ضمنی الیکشن میں PDM کا راٸے مختلف مولانا فضل الرحمن صاحب کہتا ہے دھاندلی ہوٸی ہے ہمیں یہ منظور نہیں
رانا ثنإاللہ کہتا ہے ضمنی الیکشن صاف اور شفاف ہوا ہے۔۔
سید یوسف رضا گیلانی کہتا ہے اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔۔
ہماری جنگ اسٹیبلشمنٹ سے نہیں حکومت سے ہے۔
مولانا فضل الرحمن
اسٹیبلشمنٹ بالکل نیوٹرل ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی PPP
ضمنی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے کوئی مداخلت نہیں کی۔
رانا ثناءاللہ (Pml(n
لگتا ہے ”پرانی تنخواہ“ بحال ہوگئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار لانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کا یکطرفہ فیصلہ ہے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں نے اس کڑوے گھونٹ کو نہ چاہتے ہوئے پی لیا ہے حالانکہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے،
حافظ حسین احمد جمعیت علماء اسلام پاکستان
میں نے شروع میں ہی کہا تھا کہ ان تلوں میں تیل نہیں اور یہ مولانا فضل الرحمن کے ذریعے جے یو آئی کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں میری ایک ایک بات صحیح ثابت ہورہی ہے،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
آر یا پار کا اعلان کرنے والی مریم صفدر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا، حکومت کو اسمبلی سے نکالنے والے خود دھاندلی زدہ اسمبلی میں جانے کے لیے بے تاب ہیں،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
اسپیکر کے منہ پراستعفے مارنے والے اب خود کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، مولانا فضل الرحمن کی جیب میں بھی کچھ ”اپنوں“ کے استعفے تھے شاید مریم اور بلاول کے ہاتھوں مولانا کی جیب بھی کٹ چکی ہے،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
ضمنی الیکشن اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ویٹو پاور پہلے بلاول زرداری نے اور اب مریم صفدر نے استعمال کیا، پی ڈی ایم فروٹ چاٹ، چنا چاٹ کے بعد تھوک چاٹ پر آگئی ہے،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی پی ڈی ایم کے فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، بلاول زرداری کے بعد مریم صفدر نے بھی سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
اپوزیشن اسپیکر سے ملنے سے کترارہی ہے کیوں کہ مریم صفدر نے کہا تھا کہ استعفے اسپیکر پر منہ ماریں گے اب استعفے تو نہیں رہے البتہ اسپیکر کا منہ ابھی باقی ہےاس لیے وہ اسپیکر کا منہ دیکھنا ہی نہیں چاہتے تاکہ استعفوں کا سوال ہی نہ ہوسکے،
حافظ حسین احمد جے یو آئی پاکستان
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماوُں کی جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ میں اہم بیٹھک، مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور دیگر رہنما موجود ہیں
25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا،