سخاوت فقط کسی کو مال دینے کا نام نہیں بلکہ لوگوں میں خوشیاں بانٹنا، محبتیں بانٹنا،انہیں ان کی خامیوں کےساتھ قبول کرنا، معاف کرنا، درگزر کرنا، مخالف مزاج لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا، بلکہ ان کی بھی دنیا و آخرت میں سربلندی کےلئےدردمند ہونا حقیقی سخاوت اور بڑاپن ہے
#سوچ_کا_سفر
مُباہلہ عظیم ترین دینِ اسلام کی باقی ادیان پر اور اہلبیتِ پیغمبر (علیہم السلام) کی دیگر تمام اصحاب کرام (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) پر واضح برتری کا اعلان ہے،
تمام اہل اسلام کو عیدِ سعیدِ مباھلہ بہت بہت مبارک🌹
اگر آپ اس بات کا اندازہ کرنا چاہیں کہ آپ کی زندگی الٰہی زندگی ہے یا غیر الٰہی تو یہ دیکھیں کہ آیا آپ کے امورِ زندگی میں خدا کی خوشنودی غالب ہے یا دنیا اور دنیا والوں کی!!
#سوچ_کا_سفر
انسان اپنی پوری زندگی اس سب کچھ کے ڈھونڈنے اور حاصل کرنے میں گزار دیتا ہے جو اس کےلئے خلق ہوا ہے لیکن اس کو ڈھونڈنے اور حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتا جس کےلئے وہ خلق ہوا ہے ، حالانکہ یہ اس کےلئے کئی گنا زیادہ اہم اور ضروری ہے،
#سوچ_کا_سفر
اس قوم کا مقابلہ دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں کرسکتی جس قوم کے ماضی میں غدیر و کربلا ہو جبکہ اس کا مستقبل عقیدہء مھدویت سے مربوط ہو
#EideGhadeer#عيد_الغدير
خداوند متعال نے علیّ علیہ السّلام کو مباہلہ کے دن دشمنوں کے سامنے پیش کیا تو وہ دشمنی سے پلٹ گئے
اور جب علیّ علیہ السّلام کو غدیر کے دن اپنے دوستوں کے مقابل پیش کیا تو وہ دشمنی پر اتر آئے..
#غدیر#عيد_الغدير
قَالَ اَمِیرُ المُومِنِینَ عَلِیٌ عَلَیهِ السَّلَام:
زہے نصیب اس شخص کے جسکا عمل،جسکا علم،جسکی دوستی،جسکی دشمنی،جسکا انجام دینا،جسکا ترک کرنا،جسکا کلام کرنا، جسکی خاموشی، جسکا کردار اور جس کی گفتار فقط اللہ کےلئے ہو،
بحار الأنوار، جلد 77، صفحه 289
اکثراوقات غصہ اور طیش میں آنے کی وجہ چھپی ہوئی ناکامیاں، دوسروں کی کھل کر توہین کرنے کی وجہ پوشیدہ تکبر،دوسروں کا کھل کر مذاق اڑانے کی وجہ پوشیدہ حسداور حقارت ہے
برائیوں کوصرف چھپانا نہیں چاہئےچونکہ وہ کسی اورجگہ بدتر حالت میں آشکار ہوں گی؛ برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے
قَالَ رَسُولُ اللّهِ صلى الله عليه و آله:
مٌنْ أحْزَنَ مُؤْمِناً ثُمَّ أعْطَاهُ الدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ ذَلِكَ كَفَّارَتُهُ
جو شخص کسی مومن کو دکھ پہنچائے پھر پوری دنیا بھی اسے عطا کردے تو بھی اس (دکھ پہنچانے) کا کفارہ ادا نہیں ہوسکتا،
[بحارالأنوار، ج 75، ص 150]
بنا کسی غرض کے تعلق رکھنا اعلیٰ ظرف ہونے کی نشانی ہے, کم ظرف انسان ہمیشہ مفادات کے مطابق تعلق رکھتا ہے
انسان سمجھدار تب نہیں ہوتا جب وہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے بلکہ سمجھدار تب ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھنے لگے
#سوچ_کا_سفر
شکرگزاری کی صفت پیدا کیجئے، جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ نہ فقط یہ کہ خدا کا شکر گزار بھی نہیں ہوتا بلکہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ نعماتِ الہٰی کا کفران بھی کرتا ہے،
شکرگزار بننےکےلئےضروری ہے کہ لوگوں سے توقعات کم کی جائیں..جس قدر توقعات بڑھتی ہیں شکرگزاری میں کمی آتی ہے
تزکیہءنفس اور خودسازی کی اہمیت کےلئے یہی کافی ہے کہ پروردگار عالم نے"سورہ الشمس" میں 11 قسمیں کھاکر فرمایا ہے کہ
جس نے اسے (یعنی نفس) کو پاک رکھا کامیاب ہوا اور جس نے اسے آلودہ کیا وہ نامراد و ناکام ہوگیا
#خودسازی#القران_الكريم
عیسوی سال کے اختتام پر دو جملے..!
پروردگارا!
تیرے لاکھوں شکر ہیں ان تمام تر نعمتوں اور عنایات پر جو تونے اب تک میرے شاملِ حال رکھیں..
پروردگارا!
تجھےواسطہ تیرے اسی لطف و کرم کا آئندہ سال بھی اور ہمیشہ مجھے اپنی اس رحمت و بخشش کے سائے میں قرار دے..
پروردگارا!
میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس فقر و تنگدستی سے جو میری شخصیت کی ذلت و توہین کا باعث ہو.
اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس مال و دولت اور نعمات کی فراوانی سے جو مجھے تیری یاد سے غافل اور تیرے ذکر سے محروم کردے.
مسائل کا حل دو طریقوں سے ہوتا ہے یا صلح سے یا جنگ سے ،اسلام نے یہ دونوں طریقے جناب سیدہ (س) کےفرزندان کے زریعے انجام دیے ہیں، امام حسن ع کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے والوں کو کربلا میں امام حسین ع کے ہاتھوں وہ تمانچہ لگا کہ ہمیشہ کےلئے لعین ہوگئے،
#شہادت_امام_حسن_مجتبیٰ
مجالس حسینی میں مصائب امام حسین ع کے ساتھ کردار حسینی کابیان بہت ضروری ہے..
کردارحسینی بھی دو طرح سے بیان ہونا چاہیے..
ایک وہ کردار جو امام حسین ع کی ظاہری زندگی میں رہا یعنی سیرت امام حسین ع.
دوسرا کردار کہ اگر امام حسین ع آج موجود ہوتے تو کس کے ساتھ اور کس سے برسرپیکار ہوتے؟
مجالس و منبر حسینی سے کردارِ حسینی اور کردارِ یزیدی کو صراحت کے ساتھ بیان ہونا چاہیے تاکہ سامعین خود کو کردار حسینی کا حامل بناسکیں..
وگرنہ ممکن ہے کہ مجلس میں یزیدیت (یزیدی کردار) مردہ باد کے نعرے بھی لگارہے ہوں جبکہ عملی طور پر اسی کردار کے حامل بھی ہوں.
#محرم_یک_فرصت_تفکر
محرم اور واقعہ کربلا کی مناسبت سےمنعقدہ محافل کامیاب تب ہیں کہ ان میں پیغامِ حسینی سامعین تک پہنچایا جائے،
پیغامِ امام(ع) کیا تھا؟؟ مجھ جیسا اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا..
مجلسِ امام حسین (ع) میں اگر حسین(ع) جیسے اور یزید جیسے کی پہچان نہ کروائی جائے تو ناکامی ہے۔
#محرم