رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس نے رمضان کے روزے رکھے، اور اس کی حدود و قیود کو پہچانا، اور جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے ان سے پرہیز کرے، تو یہ اس کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ ہوگا.
صحیح ابن حبان 3433
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں:
رسول الله ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب (رمضان کا) آخری عشرہ آتا تو آپ ﷺ رات بھر جاگتے، اور گھر والوں کو بھی جگاتے، (عبادت میں) خوب محنت کرتے اور کمر کس لیتے.
مسلم 2787
(بخاری 2024؛ نسائی 1640؛ ماجہ 1768؛ مشکوٰۃ 2090)