اس پوسٹ کو غور سے پڑھیں اور لکھے گئے طریقہ کے مطابق اپلائی کریں
🇪🇺 یورپ میں جاب تلاش کرنی ہے؟
پاکستان سے بیٹھ کر ان ویب سائٹس پر جاب تلاش کریں:
1️⃣ جرمنی 🇩🇪
🌐 Make it in Germany
2️⃣ سویڈن 🇸🇪
🌐 Arbetsförmedlingen
3️⃣ ڈنمارک 🇩🇰
🌐 Work in Denmark
4️⃣ پورا یورپ 🇪🇺
🌐 EURES
5️⃣ Europass 🇪🇺
🌐 Europass Jobs
🔎 Search میں لکھیں:
Job + Visa Sponsorship
یا
Job + Work Permit
⚠️ یاد رکھیں:
جاب ملنا = ویزا کی ضمانت نہیں۔
ہمیشہ کمپنی اور ورک پرمٹ کی معلومات چیک کریں۔
🇪🇺 Europe Visa and News
ایک شخص جو پاور ڈائنامکس کو بخوبی سمجھتا ہے، اس سے پوچھا گیا کہ انقلاب یا بغاوت کو کیسے کچلا جاتا ہے، تو اس نے ایک مثال سے اس پوری نفسیات کو گہرائی سے سمجھایا۔ آگے کی بات اسی کی زبانی:
"مجھے کسی ہائی پروفائل جیل کا جیلر بنایا جائے اور ذمہ داری دی جائے کہ یہاں سے کبھی کوئی قیدی بھاگنے نہ پائے تو میرا گیم پلان کچھ یوں ہوگا:
وہ جیل کسی دور دراز ویرانے میں قائم کروں گا۔ قیدیوں کو نفسیاتی طور پر توڑنے کے لیے ایک خفیہ پلان تشکیل دوں گا
میں جیل کے قیدیوں کے درمیان، اپنے کچھ خفیہ ایجنٹس، قیدیوں کی شکل میں پلانٹ کردوں گا۔ میرے ایجنٹس، کچھ ماہ ان قیدیوں کے درمیان رہیں گے۔ ان جا اعتماد حاصل کریں گے۔ انھیں بغاوت پر آمادہ کرتے رہیں گے اور جیل سے بھاگنے (میری ریڈ لائن) کی سازشیں رچتے رہیں گے
پھر کچھ یوں ہوگا۔۔۔۔۔۔
میرے ایجنٹس، کچھ قیدیوں کا اعتماد حاصل کریں گے اور ان کے سامنے فرار کا ایک مؤثر پلان پیش کریں گے۔ پھر ان کا اپروول حاصل ہوجانے کے بعد، اس فرار پلان پر خاموشی سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔
پھر ایک دن آئے گا کہ میرے ایجنٹس، اس پلان کے عین مطابق، کچھ دیگر قیدیوں کے ساتھ جیل کی قید سے "کامیابی" سے بھاگ نکلیں گے
پھر پلان کے عین مطابق، ایجنٹس، ان بھاگ جانے والے قیدیوں کو، ایک خاص مقام تک لے آئیں گے۔ یہاں میرے آدمی ان قیدیوں پر ہلہ بول کر انھیں گرفتار کرکے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیں گے۔
دوسری طرف، قیدیوں کے کامیاب فرار کے بعد جیل میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا جائے گا۔ قیدیوں پر سختی اور چیکنگ میں اضافہ کردیا جائے گا۔ جیل کے قیدیوں پر زرا سی بھی مشکوک حرکت سرزد ہونے پر ان پر جان بوجھ کر تشدد کیا جائے گا تاکہ پیچھے رہ جانے والے قیدیوں کو یہ باور کروایا جائے کہ بھاگ جانے والے قیدیوں کی وجہ سے وہ سب مشکل میں آچکے ہیں
اب جیل میں یہ ہنگامی صورتحال کم و بیش ایک ماہ تک قائم رکھی جائے گی۔ وہاں وقفے وقفے سے یہ اعلان بھی کیا جائے گا یا یہ خبر پہنچائی جائے گی کہ ان بھاگ جانے والے قیدیوں کو زور و شور سے ڈھونڈا جا رہا ہے اور وہ جلد ہماری تحویل میں ہوں گے۔
ایک آدھ ماہ بعد، ان تمام بھاگ جانے والے قیدیوں کو، جو پہلے ہی ہماری تحویل میں تھے، واپس جیل لایا جائے گا۔ تاثر دیا جائے گا کہ ہم نے شہر شہر، ناکہ بندیاں لگا کر، انٹیلیجنس کی بنیاد پر ان سب کو کھوج نکالا۔ اپنے کچھ ایجنٹوں کے ذریعے خبر پھیلائی جائے گی کہ کچھ کو بیرون ملک سے پکڑ کر واپس لایا گیا ہے۔
پھر ایک دن ان سب پکڑے گئے قیدیوں کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔ ساری جیل کے سامنے، انھیں فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کرکے ایک مخصوص مقام پر بھیج دیا جائے گا۔ فائرنگ کی آواز سے وہ علاقہ گونج اٹھے گا۔ پھر وہاں سے ان سب کی لاشیں جیل کے قیدیوں کے سامنے سے گزار کر لے جائی جائیں گی تاکہ سب قیدیوں کو عبرت حاصل ہو۔ ان لاشوں میں، اندرونی ایجنٹس کی بھی جھوٹ موٹ کی لاشیں موجود ہوں گی جو مرنے کا ناٹک کررہے ہوں گے جبکہ جو اصل قیدی تھے، انھیں حقیقتاً گولیوں سے بھون دیا گیا ہو۔
ان سب کو ایک مقام پر لے جاکر، ایسی بلند جگہ دفنا دیا گیا جسے اس جیل سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جو ایجنٹس تھے، انھیں خاموشی سے بحفاظت ایک دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ انھیں اس مشن پر شاباشی دی گئی اور ہمیشہ کے لیے بیرون ملک سیٹل کروا کر بھیج دیا گیا۔
اس سارے مشن سے کیا حاصل کیا گیا۔۔۔۔۔
اس ساری مشقت کا حاصل حصول یہ تھا کہ تمام قیدی، اس "ناکام" بغاوت کو ہمیشہ یاد رکھیں اور کبھی بھاگنے کا تصور بھی نہ کریں۔ ان کے سامنے ایک حقیقی ڈرامہ خوبصورتی کے ساتھ اسٹیج کرکے، انھیں نفسیاتی طور پر ہمیشہ کے لیے توڑ دیا گیا۔ انھیں باور کروا دیا گیا کہ یہاں رہتے فرار ہونے میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی۔ گر بھاگ بھی گئے تو نہ صرف واپس پکڑے جاؤ گے بلکہ اس کی بھیانک سزا بھی پاؤ گے۔
اصل مقصد یہی تھا کہ قیدیوں کو نفسیاتی طور پر توڑ کر رکھ دیا جائے۔ وہ کبھی بغاوت کا سوچیں بھی نہ سکیں۔ ان کی "امید" بھی بری طرح کچل دی جائے۔ انھیں اس ڈرامے کے زریعے مایوسی کے اندھیروں میں ایسا دھکیل دیا جائے کہ وہ آئندہ کبھی امید کی روشنی بھی نہ پاسکیں۔ اس مقصد کے لیے اپنی قائم کردہ "ریڈ لائن" خود تڑوائی جاتی ہے اور پھر اس کوشش کو بری طرح ناکام ہوتے بھی دکھایا جاتا ہے۔ عبرت کے لیے علامتی "قبریں" قائم کی جاتی ہیں تاکہ اس سے عبرت لی جاسکے
طاقتور عناصر، اسی طرح انسان کو نفسیاتی طور پر توڑتے ہیں۔ انھیں بار بار باور کرواتے ہیں کہ تم کبھی جیت نہیں سکتے۔ اس کے لیے مختلف ڈرمے اسٹیج کیے جاتے ہیں، کمزور کی صفوں میں اپنے ایجنٹس پلانٹ کیے جاتے ہیں تاکہ امید کو ہمیشہ کے لیے توڑا جاسکے!!!!
ایک شخص نے اپنے موبائل میں کچھ نمبر منفرد انداز میں محفوظ کیا تھا
بیوی کا نمبر: وصیة الرسولﷺ کے نام سے
ماں کا نمبر: الجنة
والد کا نمبر: باب الجنة
بھائی کا نمبر: السند
بیٹی کا نمبر:المؤنسة الغالية
*کسی نے پوچھا کہ ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے؟* جواب ملا: مجھے اندیشہ تھا کہیں ایسانہ ہو کہ یہ لوگ اتصال کریں اور میں غصہ کی حالت میں رہوں اور ان سے بات نہ کروں، یا ان کا فون کاٹ دوں، یہ مجھے یاد دلاتا ہے کہ بیوی کے ساتھ حسن سلوک کی ہمارے نبی ﷺ نے وصیت کی ہے، ماں جنت اور والد جنت کا دروازہ ہے، بھائی مددگار، اور بیٹی سب سے قیمتی شیء ہے۔
: جو لوگ بھلائی کا عزم کرلیں وہ مشکل حالات میں بھی اس کا حل تلاش کر لیتے ہیں۔
پاکستان میں زیادہ تر لوگ موبائل صرف سوشل میڈیا اسکرولنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں، حالانکہ پلے اسٹور پر چند ایسی ایپس بالکل فری موجود ہیں جو آپ کے روزمرہ کے گھنٹوں کا کام سیکنڈز میں بدل سکتی ہیں۔
یہ وہ 5 بہترین ایپس ہیں جنہیں ہر بندے کو استعمال کرنا چاہیے:
1. Adobe Scan
کئی بار ہمیں کسی سرکاری کام، دکان کے بل، یا شناختی کارڈ کی کاپی کسی کو واٹس ایپ پر بھیجنی ہوتی ہے۔ لوگ عام موبائل کیمرے سے ٹیڑھی میڑھی اور دھندلی تصویر بھیج دیتے ہیں جو پروفیشنل نہیں لگتی۔
یہ کیا کرتی ہے: آپ اس ایپ سے کسی بھی کاغذ یا شناختی کارڈ کی تصویر لیں۔ یہ اس کے فالتو کونے خود بخود کاٹ کر، اس کا رزلٹ بالکل ایک اسکینر مشین جیسا صاف کر کے پی ڈی ایف (PDF) فائل بنا دیتی ہے۔
2. Microsoft Loop / Notion
لوگ اپنے دکان کے حساب کتاب، روزمرہ کے ادھار، گاہکوں کی لسٹ یا گھر کے راشن کا سامان یاد رکھنے کے لیے کاغذ کے ٹکڑوں یا ڈائریوں پر لکھتے ہیں جو اکثر کھو جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ آپ کی ڈیجیٹل ڈائری ہے۔ آپ اس میں اپنے پورے مہینے کا حساب، دکان کا اسٹاک، اور روزمرہ کے کاموں کی لسٹ بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا لائف ٹائم کے لیے محفوظ رہتا ہے اور آپ اسے کمپیوٹر پر بھی کھول سکتے ہیں۔
3. Truecaller
پاکستان میں نامعلوم نمبروں سے بار بار کالز آنا یا رانگ نمبرز کی طرف سے تنگ کیا جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس سے وقت اور سکون دونوں برباد ہوتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: جیسے ہی کسی انجان نمبر سے کال آئے گی، یہ سکرین پر اس بندے کا اصل نام دکھا دے گی، چاہے وہ نمبر آپ کے موبائل میں سیو نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ فراڈ اور بینک کے نام پر آنے والی فیک اسپیم (Spam) کالز کو خود بخود بلاک کر دیتی ہے۔
4. Google Keep
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ بائیک چلا رہے ہوتے ہیں یا کسی کام میں مصروف ہوتے ہیں اور اچانک دماغ میں کوئی اچھا بزنس آئیڈیا یا ضروری کام یاد آ جاتا ہے، لیکن لکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ گوگل کی آفیشل نوٹ ایپ ہے۔ آپ صرف مائیک کا بٹن دبا کر اردو یا انگلش میں بولیں، یہ آپ کی آواز کو سیکنڈز میں ٹیکسٹ (لکھائی) میں بدل کر سیو کر دے گی۔ آپ اس میں تصویریں اور آڈیو نوٹس بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
5. CapCut (Auto Captions Feature)
اگر آپ آن لائن بزنس کرتے ہیں، دکان کی تشہیر کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں، یا سوشل میڈیا پر کوئی چیز بیچتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے ٹیکسٹ (Subtitles) لکھنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ گاہک کو بات سمجھ آئے۔ خود ٹائپ کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ اس ایپ میں ایک فری بٹن ہے "Auto Captions"۔ آپ ویڈیو اپلوڈ کر کے یہ بٹن دبائیں، ویڈیو میں آپ جو کچھ بول رہے ہوں گے، یہ ایپ سیکنڈز میں وہ سب کچھ خود بخود نیچے ٹائپ کر کے لکھ دے گی۔
درخواست
بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
عنوان : جب مرجائیگی مخلوق توکیا انصاف کروگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی،
گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 15 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔
(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟
(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟
(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟
(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟
(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟
(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟
(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
(14) جب ہر ماہ بلنگ ہو رہی ہے تو فکس چارجز کس بات کے۔
ایک ہی گھر کے دو میٹرکے
111 یونٹ استعمال کیے فکس چارجز 900 روپے
57 یونٹ استعمال کیے تو فکس چارجز 400
(15) اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی آپ کی یونٹ 200 کو ٹچ کر جاۓ تو اگلے چھ ماہ آپ کے یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی ھو گا جبکہ ہر مہینے ادائیگی کرنے پر بار بار ادائیگیاں!
یہ کون سا ظلم کا فارمولا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
منجانب؛
*عام شہری*
صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔
(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے.
🚀😂جب گوگل کے ساتھ ایسا جگاڑ لگاؤ گے تو گوگل بابا کا میٹر تو گھومے گا نا!
تحریر: اختر علی شاہ
ہم پاکستانیوں کا تو ویسے بھی سنہرا اصول ہے: "مالِ مفت، دلِ بے رحم"۔ مفت کی دعوت ہو تو ہم شادی کے بوفے میں پلیٹ کو ایسے بھرتے ہیں جیسے مینارِ پاکستان کا ماڈل بنا رہے ہوں—نیچے بریانی کی فاؤنڈیشن، بیچ میں قورمے کی چنائی، اوپر تکہ بوٹی کا لینٹر، اور جیب میں دو نان ایکسٹرا! کھانا چاہے ہضم نہ ہو، پر کسی اور کے لیے نہیں چھوڑنا۔
یہی تاریخی سلوک ہم نے گوگل کے AI Ultra پلان کے ساتھ بھی کیا۔
ہوا کچھ یوں کہ گوگل نے سوچا چلو بزنس ورک اسپیس والوں کو سہولت دیتے ہیں۔ آفر دی کہ AI Ultra کا لائسنس لو، پیسے مہینے کے آخر میں دے دینا۔ بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے ہاں بجلی کا بل آتا ہے۔ ساتھ میں یہ آفر بھی لگا دی کہ 150 ڈالر مزید دے کر 2000 ایکسٹرا کریڈٹس بھی لے لو۔
اب جیسے ہی یہ "مہینے کے آخر میں ادائیگئی" والی بات ہمارے کانوں تک پہنچی، پاکستانی جگاڑی دماغ نے فلک شگاف نعرہ مارا، "بسم اللہ!" اور دھڑا دھڑ ورک اسپیس بننا شروع ہو گئے۔ ایک ایک بندے نے 10، 10 ورک اسپیس کھول لیے، ہر ایک کے اندر 100 یوزرز کی کمیٹی ڈال دی، اور ہر یوزر پر 350 ڈالر والا مال لوڈ کر دیا۔
اس کے بعد فیس بک اور واٹس ایپ پر وہ سیل لگی کہ جیسے گوگل ان کے ابا کی جاگیر ہو! جو لائسنس 350 ڈالر کا تھا، وہ فیس بک پر 200 سے 1000 روپے میں بکنے لگا۔ خریدار بھی ماشاءاللہ پورے پروفیشنل:
"بھائی جان! مجھے 45,000 کریڈٹس والا الٹرا اکاؤنٹ چاہیے، اور ہاں 30 دن کی فل ریپلیسمنٹ وارنٹی کے ساتھ! پچھلے مہینے تو آپ نے 300 کا دیا تھا، اس بار 250 لگا لو، میں آپ کا پکا کسٹمر ہوں!" عوام کو لگا یہ تو الہٰ دین کا چراغ ہاتھ لگ گیا ہے۔ سب نے نوکریاں اور کام کاج چھوڑ کر کمر کس لی کہ بس اب تو یوٹیوب سے ہی کروڑوں ڈالر چھاپنے ہیں۔ ہر محلے کا ویلا لڑکا اپنا AI اسٹوڈیو کھول کر بیٹھا تھا۔
ادھر کیلیفورنیا میں اچانک گوگل بابا سو کر اٹھے۔ سرور روم کا چکر لگایا تو دیکھا CPU ہانپ رہے ہیں، GPU وینٹی لیٹر پر ہیں اور سرورز سے دھواں نکل رہا ہے۔ گوگل نے فوراً سندر پچائی کو آواز لگائی:
"اوئے سندر! یہ میری ٹیکنالوجی کی ریڑھی کس نے لگا دی؟ میرا ہائی اینڈ سپر پاورڈ AI پلان پشاور کے چپل کباب سے بھی سستا بک رہا ہے؟ کچھ تو بھرم رکھ لے میری ٹیکنالوجی کا!"
سندر پچائی نے گھبراتے ہوئے چشمہ صاف کیا اور بولا: "سوری سر جی! وہ دراصل میں اپنے سپر ایڈمن کا پاسورڈ بھول گیا تھا، اور دو دن سے موبائل چارج نہیں تھا تو OTP نہیں آ رہا تھا۔ ورنہ میں کب کا ایکشن لے لیتا۔"
گوگل نے غصے سے خود پاسورڈ ری سیٹ مارا اور ڈیش بورڈ کھول کر بولا، "جلدی دیکھ پاکستان سے بلنگ کتنی بقایا ہے؟"
سندر نے اسکرین دیکھی اور اس کی چیخ نکل گئی: "سر جی! لال ہے، لال ہے، ساری بلنگ لال ہے! کسی کے 25 ہزار ڈالر بقایا ہیں تو کسی کے 50 ہزار ڈالر!"
گوگل نے سر پکڑ لیا: "تو یہ بل اب تیرا باپ بھرے گا؟"
سندر پچائی: "نہیں سر، میرا باپ تو نہیں بھر سکتا، اور یہ پاکستانی تو میرے باپ سے بھی بڑے کنجوس ہیں، یہ تو بالکل نہیں دیں گے۔"
گوگل: "تو پھر اب کیا کریں؟"
سندر پچائی نے ایک خطرناک مشورہ دیا: "سر، ایسا کرتے ہیں سمندر والی وہ کیبل ہی کاٹ دیتے ہیں جو پاکستان جاتی ہے۔ نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری!"
گوگل بابا نے فوراً ٹوکا: "پاگل ہو گیا ہے؟ اگر کیبل کاٹ دی تو ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ سال بھر میں کون کون سی الٹی سیدھی چیزیں سرچ کرتے ہیں؟ سارا مزے کا ڈیٹا تو وہیں سے آتا ہے!"
سندر پچائی: "ہاں سر، یہ بات تو ہے۔ تو پھر کیا کریں؟"
گوگل: "ایسا کر، ورک اسپیس میں الٹرا لائسنس کی تعداد ایک کر دے، اور پرائس 200 ڈالر ایڈوانس کر دے۔ جو پیسے پہلے دے گا، وہ الٹرا چلائے گا، ادھار والا کھاتہ ہی بند کر!"
سندر پچائی نے ٹیڑھی آنکھ سے گوگل کی طرف دیکھا اور مسکرا کر بولا: "واہ سر! بڑے شانڑے ہیں آپ۔ میں ابھی ٹھیک کر کے دیتا ہوں۔"
پھر سندر پچائی نے پانے، پلاس اور ٹیسٹر نکالا، ورک اسپیس کے پرانے نٹ بولٹ ٹائٹ کیے اور کھٹاک کر کے سوئچ دبا دیا۔ اور یوں، پاکستان میں 200 روپے والا گوگل AI Ultra راتوں رات واپس 70 ہزار روپے کا ہو گیا! اور جو عوام راتوں رات یوٹیوب سے کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھ رہی تھی، وہ صبح اٹھ کر دوبارہ سی وی پرنٹ کروانے فوٹو کاپی کی دکان پر کھڑی تھی۔
Cp
آپ کو یاد ہوگا کہ شمائل ندوی صاحب سے مناظرے میں جاوید اختر صاحب مسلسل یہ اعتراض دہراتے رہے کہ اگر خدا ہے تو وہ ان سب برائیوں کو روکتا کیوں نہیں؟
جبکہ ایپسٹین فائلز جیسے لیکس ان سوالات کے جواب میں اسلامی موقف کی مکمل تائید کر دیتے ہیں۔ یہ مسئلہ دراصل Problem of Evil نہیں بلکہ Causes of Evil کو ڈسکس کرنے سے سمجھ میں آتا ہے۔
ہم اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ اللہ کا عذاب دنیا میں کیوں آ رہا ہے، خدا ان آفات کو کیوں نہیں روک رہا، جبکہ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ دلوں کے بھید جانتا ہے۔ وہ محض کسی خفیہ جزیرے پر کی جانے والی عیاشیوں سے ہی واقف نہیں، بلکہ ان غلط ارادوں کا بھی احاطہ کیے ہوئے ہے جو کسی بدبخت کے دل میں قیام کرتے ہیں۔
یہ دنیا اس قدر سادہ نہیں ہے جتنا لوگ سمجھتے ہیں، اور اس دنیا کے لوگ اتنے باخبر بھی نہیں جتنا وہ دعویٰ کرتے ہیں۔ اس دنیا کے لوگ جنہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، وہ نہ صرف چھوٹی بچیوں اور بچوں کے ریپسٹ نکلتے ہیں بلکہ ان کے جسموں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ان کا گوشت کھانے جیسے جرائم کے مرتکب بھی پائے جاتے ہیں۔
اس کے باوجود یہ دنیا ایسے لوگوں کو انبیاء علیہم السلام کے مقابل لا کھڑا کرتی ہے، اور اپنے ان آقاؤں کو طاغوت بنا لیتی ہے۔ نبیوں کی پاکیزہ سیرتیں، جو پوری دنیا کے سامنے ہوتی ہیں، ان پر اعتراضات کیے جاتے ہیں۔ یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی پر تو اعتراض کرتے ہیں، لیکن جیفری ایپسٹین کے جزیرے پر ہزاروں بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے جنسی استحصال پر خاموش رہتے ہیں۔
جس Scam کو خدا بار بار ایکسپوز کرچکا ہے اسکے پیغمبر ایکسپوز کرچکے ہیں اسی اسکیم کا بار بار شکار ہونے والے لوگ واقعتا معصوم ہیں؟
اگر ایسی دنیا بھی تباہی کی مستحق نہیں، تو پھر کوئی چیز بھی سزا کے لائق نہیں۔ کیا خدا نے بار بار نہیں فرمایا کہ یہ سب برائیاں تمھارے اپنے اعمال کے سبب ہیں؟ کیا خدا کا راستہ چھوڑنا بذات خود سب سے بڑا سبب نہیں؟
آپ آگے کی تفصیلات پڑھنے کے بعد یہ جان لیں گے کہ خدا کیوں اس قدر حلم والا ہے، اس نے کیوں ایک مقررہ وقت پر بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ کیوں اس نے بار بار یہ بیان کیا ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حال جانتا ہے، کیوں فرمایا ہے کہ ان کا ظاہر اور باطن ایک جیسا نہیں، اور کیوں یہ اعلان کیا ہے کہ قیامت کے دن سب کی کارگزاری کھول کر رکھ دی جائے گی۔
جیفری ایپسٹین کے ساتھ جن جن لوگوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ رہی ہیں، وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور بل گیٹس کو کون نہیں جانتا؟ یہ وہ افراد ہیں جو دنیا کو لیڈ کرتے ہیں، جن کے فیصلے پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
جو لیڈرز خود چھوٹے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوں، ان سے یہ توقع کیسے کی جا سکتی ہے کہ انہیں فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام پر ترس آئے گا؟ یہ تو خود اسی مرض میں مبتلا ہیں۔
بل گیٹس، جو عرصۂ دراز تک دنیا کے سب سے امیر آدمی رہے، متعدد ویکسینز کے اسپانسر بھی ہیں۔ ان کے بارے میں آتا ہے کہ کم عمر روسی لڑکیوں کے ساتھ جنسی بداعمالیوں کی لت کے باعث وہ جنسی مسائل کا شکار ہو گئے تھے۔ ایسے لوگوں سے آپ یہ توقع کیسے رکھ سکتے ہیں کہ وہ دنیا کو خلوص کے ساتھ مفت ویکسین فراہم کریں گے؟
ایلان مسک، جو ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ہیں اور جن کی ایک ایک پوسٹ کروڑوں لوگوں تک پہنچتی ہے، ان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ایک دوست کی بیوی کے ساتھ افیئر میں بھی پکڑے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے والد اپنی ہی سوتیلی بیٹی سے دو بچوں کے باپ ہیں۔
رچرڈ ڈاکنز، جو الحادِ جدید کے بانی ہیں اور جن کی کتاب The God Delusion جدید ملحدین کے لیے وہی حیثیت رکھتی ہے جو اہلِ ایمان کے لیے مذہبی کتابوں کی، ان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
لارنس کراس، مشہور ملحد اور مناظر، بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جبکہ وہ کھلے عام مناظروں میں incest یعنی محرم رشتہ داروں کے ساتھ جنسی تعلق کو جائز قرار دے چکے ہیں۔
اسٹیفن ہاکنگز جیسے حالیہ دنیا کے سب سے معروف ملحد سائنسدان بھی اسی فہرست میں ہیں۔
اس کے علاوہ مسلمانوں کے "خیر خواہ" شیخ محمد زید کی تصویر بھی دو شیزاؤں کے ساتھ، الطاف بھائی کی زبان میں، “ایک پپی ادھر، ایک پپی اُدھر” والی کیفیت میں منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
ملکہ الزبتھ کے تیسرے بیٹے پرنس اینڈریو کی ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ تصویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں وہ اس لڑکی کے مخصوص مقامات کی طرف ہاتھ بڑھاتے نظر آتے ہیں۔
سابق امریکی صدر جو بائڈن کو بھی کئی مرتبہ چھوٹے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے نوٹ کیا گیا ہے۔
یہ صرف وہ جانی اسکینڈلز ہیں جو بچوں کے ساتھ ہیں ورنہ بل کلنٹن کی اپنی 19 سالہ نوکرانی مونیکا لیونسکی اور جان کینیڈی کی میڈلین منرو کے ساتھ رنگ رلیاں ایک الگ موضوع ہے۔
جاری ہے 👇👇👇
ایک تنخواہ آپ کو کبھی امیر نہیں بنا سکتی۔ اگر آپ واقعی مالی آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو ایسے ذرائع تلاش کرنے ہوں گے جو آپ کو روزانہ کمانے کا موقع فراہم کریں۔ خوش قسمتی سے، 2025 میں بہت سی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو آپ کو گھر بیٹھے کمائی کا موقع دیتی ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر آپ مختلف سروسز یا ٹاسکس مکمل کر کے روزانہ پیسے کما سکتے ہیں اور اپنی آمدنی کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ طریقہ نہ صرف آسان ہے بلکہ آپ کو وقت اور جگہ کی قید سے بھی آزاد کرتا ہے۔ یہاں ان ویب سائٹس کی فہرست موجود ہے جو آپ کو روزانہ پیسے دیتی ہیں۔
سب سے زیادہ زنا یورپ، افریقہ ، آسٹریلیا اور امریکہ میں ہوتا ہے
بڑے بڑے ساحل ہیں کہ جہاں ہزاروں مرد و زن بغیر لباس کے گھومتے رہتے ہیں
زنا کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑے بڑے فیسٹول ہوتے ہیں، نائٹ کلب ، بارز وغیرہ الگ ہیں
شراب تو ہر جگہ لازمی ہے
اور فحش ناچ گانا بھی عام ہے
ان سب گناہوں کے باوجود ان ملکوں میں امن ہے، ان کی معیشت مضبوط ہے
وہاں عذاب نہیں آتے ؟؟
ہم پاکستانی انہی ملکوں میں جانے کیلئے اپنی زمینیں جائدادیں بیچ دیتے ہیں
سینکڑوں جگاڑ لگا کر ویزے لیتے ہیں
جان جوکھوں میں ڈال کر ڈنکیاں لگاتے ہیں
کیوں ؟؟
پاکستان کہ جہاں ہر محلے میں دس دس مسجدیں ہیں ، ہر چوتھے میل پہ ایک دربار ہے
ہر محلے میں شہر میں پیروں کے آستانے ہیں
سینکڑوں مذہبی جماعتیں ہیں
علمائے کرام کی کثرت ہے
سب سے زیادہ حج عمرے کرنے والے لوگ ہیں
سب سے زیادہ صدقہ خیرات دیتے ہیں
پھر بھی ہمارے ہاں ہر وقت بے برکتی ہے
بے سکونی اور بے چینی ہے
بد امنی اور انتشار ہے
مہنگائی ہے ، دہشت گردی ہے
لوٹ مار ہے ، کہیں کوئی محفوظ نہیں
کیوں ؟؟
اس لئے کہ ہمارا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے
ہم دنیا کی سب سے بڑی منافق قوم ہیں
ہم صرف دین اسلام کا نام استعمال کرتے ہیں
دین پہ عمل کا وقت آئے تو ہم ہزار تاویلیں گھڑ لیتے ہیں ، ہم کبھی اپنے حق کیلئے نہیں لڑتے
کبھی ناانصافیوں کے خلاف نہیں نکلتے
ہم بس رینگنے والے حقیر جانور ہیں
یورپ و امریکہ کے لوگ جتنے مرضی برے ہیں
وہ منافق نہیں ہیں
وہ زنا کرتے ہیں
شراب پیتے ہیں
مگر کسی کا حق نہیں کھاتے
جس طرح غزہ کیلئے وہ نکلے ہیں
ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے ہاں عدل ہے
مساوات ہے
ہمارے ہاں عدالتیں فوجی بوٹوں تلے کچل دی گئی ہیں، اور ہم برائیوں کیخلاف جہاد کی بجائے دعاؤں میں مصروف ہیں ؟
اللہ ہم پر کیوں رحم کرے گا ؟؟
بائننس کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ پاکستان میں بائننس سے ٹریڈنگ اور پیسے کمانے کا مکمل طریقہ جانیں، اکاؤنٹ بنانے سے لے کر وڈرا کرنے تک تمام تفصیلات یہاں موجود ہیں۔
بائننس کیا ہے؟
بائننس (Binance) دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے جہاں صارفین بٹ کوائن (BTC)، ایتھیریئم (ETH)، USDT اور ہزاروں دیگر کرپٹو کرنسیز خرید، بیچ اور ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ اسے 2017 میں Changpeng Zhao (CZ) نے لانچ کیا تھا اور آج یہ لاکھوں صارفین کا بھروسہ مند پلیٹ فارم ہے۔