کیا مولانا فسادی ہیں یا اقتدار کی ہوس میں فوج کے خلاف ہیں؟
جذباتی ماحول تھا اس لیے اس موضوع پر زیادہ نہیں لکھا، مگر مولانا کے بارے میں دو تین دن سے بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا مولانا فوج کے پاکستان کے غدار ہیں؟
یہ ان کی ایک تقریر ہے، مکمل ضرور سنیں۔ یہ ان کی جماعت کے لیڈر مولانا ادریس کی شہادت کا موقع تھا۔ پاکستان فوج کے حق میں تقریر کرنے پر انہیں شہید کیا گیا تھا۔ طالبان کو علما جواب دیتے ڈرتے ہیں، عمران خان جیسے لیڈر ان کی مذمت نہیں کرتے۔
مولانا نے جذباتی ماحول میں علما کے سامنے طالبان کو مرتد قرار دیا، اسلام سے خارج کہا اور اعلان کیا کہ پاکستان بھر کے علما کا متفقہ فتویٰ ہے لکھا ہوا موجود ہے: پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا شریعت کے مطابق جائز نہیں۔ ہم پاکستان کے اندر مکالمہ چاہتے ہیں، آئین کے وفادار ہیں، اسلحہ نہیں اٹھائیں گے یہ شورش زدہ ملک میں ایک عالم جس کی فالونگ ہے اس کا ریاست کے لیے بہت بڑا اعلان تھا۔
مولانا نے پاکستان فوج کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو غیر شرعی قرار دیا۔ یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ طالبان اسے مذہبی جہاد کا نام دیتے ہیں۔ اگر مولانا کو اقتدار عزیز ہوتا یا وہ فسادی ہوتے تو اس موقع پر ایسی آگ بھڑکاتے کہ کے پی جل جاتا، مگر مولانا ریاست، فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ تب ریاست نے ہر جگہ ان کا یہ بیان چلایا تھا۔
یہی ٹاپک قصور میں بھی تھا کیونکہ وہ عام افراد کے لشکر اور اسلحہ کے خلاف ہیں۔ باقی آپ کی مرضی، جو مرضی رائے قائم کر لیں بہت کچھ پڑھ کر البتہ شدید افسوس ہوا ہم ملک میں کیوں فساد کی بنیاد رکھ رہے ہیں ؟
کل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا اگر بیان واپس لے لیں گے تو اس سے ان کا قد بڑھے گا چھوٹا نہیں ہوگا، شہزاد اقبال
تو رانا صاحب کون ہوتے ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ مولانا نے یہ کام غلط کیا، سیاق و اسباق سے ہٹ کر آپ بات کر رہے ہیں، قوم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم جے یو آئی کے ساتھ کھڑی ہے ہمارا بیانیہ قوم نے تسلیم کیا ہے، رانا صاحب یا کوئی اور اپنی نوکریاں بچانے کیلئے حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری
عبد الغفور حیدری کے جی ایچ کیو کے باہر دھرنے کے بیان کو اون کرتا ہوں مگر ابھی یہ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی نے حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری