اتنے طاقتور بنو کہ دشمن تمہارے ٹویٹ کرنے سے ڈریں
اتنے طاقتور بنو کہ دشمن تمہیں جیل میں ڈال کر تمہاری ملاقات کروانے سے ڈریں
اتنے طاقتور بنو کہ دشمن تمہیں عدالتوں میں پیش کرنے سے ڈریں
اتنے طاقتور بنو کہ دشمن تمہاری تصویر کو میڈیا پر چلانے سے ڈریں
اتنے طاقتور بنو کہ دشمن تمہارا نام لینے پر پابندی لگا دیں
اتنے طاقتور بنو کہ تمہیں قابو کرنے کیلئے دشمن سارے ملک کا آئین ہی بدل ڈالیں لیکن تم پھر بھی قابو نہ آسکو
نئیں جمیا نیازی ورگا
جب ملک کے سربراہ اور اوپر فیصلہ کرنے والے بڑے بڑے مجرم بیٹھ جائیں گے تو کیا ملک دیوالیہ نہیں ہو جاتا؟ دنیا میں کون سا ملک مجھے بتا دیں جو ترقی کر رہا ہو اور وہاں اتنے چور بیٹھے ہوں؟ اور اللہ کا حکم ہے کہ ہمیں تو ان لوگو�� کے خلاف جہاد کرنا تھا۔عمران خان
#مزاحمت_سے_ہی_ملاقات_ہوگی
دل چاہتا ہے
غارِ اصحابِ کہف میں جا کر سو جاؤں
جب نیند سے اٹھوں
مِیرا زمانہ گزر چکا ہو
میرے سکّے کھوٹے ہو چکے ہوں
میری بات کوئی نا سمجھتا ہو
مجھے کوئی نا جانتا ہو
رب سے پوچھوں
بتا کہاں جاؤں
رب کہے
تیرے زمانے اب نہیں رہے
انسان سبھی مر چکے ہیں
صرف ہجوم زندہ ہے
جنون زندہ ہے
تو لوٹ جا
غارِ اصحابِ کہف میں پھر سے سو جا
جہاد ہم پر کیوں فرض ہے؟
جب آپ کسی ملک کی بنیاد ہی غلط رکھ دیں، وہاں عوام کے ووٹ چوری کیے جائیں، تو جہاد سب پر فرض ہو جاتا ہے .. یہ صرف میری و میری پارٹی کی ذمہ داری نہیں ہے .!!
کچھ دن پہلے ایک پرانی سکول فرینڈ سے بات ہو��ی۔ گفتگو وہی جو آج ہمارے معاشرے کے بہت سے لوگ سوچتے ہیں۔ اُس نے کہا کہ اللّٰہ نے تمہیں سب کچھ دیا ہے، اپنے بچوں پر توجہ دو، پاکستان کبھی نہیں بدلے گا، یہ نظام کبھی نہیں بدلے گا۔
میں نے اس سے ایک ہی سوال کیا۔ جسے رب نے زیادہ دیا ہو، کیا اُس پر ذمہ داری بھی زیادہ نہیں ہوتی ؟
میرے جیسوں کے اوپر اس ملک کا قرض ایک ریڑھی والے کے برابر نہیں، بلکہ اُس سے کہیں زیادہ ہے۔ جب اللّٰہ نے مجھ جیسوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو کیا میرا فرض نہیں بنتا کہ میں اپنے اردگرد کے اس سڑے ہوئے نظام کو بدلنے کی کوشش کروں؟
اگر میں بھی یہ سوچ کر خاموش رہوں کہ کوئی اور بولے تو پھریہ نظام ایسا ہی رہے گا۔
جتنی دیر جیئیں، اس جینے کا کوئی مطلب ہونا چاہیے۔
ورنہ زندگی تو ایک جانور بھی گزارتا ہے۔