اے میرے پیارے رب،
اے میرے سوہنے رب…
ہم تو یہ کہتے رہے کہ اگر فرعون ہے تو موسیٰ بھی آئے گا۔
ہمیں کیا خبر تھی کہ امتحان یعقوب والا ہو جائے گا آنکھوں کی روشنی چھننے کا، صبر کے آخری کنارے تک پہنچ جانے کا۔
اے یعقوب کی بینائی لوٹانے والے رب، ہمارے ملک پر رحم فرما!
اس ایک شخص پر رحم فرما جس نے اپنی آزادی، اپنی راحت، اپنی صحت تک قربان کر دی۔ وہ تنہا کھڑا رہا، مگر جھکا نہیں۔ اسکی آنکھوں کی روشنی تک آزمائش میں ڈال دی گئی۔
اے رب ک��یم، ہم شاید اس قابل نہیں کہ اپنے لیے کچھ مانگ سکیں، مگر تیرے حضور یہ گواہی دیتے ہیں کہ اس نے اپنی بساط سے بڑھ کر دیا ہے؛ عزت دی، وقت دیا، سکون دیا، سب کچھ تیرے نام پر اور اس قوم کے لیے چھوڑ دیا۔
اے میرے رب، اگر ہم کمزور ہیں تو اپنی قدرت سے مدد فرما۔ اگر ہم خاموش ہیں تو ہماری خاموشی کو قبول نہ کر، ہمیں جگا دے۔ اسکی بینائی کی حفاظت فرما، اسکی ��ان کی حفاظت فرما، اسے اپنے خاص حصار میں لے لے۔
اے اللہ، اس سرزمین پر رحم فرما۔
ہم ٹوٹ رہے ہیں،
بکھر رہے ہیں،
ہماری مدد فرما۔
ہماری مدد فرما.....
ہمیں ہرگز اکیلا مت چھوڑ.....
آمین۔