کیا یہ کسی مہذب ملک کا اسپیکر یا اسمبلی اجلاس ہو سکتا ہے۔
یہ کیمرے سے مراد۔ ایجنسیز اہلکار ہیں۔ جو پچھلے کمرے میں بیٹھ کر سب سپروائز کر رہے ہیں۔
جنھوں نے ایک ہارا ہوا وزیراعظم۔ جعلی ممبران اسمبلی اور دو ضلعوں (سدھنوتی/ پونچھ) کی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود قرارداد منظور کی!!
ایران ٹیکنالوجی کے میدان میں اس قدر آگے نکل چکا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مدد کے لیے چین کا رخ کرنا پڑا ہے۔ کیونکہ چین کی طرح ایران کے پاس بھی اپنا الگ انٹرنیٹ سسٹم اور مقامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز موجود ہیں۔واٹس ایپ کی جگہ ایران میں روبیکا جیسی ایپ استعمال ہوتی ہے۔ یوٹیوب اور فیس بک کے متبادل مقامی پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ گوگل میپس کی جگہ نشان، اسنیپ چیٹ کی جگہ اسنیپ، ٹوئٹر یعنی ایکس کی جگہ ایتا اور نیٹ فلکس و پرائم ویڈیو کی جگہ مقامی فلمی ایپس استعمال کی جاتی ہیں۔یعنی ایران نے تقریباً ہر بڑی عالمی ایپ کا اپنا مقامی متبادل تیار کر رکھا ہے۔بات صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں۔ ایران کے عوام کو دنیا کی ذہین ترین قوموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ امریکی رہنما بھی کئی مرتبہ ایران کی سائنسی صلاحیتوں اور ذہانت کا اعتراف کر چکے ہیں۔ایران کی شرح خواندگی تقریباً 89 فیصد بتائی جاتی ہے، جبکہ خواتین میں تعلیم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ایرانی سائنس دانوں کا شمار بھی دنیا کے نمایاں سائنس دانوں میں ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایران امریکی دباؤ کا کھل کر مقابلہ کرتا نظر آتا ہے۔میرے خیال میں پاکستان سمیت دوسرے ممالک کو بھی اپنی مقامی ایپس اور ڈیجیٹل نظام پر کام کرنا چاہیے، تاکہ وہ کسی ایک ملک یا کمپنی پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے خود مختار بن سکیں۔
(1)
♦️نام نہاد آذاد کشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں سہولتکار، کٹ پتلی ممبران اسمبلی کی طرف سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور دھرنوں میں بیٹھے ہوئے پر امن لوگوں کا قتل عام کروانے کیلئے پیش و منظور ہونے والی قرارداد!
♦️ اسلام آباد کی سیاسی اور عسکری اسٹیبلشمنٹ پُرامن عوامی تحریک کو دبانے اور راولاکوٹ میں فوجی کارروائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے
موضوع: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مجرم قرار دینے کی کوشش، پُرامن دھرنوں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی اور عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ
ہم نام نہاد آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی تازہ قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں راولاکوٹ، پونچھ میں جاری جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JKJAAC) کے پُرامن دھرنوں کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات، حتیٰ کہ فوجی طاقت کے استعمال کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ قرارداد کوئی الگ تھلگ سیاسی واقعہ نہیں بلکہ اس کے وقت، پس منظر اور حالات نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے معاملات میں براہِ راست مداخلت اور مقامی حکومت کی خودمختاری کے حوالے سے انتہائی سنگین سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
1۔ اسلام آباد کی سیاسی ملاقات اور قرارداد کے پسِ پردہ ذمہ داری
24 نومبر 2026 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر امیر مقام نے نام نہاد آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی، صدر نجیب نقوی اور چیف سیکریٹری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے فوراً بعد نام نہاد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں یہ دھمکی آمیز قرارداد منظور کی گئی۔
واقعات کی یہ ترتیب کئی بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہے:
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام کے فیصلے آخر کون کرتا ہے؟ ان کے اپنے منتخب نمائندے یا اسلام آباد میں بیٹھا پاکستان کا سیاسی اور عسکری مقتدرہ؟
عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آیا یہ قرارداد واقعی مقامی عوامی مفاد میں پیش کی گئی یا اسلام آباد کی سیاسی اور عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات اور دباؤ کے نتیجے میں مقامی حکومت سے منظور کروائی گئی۔
پاکستانی حکام کو واضح کرنا ہوگا کہ اس ملاقات کا اصل مقصد کیا تھا، مقامی قیادت کو کیا ہدایات یا یقین دہانیاں دی گئیں اور اس قرارداد کی تیاری اور منظوری کے پسِ پردہ اصل حقائق کیا ہیں۔
2۔ چھ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ عوامی تحریک کو مجرم قرار دینے کی کوشش
گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مقتدرہ نے مقامی سیاسی اور قانون ساز اداروں کو استعمال کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
4 جون 2026 کو اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے ذریعے JKJAAC پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔
اب ایک مرتبہ پھر ایسی قرارداد سامنے آئی ہے جو راولاکوٹ کے پُرامن دھرنوں کو بزورِ طاقت ختم کرنے اور مبینہ طور پر فوجی مداخلت سمیت تمام ممکنہ اقدامات کا راستہ کھولتی ہے۔
یہ پیش رفت ایک پُرامن عوامی حقوق کی تحریک کے خلاف ریاستی رویے میں خطرناک شدت کی عکاسی کرتی ہے۔
عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرنے، 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی دباؤ، دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کی راہ اختیار کی جا رہی ہے۔
کسی بھی قانون ساز ادارے کی قرارداد شہریوں کے قتل، زخمی کرنے، خوف زدہ کرنے یا ان کے بنیادی جمہوری حقوق سلب کرنے کا اجازت نامہ نہیں بن سکتی۔
عوام اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، کسی کے خلاف جنگ کا اعلان نہیں کر رہے۔
3۔ مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا مضحکہ خیز مطالبہ
تازہ قرارداد کا ایک انتہائی مضحکہ خیز اور متضاد پہلو یہ ہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ الزام نہ صرف غیر منطقی بلکہ انتہائی گمراہ کن بھی ہے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک پُرامن عوامی حقوق کی تحریک ہے۔ اس کے رہنما، کارکن، ہمدرد اور دھرنوں و عوامی مارچ میں شریک عام شہری غیر مسلح ہیں۔
نہ یہ تحریک مسلح کیمپ چلا رہی ہے، نہ اس کی کوئی عسکری تنظیم ہے اور نہ ہی یہ کسی مسلح سرگرمی میں ملوث ہے۔
یہ لوگ اپنے بنیادی جمہوری حقوق کے تحت پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔
حکومت کو وضاحت دینی چاہیے کہ ایک پُرامن عوامی تحریک کو ایسے مسلح گروہوں کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے جن سے اس کا کوئی تنظیمی، سیاسی یا عملی تعلق نہیں؟
بیرسٹر صاحب کی بہترین منطقی بات:
لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی بنیادی ذمہ داری اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت ہے۔ عوام کے ٹیکس سے ملنے والی تنخواہ کا تقاضا بھی یہی ہے کہ وہ عوام کے لیے کام کریں، نہ کہ کسی فرد کے ذاتی ایجنڈے کے لیے۔
بدقسمتی سے موصوف اس کے برعکس عاصم منیر کے ایجنڈے پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔ موصوف خود بھی کیپٹن تھے اور بعد میں فوج کے ذریعے فارن سروس میں لائے گئے۔ یہ ایک سنگین سوال ہے کہ فوج سے بیوروکریسی میں لوگ اس لیے بھیجے جاتے ہیں تاکہ وہ آئی ایس آئی کے لیے کام کریں اور وہی فوجی ذہنیت ساتھ لے کر چلیں۔
اس ویڈیو میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے ان چند اوورسیز پاکستانیوں سے بالکل منطقی سوال کیا ہے جو اب بھی عاصم منیر کی حمایت کرنے والے ریٹائرڈ کیپٹن ٹیپو عثمان کو کھابوں اور تقریبات میں بلاتے ہیں۔ بیشتر اوورسیز پاکستانی تو ایسے افراد سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔
اگر انہیں بلانا ہی ہے تو پھر ان سے یہ سوال بھی پوچھے جائیں:
- ٹرانس نیشنل ریپریشن کے ذمہ داران کون ہیں اور انہیں کب سزا دی جائے گی؟
- پاکستان میں فسطائیت کا خاتمہ کب ہوگا اور ذمہ داران کب قانون کے کٹہرے میں آئیں گے؟
- ہائی کمیشن میں بیٹھا آئی ایس آئی کا عملہ ہائی کمیشن کو کیوں کنٹرول کر رہا ہے؟
@ShazadAkbar
ولاگ لنک:
https://t.co/BusMHbRMwP
#KhanDemandsJusticeNotFavour
قرارداد کے حق میں ہاتھ نہ اٹھانے والےاراکین کو اسپیکر نے یاد دلایا کہ اوپر والا کیمرہ سب دیکھ رہا ہےجس پر سب نے فوراً ہاتھ بلند کر دیے۔اسپیکر نے چھ مرتبہ تکبرانہ انداز میں کہا منظور ہوئی متفقہ طور پر منظور ہوئی
یہ دونوں مناظر ویڈیو ثبوت کے ساتھ حاضر ہیں تاریخ یہ سب محفوظ رکھے گی
🚨⚡*کچھ لوگوں کو شکوہ تھا کہ علماء نہی بولے تو انکو بتا دیں لاکھوں علماء کے قائد مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے تب JAAC کے لیے آواز اٹھائی جب سب ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے تھے بولیں یا نہ بولیں،*
*بات بس یہ ھیکہ ہم نے بھی علماء کو تنہا چھوڑا ہمیشہ کفریا طاقتوں آپنے ایجنٹوں کے ذریعے اہلِ دین پر بہت ظلم ڈھاۓ بہت ستایا گیا مگر وہ ڈٹے رہے،*
*آج مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو یزیدی فوج نے جبری نظر بند کر دیا ہے انکے گھر میں ہی،*
#راولاکوٹ میں بھاری فورسز اور جدید نوعیت کی بکتر بند گاڑیاں پہنچ چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ممکنہ آپریشن کا منصوبہ دھرنے پر چاروں اطراف سے یلغار اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی پر مشتمل ہے
راولاکوٹ ایک بار پھر ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
چھ ماہ سے آپریشن پر آپریشن کر کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ اب ایک اور آپریشن کر لو، لیکن یاد رکھنا، اس بار جو نتائج سامنے آئیں گے، انہیں برداشت کرنے کی بھی ہمت رکھنا۔
#RightsMovementAJK
سید احمد فرہاد اور کچھ دوسرے دوست خدشات ظاہر کر رہے کہ جعلی حکومت کشمیر میں کسی بڑے قتل عام کی تیاری کر رہی ہے ؟؟
عرض کئے دیتے ہیں
کہ جس رجیم کی آخری رسومات ادا ہونا شروع ہو چکی ہیں
اسے مزید قتل عام نہیں کرنا چاہیے
باقی ہمیں معلوم ہے کہ اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ہے ،
#کشمیر
#پاکستان_زندہ_باد