر کھانے کو ہاتھ بھی نہ لگایا۔
یہ بات قیصر کو بتائی گئی تو اس نے عبد اللہ کے لیے بہترین کھانا لانے کا حکم دیا، اس کے بعد ایک حسین و جمیل لڑکی کو ان کے پاس بھیجا گیا
کہ ان کو چھیڑے اور فحاشی کا مظاہرہ کرے۔اس لڑکی نے بہت کوشش کی مگر عبد اللہ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کی اور اللہ کے ذکر میں مشغول رہے
جب لڑکی نے یہ دیکھا تو غصے سے باہر چلی آئی اور کہا: تم نے مجھے کیسے آدمی کے پاس بھیجا میں سمجھ نہ سکی کہ وہ انسان ہے یا پتھر۔
اللہ کی قسم اس کو یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ میں مذکر ہوں یا مونث!!
جب قیصر کا ہر حربہ ناکام ہوا اور وہ عبد اللہ کے بارے میں مایوس ہوا تو ایک پیتل کی دیگ منگوائی اور اس میں تیل ڈال کر خوب گرم کیا
اور عبد اللہ کو اس دیگ کے سامنے لایا اور ایک دوسرے مسلمان قیدی کو زنجیروں سے باندھ کر لایا گیا
اور ان کو اٹھا کر اس ابلتے تیل میں ڈالا گیا جن کی ایک چیخ نکلی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ہڈیاں الگ ہو گئیں
اور تیل کے اوپر تیرنے لگیں، عبد اللہ یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے
، اب ایک بار پھر قیصر، عبد اللہ کی طرف متوجہ ہوا اور نصرانیت قبول کرنے اور اسلام چھوڑنے کی پیش کش کر دی
مگر عبد للہ نے انکار کر دیا۔
قیصر غصے سے پاگل ہو نے لگا اور حکم دیا کہ اس دیگ میں موجود تیل اٹھا کر عبد اللہ کے سر پر ڈال دیا جائے
، جب قیصر کے کارندوں نے دیگ کھینچ کر عبد اللہ کے قریب کی اور اس کی تپش کو عبد اللہ نے محسوس کیا تو وہ رونے لگے
آپ کی ان خوش نصیب آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے جن آنکھوں نے رسول اللہ ﷺ کا چہرہ انور دیکھا تھا!!
یہ دیکھ کر قیصر خوشی سے جھومنے لگا اور کہا: عیسائی بن جاو معاف کر دوں گا۔
عبد اللہ نے کہا: نہیں
قیصر: تو پھر رویا کیوں؟
عبد اللہ: اللہ کی قسم میں اس لیے رو رہا ہوں
کہ میری ایک ہی جان ہے جو اس دیگ میں ڈالی جائے گی
میری یہ تمنا ہے کہ میری، میرے سر کے بالوں کے برابر جانیں ہوں اور وہ ایک ایک کر کے اللہ کی راہ میں نکلیں۔
یہ سن کر قیصر نے مایوسی کے عالم میں عبد اللہ سے کہا: کیا یہ ممکن ہے کہ تم میرے سر کو بوسہ دو اور میں تمہیں رہا کروں؟
عبد اللہ: اگر میرے ساتھ تمام مسلمان
قیدیوں کو رہا کر تے ہو تو میں تیرے سر کو بوسہ دینے کے لیے تیار ہوں۔
قیصر: ٹھیک ہے۔
عبد اللہ نے اپنے ساتھ دوسرے مسلمانوں کو رہا کرنے کے لیے اس کافر کے سر کو بوسہ دیا اور سارے مسلمان رہا کر دیے گئے۔
جب واپس عمر بن الخطاب کے پاس پہنچ گئے اور آپ کو واقعہ بتا دیا گیا
تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا
عبد اللہ بن حذافہ کے سر کو بوسہ دینا ہر مسلمان پر ان کا حق ہے
اور خود اٹھے اور عبد اللہ کے سر کو بوسہ دیا۔ رضی اللہ عنھم،
آج ہماری اولادیں یہ تو جانتی ھیں، کہ سپرمین، آئرن مین
یہ ہیرو ہیں جو کہ خیالی ہیں، اور اصل ہیرو کون اور کیسے ھوتے ہیں یہ علم ہی،نہیں
اللہ اکبر
(حیات اصحابہ)
اس تھریڈ کو نافرمان اولاد ضرور پڑھے۔
حضوراکرم (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں تو اویس قرنی کو جنت کے دروازے پرروک لیاجائے گا۔
حضرت اویس قرنی کون ہیں ۔?
اویس نام ہے
عامرکے بیٹے ہیں مرادقبلہ ہے
قرن انکی شاخ ہے اوریمن انکی رہائش گاہ تھی ۔
حضرت نے ماں کے حددرجہ خدمت کی ۔وہ آسمانوں تک پہنچی اویس قرنی حضورکی خدمت میں حاضرنہیں ہوسکے۔
جبرئیل آسمان سے پہنچے اورانکی بات کوحضورنے بیان کیا چونکہ حضوردیکھ رہے تھے
کہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنی مائوں کیساتھ کیساسلوک کریں گی ایک سائل نے سوال کیا یارسول ﷲ (صلی ﷲ علیہ وسلم) قیامت کب آئے گی.?
توآپ نے ارشاد فرمایامجھے نہیں معلوم کب آئے گی توسائل نے کہاکہ کوئی نشانی توبتادیں توآپ نے فرمایاجب اولاداپنی ماں کوذلیل کرے گی توقیامت آئے گی۔
حضور(صلی ﷲ علیہ وسلم) نے حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اورحضرت علی (رضی ﷲ عنہ) سے کہاکہ تمہارے دور میں ایک شخص ہوگا جس کانام ہوگا اویس بن عامر درمیانہ قد رنگ کالا جسم پر ایک سفید داغ حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے ان کاحلیہ ایسے بیان کیاجسے سامنے دیکھ رہے ہو وہ آئے گا
جب وہ آئے تو تم دونوں نے اس سے دعا کرانی ہے۔
حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اور حضرت علی (رضی ﷲ عنہ)کواویس قرنی کی دعاکی ضرورت نہیں تھی۔
یہ امت کو پیغام پہنچانے کے لیے ہے کہ ماں کا کیا مقام ہےحضرت عمر (رضی ﷲ عنہ) حیران ہوگئے
اور سوچنے لگے کہ حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) کیاکہہ رہے ہیں کہ ہم اویس سے دعا کروائیں تو حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا عمر،علی اویس نے ماں کی خدمت اس طرح کی ہے جب وہ ہاتھ اٹھاتاہے توﷲ اس کی دعا کو خالی نہیں جانے دیتا۔
حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) دس سال خلیفہ رہے دس سال حج کیالیکن انہیں اویس نہ ملے ایک دن سارے حاجیوں کو اکٹھا کر لیا اور کہا کہ
تمام حاجی کھڑے ہوجاو آپ کے حکم پرتمام حاجی کھڑے ہوگئے پھر کہا کہ سب بیٹھ جاو صرف یمن والے کھڑے رہو تو سب بیٹھ گئے اور یمن والے کھڑے رہے
پھرکہا کہ یمن والے سارے بیٹھ جاو صر ف مراد قبیلہ کھڑا رہے پھرکہا مراد والے سب بیٹھ جاو صرف قرن والے کھڑے رہو تو مراد قبیلے والے بیٹھ گئے
صرف ایک آدمی بچااور حضرت عمر نے کہا کہ تم قرنی ہو تو اس شخص نے کہاکہ ہاں میں قرنی ہوں تو حضرت عمر نے کہا کہ اویس کو جانتے ہو ?
تو اس شخص نے کہاکہ ہاں جانتا ہوں میرے بھائی کابیٹاہے میراسگا بھتیجاہےاس کادماغ ٹھیک نہیں آپ کیوں پوچھ رہے ہیں توحضرت عمر نے کہاکہ مجھے تو تیرا دماغ صحیح نہیں لگ رہاآ پ نے پوچھا کدھر ہےتواس نے کہاکہ آیا ہوا ہے پوچھا کہاں گیا ہے
تو اس نے کہا کہ وہ عرفات گیاہے اونٹ چرانے،
آپ نے حضرت علی کو ساتھ لیا اور عرفات کی دوڑ لگادی
جب وہاں پہنچے تو دیکھاکہ اویس قرنی درخت کے نیچے نماز پڑھ رہے ہیں اور اونٹ چاروں طرف چررہے ہیں یہ آکربیٹھ گئے
اور اویس قرنی کی نماز ختم ہونے کاانتظار کرنے لگےجب حضرت اویس نے محسوس کیاکہ دو آدمی آگئے تو انہوں نے نماز مختصرکردی ۔
سلام پھیرا توحضرت عمر نے پوچھا کون ہو بھائی توکہاجی میں مزدور ہوں اسے خبرنہیں کہ یہ کون ہیں تو حضرت عمر نے کہاکہ تیرا نام کیا ہے
تو اویس قرنی نے کہ اکہ میرانام ﷲ کابندہ تو حضرت عمر نے کہا کہ سارے ہی ﷲ کے بندے ہیں تیری ماں نے تیرا نام کیارکھا ہے
تو حضرت اویس نے کہاکہ آپ کون ہیں میری پوچھ گچھ کرنے والے ان کایہ کہنا تھا کہ حضرت علی نے کہاکہ اویس یہ امیرالمومنین عمربن خطاب ہیں
اور میں ہوں علی بن ابی طالب حضرت اویس کا یہ سننا تھا
کہ وہ کانپنے لگےکہاکہ جی میں معافی چاہتا ہوں میں تو آپ کو پہچانتا ہی نہیں تھا
میں تو پہلی دفعہ آیا ہوں تو حضرت عمر نے کہاکہ تو ہی اویس ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں ہی اویس ہوں حضرت عمر نے کہاکہ ہاتھ اٹھا اور ہمارے لیے دعا کر وہ رونے لگے
اور کہا کہ میں دعا کروں آپ لوگ سردار اور میں نوکرآپ کامیں آپ لوگوں کے لیے دعا کروں تو حضرت عمر نے کہاکہ ہاں ﷲ کے نبی نے فرمایاتھا۔
عمر اور علی جیسی ہستیوں کے لیے حضرت اویس کے ہاتھ اٹھوائے گئے کس لیے اس کے پیچھے جہاد نہیں،
تبلیغ نہیں،
تصوف نہیں اس کے پیچھے ماں کی خدمت ہے۔
جب لوگ جنت میں جارہے ہوں گے تو حضرت اویس قرنی بھی چلیں گے اس وقت ﷲ تعالیٰ فرمائیں گے کے باقیوں کو جانے دو اور اویس کو روک لو
اس وقت حضرت اویس قرنی پریشان ہوجائیں گےاورکہیں گے کہ اے ﷲ آپ نے مجھے دروازے پرکیوں روک لیاتو
مجھ سےاس وقت ﷲ تعالی ٰ فرمائیں گے
کہ پیچھے دیکھوجب پیچھے دیکھیں گے تو پیچھے کروڑوں اربوں کے تعدادمیں جہنمی کھڑے ہوں گےتواس وقت ﷲ فرمائے گاکہ اویس تیری ایک نیکی نے مجھے بہت خوش کیاہے’’
ماں کی خدمت‘‘
توانگلی کااشارہ کرجدھر جدھر تیری انگلی پھرتی جائے گی میں تیرے طفیل ان کوجنت میں داخل کردوں گا....