اگر کرم کے راستے نہ کھولے گئے تو اسلام آباد سے پارہ چنار کی طرف امن مارچ کریں گے اور پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے
(نیشنل پریس کلب اسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب )
We reject your framing, we reject your false binaries, and after the last 11 months no one with heart or eyes or brains accepts the West’s versions of right or wrong. We reject your language and your lies. You have no authority over us neither moral nor spiritual.
a reporter asks Chomsky if he believes Hezbollah is a terrorist organization. He responds: No, the actual terrorists are the US and Israel, and the only reason Hezbollah is labelled as such by the Western media and political class is because they dare resist their genocidal mania
Israel is a cancer on the world. Bombing Lebanon and Yemen because they stood by the besieged Palestinians undergoing a genocide? And the western world - the whole world- just watches and cheers them on? We will never forgive you
You have shown how to resist US Imperialism & Zionism. Your struggle & sacrifice will continue to inspire resistance against the forces of oppression. #Nasrallah
اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت اور جہاد ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کی سفاکیت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے کل غزہ اور آج لبنان آنے والے کل میں کوئی دوسرا اسلامی ملک نشانہ بن سکتا ہے، مسلم حکمرانوں اب بھی وقت ہے خاموشی توڑ کر ظالم طاغوت کا مقابلہ کرو۔
#Nasrallah #Lebanon #Palestine
انا للہ وانا الیہ راجعون
سید چلے گئے، راہ زندہ ھے، کیونکہ وہ راہ خدا کی راہ ھے اور خدا ھمیشہ زندہ ھے، سید بزرگوار کا یہ خون صہیونیت کی بربادی اور شکست، دین اور دینداروں کو زندگی عطا کرنے کے لئے بھت موثر ھے
دنیا اس پاکیزہ خون کا اثر اپنی آنکھوں سے دیکھےگی، یہ اللہ کا وعدہ ھے
پارا چنار کے حالات پر قابو پانے میں ذمہ دار ادارے کیوں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پورے ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم میں بدلنے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے مورچے خالی کرا کر جنگ بندی کرا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔ ایک طرف بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے دوسری طرف صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا ادراک کسی بھی ذمہ دار کو نہیں۔ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلع کرم میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پانی سر سے گزرتا جا رہا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَاؕ-نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ○
ترجمہ: ک
اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح اور اے محبوب مسلمانوں کو(جلد فتح) کی بشارت دے دو۔
#غزة_تنتصر
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں ہم اسے بلامشروط اورمن و عن قبول کریں گے۔ہمارا روز اول سے یہ موقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری،سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
شیعہ سنی بھائی بھائی
یہ کرم ایجینسی کا علاقہ صدہ ھے جو شیعہ سنی بھائی بھائی
ایک طویل عرصہ سے فرقہ وارانہ جماعتوں کی تکفیری سازشوں کی وجہ سے قتل و غارت کا مرکز بن گیا تھا
آج یہاں کے عوام الیکشن 2024 میں PTI اور Mwm کے مشترکہ امیدوار کی شاندار کامیابی کے بعد شیعہ سنی بھائی بھائی کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے تکفیری متعصب ناصبیوں کی اب تک پھیلائی گئی نفرت کا جنازہ نکال رھے ھیں اور بتارھے ھیں کہ پاکستان شیعہ اور سنی کا مشترکہ اثاثہ ھے اور اس کی حفاظت بھی شیعہ سنی مل کر کریں گے
میں نے ہائی کورٹ سے اجازت لے کر سابق وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات کی۔ عمران خان اپنے افکار اپنے نظریات میں پہلے سے زیادہ اٹل اور اعصابی لحاظ سے مزید مضبوط نظر آئے۔ خدا پر ایمان اور توکل پر ان کے اندر غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ان کی شجاعت ،بہادری اور امید ایسے شخص کی طرح ہیں جس کے دل میں سوائے خدا بزرگ وبرتر کے کسی کا ڈر نہیں۔وہ اپنی اس استقامت کو آزادی کی جدوجہد کا نام دیتے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ پارلیمان ،عدلیہ اور تمام دیگر ادارے اپنے آئینی حیثیت اور باوقار مقام رکھتے ہوں۔پارلیمنٹ کے نمائندے عوام کے حقیقی نمائندے ہوں۔ کرپشن، دھونس دھاندلی اور جبر و ظلم کی بنیاد پر وہ اسمبلیوں تک نہ پہنچے ہوں۔ یہ اداروں کی آزادی کی جنگ اقوام عالم میں مادر وطن پاکستان کے باوقار اور خودمختار مقام کے لیے ہے۔عمران خان اس قدر مطمئن ہیں کہ انہیں ڈرانے والے آج خود پریشان ہیں۔عمران خان نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ یہ ��زادی کی جنگ ہے جس کے لیے سب کو گھروں سے نکلنا ہو گا اور اسے 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جیتنا ہو گا۔جیل کی زندگی نے انہیں خدا کے زیادہ نزدیک کر دیا ہے۔ انہوں نے مفاہیم کے ساتھ کلام باری تعالیٰ کا مطالعہ شروع کر رکھا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم جس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں وہ دلیر ہے اور وطن عزیز کے ساتھ باوفا ہے۔یہ شخص ہمیں ایک مضبوط اور غیرت مند قوم بنانے کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ہمیں قومی،لسانی، صوبائی، مسلکی اور مختلف عصبیتوں کا شکار کر کے ٹکروں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ہم قوم نہ بن سکیں ۔ عمران خان کی دیانت داری اور دلیری کے باعث لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت دوڑ رہی ہے۔ساری قوم آزادی و حریت کی جنگ لڑنے والے اس عظیم رہنما کے پیچھے کھڑی ہے۔ملک کو لاقاںونیت، غیر آئینی اقدامات اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ہم قانون اور آئین کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کر کے ��سےتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اب انہیں پاکستان کو مزید لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اب پاکستان کے عوام نے اس ملک کے معاملات کو طے کرنا ہے۔استعماری طاقتوں کے طے شدہ فیصلوں پر لبیک کہنا غلامانہ شعار ہے۔ ہماری جدوجہد وطن عزیز کی داخلی خودمختاری کی جدوجہد ہے۔امریکہ و اسرائیل غزہ کے تیس ہزار معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔عمران خان کی آوز ان طاغوتی طاقتوں سے آزادی کی آواز ہے اور ہم آزادی کے اس سفر میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں