مسلمان کی تعریف " میرے سوا سب کافر "
منیر کمیشن انکوائری رپورٹ، 1953 -- مسلمان کی تعریف؟
"تمام علماء کی بیان کردہ تعاریف کا جائزہ لیا جائے تو عدالت یہ نتیجہ اخذ کرنے پر مجبور ہے کہ اتنے بنیادی سوال تک پر کسی دو علماء میں اتفاق نہیں، ہر عالم دین کی بیان کردہ تعریف دوسروں سے مختلف ہے۔ اگر ایک عالم دین کی بیان کردہ تعریف کو عدالت تسلیم کرلے تو دوسرے مکتبہ فکر کے تمام مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں، اگر ایک مکتبہ فکر کے عالم کی تعریف کے مطابق ہم مسلمان ہیں تو دوسرے تمام علمائے دین کی تعریف کے مطابق ہم میں سے ہر ایک کافر ہے"
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب منیر انکوائری کمیشن نے علماء سے درخواست کی کہ وہ مسلمان کی کوئی مشترکہ تعریف بتائیں تو انہوں نے عدالت سے کچھ دن یا ہفتوں کی مہلت مانگی جس پر ایک فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو چودہ سو سال تو دے دیئے ہیں اب کچھ ہفتوں کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن مہلت ملنے کے باوجود 'علماء' کوئی متفقہ تعریف نہ کر سکے۔