کہتے ہیں یہ لبّیک والے کہاں سے آگئے
اب تیرا بھی دور آنے کو ہے اے فقر غيور
اقبال کہتا ہے غیرت مند فقیروں کا دور بھی اب آنے والا ہے
تحریک لبیک پاکستان کے ہر کارکنان کو سلام ✊🧡
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
تحریک لبیک پاکستان کی پاور فل انٹری 🚨
تحریک لبیک پاکستان کے زیر انتظام ناموس رسالت ﷺ مارچ کراچی کے
Drone Manazir 01
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
تحریک لبیک پاکستان کے زیر انتظام ناموس رسالت ﷺ مارچ حیدرآباد میں عاشقان رسولﷺ پریس کلب پر جیو نیوز کے گھناؤنے جرم کے خلاف سراپا احتجاج
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
میڈیا کی بے حسی کے طلسم کو توڑیں‼️
کیا یہ واقعی صرف ایک حادثاتی غلطی تھی؟ یا برسوں سے چلنے والے ایک منظم سلسلے کی ایک اور کڑی؟
کسی بھی ادارے کی وضاحت یا معذرت قبول کرنے سے پہلے، پورا ریکارڈ ضرور دیکھیں۔
اگر آپ کے خیال میں برسوں کے دوران نشر کیے گئے مواد نے معاشرتی اقدار اور عوامی شعور پر اثر ڈالا ہے، تو اس پر تنقیدی نظر ڈالنا ضروری ہے۔
ویڈیو کھولیں، پیش کیے گئے نکات کا جائزہ لیں، اور اگر آپ اسے اہم سمجھتے ہیں تو ذمہ داری کے ساتھ دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
Video Credit
@_UnStrTctureD
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
ثابت ہوا نظریہ کبھی ختم نہی ہوتا
تحریک لبیک پاکستان ایک نظریے کا نام ہے اور دنیا کی کوئ طاقت اس نظریے کو دبا نہیں سکتی تحریک لبیک پاکستان نے ثابت کیا کہ جیسے بھی حالات ہوں وہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺکے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو ہر وقت تیار ہیں
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کا سرپرائز
آٹھ ماہ سے غیر آئینی طور پر سیل مرکز ٹی ایل پی، جامع مسجد رحمۃ للعالمین کے قریب واقع چوک یتیم خانہ پر جیو نیوز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
اہلیان کراچی نے ایک مرتبہ پھر اپنی تاریخ دہرا دی
تحریک لبیک پاکستان کے زیر انتظام ناموس رسالت ﷺ مارچ کراچی میں ہزاروں عاشقان رسول سڑکوں پر جیو نیوز کے گھنائونے جرم کے خلاف سراپا احتجاج، مناظر۔
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
بریکنگ نیوز 🚨لبیک والوں کی 8 مہینے بعد شاندار پاور فل انٹری۔ جیو سمیت لبرل کی چیخیں نکل گئیں۔ پسینہ چھوٹ گیا 🔥🔥
13 اکتوبر 2025 مریدکے میں سکیورٹی فورسز نے سرعام اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 ہزار کے قریب کارکنوں کو شہید گیا، قیادت کو اغواء کرلیا، ہزاروں کی تعداد میں کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کر کے انکو اندر کردیا لیکن نظریے کو شکست نہیں دے سکے۔ آج کے یہ شاندار مناظر اس بات کا ثبوت ہیں کہ لبیک اپنے ذات کیلئے خاموش رہے، کوئی احتجاج نہیں کیا لیکن جب کائنات کی عظیم ترین شخصیت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ناموس پر پہرہ دینے کا وقت آیا تو خُوف کے بت توڑ کر میدان میں آگئے۔ اس جذبے اور جرات کو سلام۔
بریکنگ نیوز 🚨جیو کے گرد گھیرا تنگ 🔥🔥
کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جیو کے کیے گئے سنگین جرم پر باہر نکل آئے۔ جیو کو پرمینٹ بند کرو، ذمہ داران کو پھانسی پر لٹکا دو۔ حضور خاتم النبیینﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں۔
جیو نیوز کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ جیو کے خلاف عالمی ٹرینڈز چل رہے ہیں۔ کچھ بڑے صحافیوں کی جانب سے جیو کے حق میں چلائی گئی مہم نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اس کا ری ایکشن اب سڑکوں پر سامنے آرہا ہے۔
حالیہ جیو نیوز کی جانب سے شائع ہونے والے خاکوں کیخلاف مالاکنڈ پریس کلب کے باہر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ ۔
#ناموس_رسالت_کیلئےTLPہردم_حاضر
Ban Geo Forever
پریس ریلیز برائے فوری اشاعت
03 جولائی 2026
تحریک لبیک پاکستان کی کال پر جیو نیوز کی طرف سے گستاخانہ خاکے نشر کرنے کے خلاف ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کا انعقاد کیا گیا٫ ترجمان تحریک لبیک پاکستان*
لاہور: ( ) ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج ملک بھر میں مرکزی مجلس شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی کال پر جیو نیوز کی طرف سے گستاخانہ خاکے نشر کرنے کی ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جسارت کے خلاف بڑے پیمانے پر مکمل طور پر پُرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی اپیل پر ملک بھر سے عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے لاکھوں کی تعداد میں ”کراچی تا خیبر“ نکل کر واضح کیا کہ ملکِ عزیز پاکستان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے، یہاں رسول اللہ ﷺ کے خاکے نشر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، لاہور، پشاور، سوات٫ دیر٫ مالاکنڈ٫ خیبر ایجنسی٫ جمرود٫ حیدر آباد سمیت سندھ کے 20 اضلاع کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع ، لاڑکانہ، مردان، راولپنڈی، نواب شاہ، ملتان، میرپور خاص اور خضدار نصیر آباد سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں عوام کے ایک سمندر نے تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے لیے مقامی پریس کلبوں کے سامنے اور بڑی شاہراہوں پر جمع ہو کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر لاکھوں کی تعداد میں عوام کی طرف سے احتجاج کے باوجود کہیں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا اور احتجاج پر امن رہا جو کہ اس امر کو واضح کرتا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ایک محب اسلام اور محب وطن سیاسی جماعت ہے، جس پر عائد دہشت گردی کے تمام الزامات میں رتی برابر بھی کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے مزید کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیہ کے تحت ہمارے مطالبات بلکل واضح ہیں۔ ہم ایک دفعہ پھر دو ٹوک الفاظ میں مقتدر اداروں، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں جیو نیوز کی مجرمانہ اور مکروہ حرکت پر اس کا لائسنس محض 15 دن کے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے منسوخ کیا جائے، جیو کے دفاتر سیل کیے جائیں، جیو پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ابدی پابندی عائد کی جائے اور خاکے نشر کرنے میں ملوث، جیو کے مالکان سے لے کر نیچے تک تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ ترجمان ٹی ایل پی نے حکمران طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ملک گیر احتجاج ایک عوامی ریفرنڈم تھا، جس نے نہ صرف یہ واضح کیا کہ پاکستان کی غیور عوام جیو نیوز پر محض 15 دن کے لیے نہیں بلکہ مکمل پابندی چاہتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت میں پاکستانی قوم رسول اللہ ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں آنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے کارکنان تحریک لبیک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 9 ماہ سے مسلسل کریک ڈاؤن برداشت کرنے، سینکڑوں شہادتیں پیش کرنے اور ہزاروں گرفتاریوں کے باوجود، وہ آج بھی تحریک لبیک پاکستان کے اصولی نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج کا عوامی احتجاج اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان محض ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو کبھی مٹ نہیں سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے مقتدر اداروں اور حکومت کو واضح پیغام دیا کہ ”کراچی تا خیبر“ عوام الناس اب مزید وقت کے لیے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی صاحب، مرکزی رُکن شوریٰ حافظ انس حسین رضوی صاحب٫ مرکزی رُکن شوریٰ غلام عباس فیضی صاحب٫ مرکزی رکن شوری فاروق الحسن صاحب اور مرکزی رکن شوری رضوان احمد سیفی صاحب کی جبری گمشدگی برداشت نہیں کر سکتے۔ اُنہیں فلفور عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ بازیابی کے لیے دائر درخواست کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے لٹکانا سراسر غیر آئینی و غیر شرعی عمل ہے۔ آخر میں ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ حکمران شریعت اور آئین کے تحت اپنے تمام تقاضے پورے کریں، غیور عوام تحریک لبیک پاکستان کی قیادت میں متحد ہے اور تحریک لبیک پاکستان آج کے تاریخ ساز احتجاج کے ذریعے اس عزم کا ایک دفعہ اعادہ کرتی ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار تھے، ہیں اور رہیں گے۔
جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان