امیر مقام صاحب یاد رکھیں! کارکن وہ سیڑھی نہیں جسے اقتدار تک پہنچنے کے بعد لات مار کر ہٹا دیا جائے۔ تاریخ گواہ ہے، پارٹیاں مخالفین سے کم اور اپنے مخلص کارکنوں کو نظرانداز کرنے سے زیادہ کمزور ہوتی ہیں۔
گورنر راج کے تحت قائم 11 رکنی مشاورتی کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن کہاں ہیں؟ یہ سب کہاں سے آئے ہیں ؟ قربانیاں کارکنوں کی، وفاداریاں کارکنوں کی، نعرے کارکنوں کے، مگر جب اقتدار اور عہدوں کی باری آئے تو حصے کسی اور کے؟