Post your badge on a social media platform (Fireside Forum, X, Instagram, etc.) using #PiOpenNetwork. After sharing, return here and submit your post link to enter the raffle.
سوشل میڈیا موجودہ دور میں معلومات کے تیز ترین تبادلے کا موثر ذریعہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس کا کافی حد تک غلط استعمال ہورہا ہے۔صارفین کو ذمہ دار شہری اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بے بنیاد پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیئے
#SocialMedia#Pakistan
ورلڈ بینک کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔دوسری جانب غزہ میں آج کشت و خون کے کھیل کوسو دن پورے ہوچکے ہیں۔مگر عالمی برداری اسرائیل کو جنگ بندی سے روک نہیں رہی۔ یہ رویہ انسانیت پر بدنما دھبہ ہے
#WorldBank#Gaza#Palestine
شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت انتہائی خوش آئند ہے۔ ماڑی پٹرولیم کے مطابق آغاز میں یہاں سے 6لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔اس دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی
#Pakistan#NaturalResources
شمالی وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6حجام قتل کر دیئے گئے۔دشمن ہمیں صوبائیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کر کے تنہا کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں آنکھیں اور کان کھلے رکھتے ہوئے دشمن کو اس کے ناپاک ارادوں میں ناکام کرنا ہوگا
#Waziristan#Pakistan
افواج پاکستان کے خلاف منفی پرپیگنڈہ ملکی سلامتی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہے۔ایسی مذموم حرکت پر سینیٹ میں سخت سزا کی قرارداد کی منظوری قابل ستائش ہے
#PakistanArmy#Pakistan
ایف بی آر نے ماہ دسمبر میں 1کھرب 21ارب ٹیکس ریوینیو اکٹھا کیا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔یہ ایک شاندار کامیابی ہے جس کا تسلسل برقراررکھنا ضروری ہے
#FBR#TaxCollection#Pakistan
پاکستان کا یونیسکو کاایگزیکٹو بورڈ ممبر اور2سال کے لئے وائس چئیر مین منتخب ہونا عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
#UNESCO#Pakistan
کویت کے ساتھ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیں گے بلکہ اس سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی
#Pakistan#economy#Kuwait
عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے یہ انتہائی موثر طریقہ ہے۔ ہم یہ بات جانتے ہیں،مگر حیرت ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی اس پر کبھی سنجیدگی سے عمل نہیں کرتے
#WorldBank#electricity
متحدہ عرب امارات پاکستان میں توانائی،معدنیات اور فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس حوالے سے معاہدوں پر دستخط ہو چکے۔یہ سرمایہ کاری آنے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.
#UAE#Pakistan
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔بس اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بہت جلد سیاحتی اعتبار سے عوام کو ایک بڑا تحفہ پیش کریں گے
#Islamabad#Tourism
استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کا مستقبل ہے پاکستان میں ایسی سیاست کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے پاکستان کی عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہے۔
#IPP#Pakistan
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خوفناک حد تک خراب ہوچکی ہے۔ انتظامیہ کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔ خبروں کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں 5قتل، 9اقدام قتل، 21اغواہ، 71موٹر سائیکل اور9گاڑیاں چوری ہوئیں
#Islamabad#Pakistan
پاکستان نے،مشکلات کے باوجود افغان پناہ گزینوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھ کر رکھا۔مگرحالیہ دہشت گردی کی دلخراش وارداتوں میں افغان باشندوں کا ملوث پایاجاناشدید تکلیف دہ ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایسے معاملات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے مگر ہمارے افغان بھائیوں کو استعمال نہیں ہونا چاہیئے تھا
#Pakistan #Afghanistan
27اکتوبراس اندوہناک واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 1947میں بھارتی حکومت نے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔ سلام ہے کشمیری قوم پر جو 76سالوں سے آزادی کے لئے لاشیں اٹھا رہی ہے۔ یہ قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری قوم منزل مقصود پر پہنچے گی
#Kashmir #27Oct2023 #Pakistan