رسول اللہ ﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحر ہوتی تو فرمایا کرتے :
’’ سنتا ہے سننے والا ‘ حمد ہے اللہ کی اور کیا خوب نعمتیں اور احسان ہیں اس کے ہم پر ۔ اے اللہ ! ہمارا ساتھی بن اور ہم پر اپنا فضل فرما ۔ اس حال میں کہ ہم جہنم کی آگ سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ۔‘‘
(سنن ابی داؤد،۵۰۸۶)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( کسی ظالم کے ) سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“
(بخاری،۶۹۵۱)