عقیدہ #ختم_نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کی اساس اور امت مسلمہ کی بنیاد ہے۔ حضرت محمد ﷺ خاتم النبیین اور اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ﷺ ہیں۔۔ شریعتِ محمدی ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔۔
عقیدۂ #ختمِ_نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے علماء کرام کی آئینی جدوجہد اسلامی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
آج ہماری ذمہ داری ہے کہ مولانا مودودیؒ کے علمی ورثے کو نئی نسل تک پہنچائیں اور نوجوانوں میں سیرتِ رسول ﷺ، قرآن و سنت اور عقیدۂ ختمِ نبوت کا شعور بیدار کریں۔
#یوم_ختم_نبوت
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے علمی و فکری محاذ پر نمایاں کردار ادا کیا۔ 1953ء میں ’’قادیانی مسئلہ‘‘ کی اشاعت نے اس موضوع پر ایک مدلل اور واضح علمی مؤقف قوم کے سامنے پیش کیا، جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی سختیاں بھی برداشت کرنا پڑیں۔
۔پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کا تحفظ اور عادلانہ نظام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہر باشعور پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔.
Bhatta Levy NaManzoor
Hafiz Naeem
JI Dharna
#لیوی_بھتہ_ٹیکس_ختم_کرو
1965 کی جنگ میں اپنے سے دوگنا دشمن کو فوج اور عوام کے جوش و جذبے نے ہرایا تھا ۔
آج پھر پاکستانی قوم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست دے سکتی ہے ۔
Bhatta Levy NaManzoor
Hafiz Naeem
JI Dharna
#لیوی_بھتہ_ٹیکس_ختم_کرو
آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ لیکن خراجِ عقیدت صرف الفاظ سے نہیں۔۔ بلکہ ایمان، اتحاد، عدل و انصاف اور خودداری کے ساتھ پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا۔
آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
Hafiz Naeem
ایک ملک، دو قانون۔۔ کمزورکیلیے الگ، طاقتور کیلیے الگ قانون۔۔ڈیفنس میں بہن بھائی پرتشدد کیا گیا مگر مظلوم کوہی ملزم بناکرجیل بھیجاگیا۔۔ دو سال پہلےکارساز میں بااثرخاتون نتاشا نےباپ اور بیٹی کو کچلا ۔۔پورا نظام نتاشا کوبچاتا رہا۔۔
شکریہ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا
اس وڈیو کو دیکھ کر مجھے غصہ اور تکلیف دونوں ہوئی غصہ اس بات پر کیا آپ کسی کو تشدد کا نشانہ بناسکتے ہیں بغیر کسی ڈر خوف کے اور پھر اس وڈیو کو آرام سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں
یہ لڑکا جس پر چاہے کسی بھی وجہ سے تشدد ہوا ہے کس قدر ذہنی اذیت سے گزررہا ہوگا
میں نے یہ وڈیو عبداللہ جمال کی وال پر دیکھیں اور ان سے تفصیلات پوچھیں جو معلومات ان کے پاس تھیں وہ انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے شئیر کردیں
میں نے یہ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو بھیج دیں شاید اگلے ہی دو تین منٹ میں مجھے ایس ایس پی ساوتھ کی کال آگئی انہوں نے مجھے بتایا کہ
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والوں کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کر کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جائیں اور فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جبکہ ایس ایچ او ساحل فاروق سنجرانی نے مجھے بتایا کہ واقعہ فیز 8 میں چند روز قبل پیش آیا ہے لیکن ابھی تک متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا،
مگر انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس ویڈیو جو میں پوسٹ نہیں کررہی ہوں کی مدد سے اس تشدد میں ملوث نوجواانوں کو تلاش کر رہی ہے جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
امید کرتی ہوں کہ اس تشدد کے واقعے میں ملوث جو بھی نوجوان ہیں انہیں قانون کاسامنا کرنے پڑے
جے ائی یوتھ ویمن کراچی کے تحت "یوتھ جرگہ"کی صدارت عائشہ ویانی اور امیمہ حجاب نے کی ، جبکہ مہمانانِ جرگہ میں جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبہ اریبہ ثوبان، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کی سابقہ طالبہ مدیحہ مسعود، ڈاکٹر زینب نثار اور ڈاکٹر فضا شکیل (فیملی فزیشن و بنوقابل اسکل ٹرینر) شامل تھیں۔ پروگرام میں نوجوانوں کو درپیش تعلیم، صحت، روزگار، مہنگائی، ٹرانسپورٹ اور مستقبل کے عدم تحفظ جیسے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر زینب نثار نے کہا کہ اصل بحران صرف مہنگائی نہیں بلکہ مایوسی ہے۔ آج کا نوجوان پڑھائی میں جتنی بھی محنت کرلے، اسے یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومتی پالیسیوں کے تحت اس کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نظام نے نوجوان کو مایوس کر دیا ہے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بے یقینی اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔
مدیحہ مسعود نے کہا کہ ہمارے نظام کی ستم ظریفی یہ ہے کہ سب سے بڑا کھلواڑ تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا بڑا حصہ نوجوان انٹرمیڈیٹ کی تعلیم تک بھی نہیں پہنچ پاتا۔ کراچی کے عوام کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں، صرف اسکوٹی فراہم کرنے سے تمام مسائل حل نہیں ہوسکتے، جب تک نوجوانوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات، بہتر سڑکیں اور بنیادی شہری سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔
اریبہ ثوبان نے کہا کہ ناانصافی اور طبقاتی تقسیم نے عوام بالخصوص نوجوانوں کو حکمرانوں اور موجودہ نظام سے مایوس کردیا ہے۔ یہ نظام ایلیٹ کلاس کو سہولیات فراہم کرتا ہے جبکہ مڈل اور لوئر کلاس کو ٹیکسوں اور لیوی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ نوجوان عزم کرلیں کہ انہیں اس ملک میں رہ کر محنت کرنی ہے، حکمرانوں سے اپنا حق لینا ہے اور آگے بڑھ کر اپنا مستقبل بنانا ہے تو آج بھی حالات تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فضا شکیل نے کہا کہ محض تعصب اور سفارش کی بنیاد پر بہت سے باصلاحیت نوجوان اسکالرشپس اور مختلف تعلیمی اسکیموں کا حصہ نہیں بن پاتے۔ میرٹ کا قتل کرکے نااہل افراد کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ایسی مثبت رہنمائی فراہم کی جائے جس سے وہ اپنے مستقبل کی تعمیر کرسکیں اور ملک کے حالات سے مایوس ہوکر بیٹھ نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول جیسی بنیادی ضرورت پر بھی حکومت نوجوانوں سمیت عوام سے اضافی ٹیکس اور لیوی وصول کررہی ہے، جبکہ تعلیم، صحت اور روزگار سمیت ہر شعبے پر بدعنوانی اور ناانصافی کا اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ اگر نظام درست ہوگا اور نوجوانوں کو حق، انصاف اور مساوات ملے گی تو یہی نوجوان پاکستان میں رہ کر محنت کریں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر جے آئی یوتھ ویمن کی ذمہ دار صبوحہ اعجاز نے کہا کہ نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی رہنمائی فراہم کی جانی چاہیے تاکہ وہ مشکلات سے گھبرا کر مایوسی کا شکار نہ ہوں۔
یوتھ جرگہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کےکے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، جبکہ نوجوان نسل کو تعلیم، ہنر، روزگار اور باعزت مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
بعد ازاں ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے پوسٹر کمپیٹیشن کے ونرز کو انعامات اور بنوقابل والنٹیرز کو سرٹیفکیٹ پیش کیے ۔
#JIWomen
#JIYouthWomenKhi
#YouthEmpowerment
#BhattaLevyKhatamKro
#NoMoreBhattaLevy
#JIDharnaAgainstBhattaLevy
#HafizNaeemRehman
#ملک_گیرشٹرڈاؤن_ہڑتال
Mulk Geer Hartal
Bhatta levy Na Manzoor
Petrol levy Na Manzoor
Hafiz Naeem
جماعت اسلامی پاکستان عوام کے ساتھ
#FixPetrolAt225 کھڑے ہیں
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6میں تشدد کا کیس،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں انکوائری مکمل، ایس ایچ او درخشاں سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی جانبداری اور غفلت کی نشاندہی ۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش۔تفصیلات دیکھے
"حکومت نے اگر پٹرول لیوی ختم نہیں کی تو پہیہ جام ہڑتال بھی کریں گے اور پھر جب اسلام آباد کی کال دیں گے تو صرف بات پیٹرولیم لیوی تک نہیں رہے گی پھر وہ مارچ حکومت گراؤ انقلاب لاؤ مارچ ہوگا"امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن۔۔
Bhatta Levy NaManzoor
#SwatWithHafizNaeem
اگر آپکا تعلق اشرافیہ سے ہے تو اس ملک میں آپ ہر طرح کا جرم کرنے کیلئے آزاد ہیں۔
نشے میں دھت باپ اور بیٹی کا قتل کرنے والی نتاشہ کو متاثرہ خاندان نے معاف بھی کردیا اور یہ بھی ثابت ہوگیا کہ وہ نشے میں تھیں ہی نہیں۔
آج مینگورہ سوات میں پٹرولیم لیوی کے خلاف جلسہ عام کے مناظر ۔۔
سوات کی عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ لیوی کے نام پر بھتہ ہمیں قبول نہیں ۔۔
جماعت اسلامی کو لیوی کے خلاف دھرنے پہ آج 20 دن مکمل ہوگئے ہیں۔
Mulk Geer Hartal
Petrol Levy NaManzoor
Bhatta Levy NaManzoor
#SwatWithHafizNaeem
پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف دھرنے میں
جے آئ یوتھ کی جانب سے خواتین یوتھ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مختلف شعبوں سے یوتھ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں یوتھ جرگہ اور کسوٹی کے سگمنٹ بھی رکھے گئے ساتھ ہی یوتھ کے درمیان پلے کارڈز کمپٹیشن بھی رکھا گیا تھا ،جس میں یوتھ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
بھتہ_لیوی_سرکارنامنظور
BhattaLevyKhatamKro
NoMoreBhattaLevy
JIDharnaAgainstBhattaLevy
HafizNaeemRehman
#4thSep_HijabDay_2026
نوجوانو! امید کا چراغ بنو، مایوسی کے اندھیروں کو شکست دو۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام تمہاری صلاحیتوں کے منتظر ہیں
#4thSep_HijabDay_2026
JI Youth Rejects Levy
Women Empowerment
JI Women Pakistan
چارسدہ میں بجلی کے زیادہ بل کی شکایت لے کر پیسکو دفتر آنے والا معمر ریٹائرڈ ملازم بل ہاتھ میں تھامے ہی انتقال کر گیا
اب بتائیں اس ظلم کے خلاف کیوں نہ نکلا جائے ، احتجاج اور ہڑتال کیوں نہ ہو؟؟