🇵🇰 🤝 🇦🇲
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
وزیر خارجہ پاکستان اور وزیر خارجہ آرمینیا کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط
سفارتی تعلقات کا قیام 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے موقع پر ہوا
دونوں ممالک کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر اتفاق
پتوکی : اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد انتقال کر گئے،
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں میں جاری آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ،
پچھلے 5 دن سے پتوکی ہیڈ بلوکی کے مقام پر ریسٹ ہاوس میں ہی سو رہے تھے،
پاک فوج کی جانب سے آبادی کو بچانے کیلئے جھنگ اور فیصل آباد میں 3 مقامات پر بند میں شگاف ڈالے گئے
بند میں شگاف ڈالنے کے بعد 1 تا ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی نیچے کی سمت منتقل ہو گیا
تاندلیانوالہ تحصیل میں سیلاب متاثرین کے لیے 5 ریلیف کیمپس، 18 میڈیکل کیمپس اور 6 ریسکیو کیمپس فعال ہیں
مال، مویشی، ڈنگر رُڑ گئے
کُھرلی،کھونٹے، چھپر رُڑ گئے
ٹُٹ گئے کاواں، چڑیاں دے گھر
ٹاہلی، بیری، کِکر رُڑ گئے
پنڈ دی وڈی مسجد ڈیہہ گئی
دریاں، پارے، منبر رُڑ گئے
دھی رانی دے ویاہ لئی سانبھے
بالن، بکسے، بستر رُڑ گئے
کی دساں نقصان دی قیمت
ہیریاں ورگے پُتر رُڑ گئے
تحصیل سمبڑیال میں دریائے چناب سے گزرے والے سیلابی ریلے سے 80 گاؤں متاثر, 1300 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا
سمبڑیال میں سیلاب سے 15 افراد کی اموات رپورٹ
تحصیل انتظامیہ کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا اور راشن مہیا کیا جارہا ہے
لاہور میں دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال تشویشناک
سیلابی پانی چوہنگ کے علاقے میں داخل ہونا شروع
لاہور دریائے راوی کے کنارے سماء نیوز کے مالک اور وزیر عبدالعلیم خان کی پارک ویو سوسائٹی میں سیلابی پانی داخل
دریائے چناب / سیلابی صورتحال
آج رات چینوٹ اور جھنگ کو شدید خطرہ
سیلابی ریلہ چینوٹ کی حدود میں داخل ہوگیا، پی ڈی ایم اے
ہیڈ تریمو (جھنگ) میں پانی کی گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے، پی ڈی ایم اے
8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ جھنگ کے قریب سے گزرے گا، پی ڈی ایم اے
لاہور دریائے راوی میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ
شاہدرہ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
پانی کا بہاو 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک رہا تو ٹھیک ہے ورنہ کسی نہ کسی جگہ پر بریچ کرنا پڑسکتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 30، 31 اگست کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے
امتحانات میں انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) اور دیگر سرکاری محکموں کی بھرتیوں کے ٹیسٹ شامل
ان امتحانات میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی
نئی تاریخوں کا اعلان کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند کرنے کا فیصلہ
کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے، مراسلہ
شاہدرہ، چوہنگ، بندروڈ کے کالجز بند رہیں گے، مراسلہ
تمام کالجز کی بجلی بھی فوری بند کردی جائے، مراسلہ
پنجاب میں پانی کی آمدورفت کی تازہ صورتحال:
دریائے راوی میں شاہدرہ لاہور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار
دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا (قصور) کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار