شوکت نواز میر کا آڈیو پیغام جس میں دعویٰ ہے رینجرز نے ہسپتال میں گھس کر زخمیوں کو شہید کیا اور لاشیں غائب کیں ایسا دعوی صحافی راجہ بشارت نے بھی کیا
ہم ان خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتے اگر ایسا ہوا ہے تو یہ وہیں جنگی جرائم ہیں جو اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر میں کر رہا ہے
شہباز گل
🚨راولاکوٹ فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دلیر کی گفتگو
مجھے صبح تقریبا 5:15 پر گولی لگی ہے میرے سامنے ایک نوجوان کو سینے میں فائر لگا ہے اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم شہادت کے جذبے سے نکلے ہیں
میرے بیٹے کو رینجرز نے قتل کیا، میرا بیٹا گھر پر تھا جب اسے شہید کیا گیا
میرے بیٹے کے قاتلوں کو پھانسی دو، ہمارے ساتھ ایسی بربریت کیوں، اتنا ظلم کیوں
نوجوان کشمیری ڈاکٹر احسن سلیم شہید کے والد
🚨آرمی چیف اور وزیر اعظم آپ دنیا میں امن کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہو جو کھیل 5 جون سے 10 جون تک تم نے کشمیر میں کھیلا اس کی مثال تو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھی نہیں ملتی
انھوں نے بھی کبھی پرامن مظاہرین پر ہسپتال میں جا کر ظلم نہیں کیا، یہ سیاہ دھبہ تمھارے ماتھوں پر لگ گیا ہے،
عمر نظیر کشمیری
"نواز شریف شکوہ کر رہے ہیں کہ 'مجھے روکا کیوں نہیں؟'
تو کیا عوام آپ کے جہاز کے ٹائر کی ہوا نکال دیتی؟!" نعیم حیدر پنجوتھہ
@NaeemPanjuthaa
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan
7 جون کے گلگت بلتستان انتخابات کے بعد پورا خطہ بے چینی اور احتجاج کی لپیٹ میں ہے۔ مختلف حلقوں میں نتائج اور انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں دوبارہ پولنگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ اور مینڈیٹ کا مکمل احترام کیا جائے۔ سڑکوں کی بندش اور احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر کٹھ پتلی حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔
عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرو، شفاف نتائج دو، اور گلگت بلتستان کے عوام کو انصاف فراہم کرو
میں کیا کہوں؟ پھر وہی عمران خان، کہتے کہتے ہم تھک گئے۔ آج تک اس کی ملاقات پر پابندی ہے! خطرناک؟ جب وہ خطرناک تھا تو پھر آپ نے اسے اپنا وزیرِاعظم کیوں بنایا؟ اور اب یہ غلطی کر رہے ہیں۔ جتنے دن آپ اسے رکھیں گے، اس کی پاپولرٹی آسمان تک پہنچ گئی ہے۔
جب عمران نے استعفیٰ دیا تھا یا عدم اعتماد (No-confidence) کی تحریک آئی تھی، تب پارٹی چھوڑنے پر تیار لیڈرز کا گراف نیچے آ گیا تھا۔ پھر خدا بھلا کرے ہمارے دوستوں کا، شہباز شریف اور ان کے دوسرے ساتھی کا؛ ان کو حکمرانی کا بڑا شوق تھا، انہوں نے حکمرانی لمبی کر دی اور عمران خان کی پاپولرٹی واپس بحال ہو گئی۔
اب جتنا اسے تنگ کیا جائے گا... آج انتخابات کروا لیں، کسی کو اچھا لگے یا برا، عمران خان پورے پاکستان کو سویپ (Sweep) کر جائے گا۔ پورا پاکستان! وہ بیمار ہے، قیدی ہے، اس کا مطالبہ بھی اتنا بڑا نہیں ہے۔ آپ اسے رات کو پمز ہسپتال لے آتے ہیں؛ وہ خود یا اس کی بہنیں کہتی ہیں کہ فلاں ہسپتال لے جاؤ، تو کسی کو بتائے بغیر لے جائیں، یہ پریشر کم ہو جائے گا۔ بہنیں ملنا چاہتی ہیں، کوئی دوست یا بچے ملنا چاہتے ہیں، بس یہ سختیاں لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کوشش کی کہ وہ شریف آدمی ٹوٹ جائے، لیکن اگر ٹوٹ جاتا تو پتا نہیں کیا ہو جاتا! وہ نہیں ٹوٹا۔ جب نہیں ٹوٹا، تو اب مہربانی کریں اور اس سے بات کریں۔ "مائنس عمران خان" کا فارمولا کوئی قبول نہیں کرے گا۔ یا پھر دوسرا راستہ وہی ہے جو آپ لوگوں نے بھٹو کے ساتھ اپنایا تھا۔ بھٹو غریب ۱۲ مہینے جیل میں رہا، ملاقات کے لیے کم لوگ ملتے تھے، آپ نے جا کر اسے پھانسی چڑھا دیا۔ اب وہ، اس کی بیٹی، اس کا ایک بیٹا، وہ ایک مزارِ شہدا بن گیا جو سندھ کے تمام پیروں سے اوپر چلا گیا۔ اگر عمران خان کے ساتھ بھی یہی رویہ رکھنا ہے، تو پھر پاکستان کو خدا ہی خیر کرے۔ پاکستان، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔
میں اپنے دوستوں سے اپیل کرتا ہوں، یہاں بھی اور اپنے بلوچ بھائیوں سے بھی، کہ مہربانی کریں، آئیں بھائی بندی کی طرح اس صوبے کو چلائیں، گزارا کریں۔ سرفراز، میں کیا کروں؟ مجھے دکھ ہوتا ہے اس کا نام لیتے ہوئے بھی۔ سب کچھ بک رہا ہے؛ نوکریاں بک رہی ہیں، پوسٹیں بک رہی ہیں، پتا نہیں اور کیا کیا بک رہا ہے۔ کہتے ہیں "مجھے وہاں لگا دو، اس کے کروڑ لے لو"، اور پھر ہم ایسے...
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
راولاکوٹ کے مضافات میں اس وقت سارے قافلے پہنچ چکے ہیں۔یہ صرف ایک قافلے کا منظر ہے جو سدھنوتی سے پہنچا ہے۔عمر نزیر کشمیری نے تمام قافلوں سے شہر کے باہر پڑاو ڈالنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے اور انہوں نے تحریری جواب دے دیا ہے۔اس وقت راولاکوٹ شہر سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہے۔ایسے کئی قافلے شہر کے مختلف اطراف میں موجود ہیں۔
1971 دوبارہ کی حالت بن گئی ہے!!
سردار آمان نے کھل کہہ دیا!!
ہم سے ہمارا شناخت, کوئی جرنیل نہیں چھین سکتا ہم اسلام آباد کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں!!
عاصم منیر نے حالت یہاں تک پہنچا دی, اب کشمیری کھل کر علیحدگی کے مطالبہ کر رہے ہیں!!
کوٹلی آزاد کشمیر :: بیوہ ماں کا اکلوتا بیٹا اور میرا قریبی عزیز حاجی اختر حسین کو رینجر نے گولی مار کر شہید کر دیا۔حاجی اختر حسین کی ڈیڈ باڈی لینے کے لیے عزیز رشتہ دار جب DHQ کوٹلی ہسپتال پہنچے تو رینجر نے ہسپتال کی امر جنسی کے بائر اور اندر فائرنگ کی جس کی وجہ سے DSP چوہدری شہزاد صاحب کا حقیقی بتیجا موقع پر ہی شہید ہو گیا اور باقی نوجوانوں نے ہسپتال سے بھاگ کر یا چھپ کر آپنی جانیں بچائیں
عینی شائد لوگوں نے بتایا کہ رینجر آپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوے جو بندہ راستے یا گھر میں دیکھائی دیتا ہے اس پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا جاتا ہے اب تک عوامی ایکشن کمیٹی اور رینجر کا آمنا سامنا نہیں ہوا اب تک جتنے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا وہ تمام مزمت کار نہیں تھے
اب عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے رولی کراس بائی پاس پر رینجرز کا معاصراہ کیا ہوا ہے دعا فرماہیں اللہ پاک ان درندوں سے عوام کو محفوظ فرمائیں:
راجا ریاض بھٹی
لاہور کےگائنی اسپتال لیڈی ایچیسن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس) نے پرائیویٹ بلاک کو اپنی ساس کیلئے مختص کردیا۔ ایم ایس اسپتال میں بلاک کو مریضوں کے بجائے ڈاکٹر کی ساس کے علاج کیلئے مختص کیا گیا ہے، خاتون کی اسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں رہائش کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ کی ساس 4 ماہ سے پرائیویٹ بلاک میں ہیں، اسپتال کا عملہ اور نرسیں خاتون کی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔
ڈاکٹر صوبیہ نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی ساس سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کریں گی، محکمہ صحت پنجاب کو اپنا مؤقف بھیج دیا ہے۔
(ام فروا/Geo News)
🚨🚨 شفیع جان کے نام پیغام
اٹھنا بیٹھنا عمران خان سے سیکھو یہ جو تمہارے تمہارے ساتھ بیٹھا ہے یہ سرکاری ملازم ہے اور تم عوامی نمائندے ہو سانس بند کرنے کی ضرورت نہیں
عمران خان کی طرح سینہ تان کر بیٹھا کرو
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے سروں پر انعامی رقم مقرر کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں چار پولیس اہلکار اور چار مظاہرین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہ تحریک وسیع عوامی حمایت رکھتی ہے، تاہم اس کے باوجود اسے دہشت گردوں سے جوڑنے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے!حبیب اکرم۔