لوگ جو رویّہ آپ کیساتھ رکھتے ھیں........وہ انکی تربیت واخلاق ھے.........اور آپ لوگوں کیساتھ جو رویّہ رکھتے ھیں ..........وہ آپکی تربیت واخلاق ھے.
#بزم_ادب
زندگی اتنی سستی نہیں ہے کہ اسے لوگوں کے تلخ رویوں کی وجہ سے ہار دیا جائے._
مسکرائے کہ یہ زندگی صرف اس رب کی امانت ہے جس نے اس کائنات کی کسی شے کو بیکار نہیں بنایا.
*شکر ادا کریں کہ آپ سے محبت کرنے والا کوئی عام نہیں بلکہ اس کائنات کا رب ہے*.
*سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم*
★ناکامی پتھر کی لکیر نہیـں کہ کبھی کامیابی میں نہیـں بدلے گی دُکھ ملا ہے تو سُکھ بھی نصیب ہوگا اگر آپ کے پاس سب کچھ نہیـــں ہے تو بھی بہت کچھ ہوگا اس کا شُکر ادا کر کے دیکھیں آپ کا رَب خوش ہوگا آپ کو بہت کچھ عطا کرے گا★
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں
لحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا
ہمیں تو حضرت واعظ کی ضد نے پلوائی
یہاں ارادۂ شرب مدام کس کا تھا
اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے
تباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا
#بزم_ادب
وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جانا
خیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا
انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا
ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے وفا نکلا
یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا
داغ دہلوی
#بزم_ادب