♥️ مدینے سے محبت ♥️
یہ بھی حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا زندہ معجزہ ہے کہ امت کو جس قدر ذوق و شوق مدینہ منورہ کے فضائل اور تاریخ سے آگاہی حاصل کرنے کا ہے شاید ہی اس کے مقابل کسی اور مقام کے حوالے سے ہو۔
(فضائل و تاریخ مدینه طیبه ، ص 31)
حسرتِ دید میں ہر آنکھ کو نم دیکھا ہے
میں نے ان کو تو نہیں ان کا کرم دیکھا ہے
ان سے نسبت ہے جنہیں وہ بڑے آرام سے ہیں
میں نے آقا ﷺ کے غلاموں پہ کرم دیکھا ہے
اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلوی قدس سرہٗ فرماتے ہیں
محرم الحرام میں (خصوصاً ۱ تا ۱۲ محرم الحرام) میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں
لہٰذا سنی مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے
فارق حق و باطل امام الھدی
تیغ مسلول شدت پہ لاکھوں سلام
حق و باطل میں فرق کرنے والے ہدایت کے امام فاروق اعظم (رضی اللہ تعالی عنہ ) ہیں
ان کی ذات جو کھنچی ہوئی شدت کی تلوار کی مانند ہے پر لاکھوں سلام
14 جون یوم ولادتِ امامِ اہل سنت مجدددین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان ایصال ثواب کی نیت سے اول و آخر بار درود شریف ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر ثواب نذر کیجیےاللہ تعالیٰ ان کے فیوض و برکات سے ہمیں بھی حصہ عطا فرمائے اور ہمیں مسلک حق پر استقامت نصیب فرمائے