چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میرپور ڈویژن کے انتخابات سے قبل عوام سے بڑی تعداد میں باہر نکل کر تیر کے نشان پر مہر لگانے کی اپیل
27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ہم ملکر کشمیر کی قسمت بدلیں۔
#MirpurMainTeerChaleyGa
@BBhuttoZardari
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے پہلے آرڈر پر دستخط کردئیے
وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے پہلے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے 89 ڈاکٹروں کو ریگولرائز کردیا
@BBhuttoZardari
Pakistan must say to the world that the Indus cannot be held hostage. The treaty cannot be suspended by arrogance. The river cannot be turned into a weapon. The thirst of children cannot become the policy of a neighboring state.
@BBhuttoZardari
پیپلز پارٹی لاہور
صدر لاہور فیصل میر بیرسٹر عامر حسن کے امن گھر پر نیاز تقسیم کرتے ہوئے
حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی انسانیت، صبر، حق اور اخوت کا ابدی پیغام ہے۔
نیاز کی تقسیم محبت، خدمت اور اتحادِ امت کی خوبصورت روایت ہے۔
پیپلز پارٹی لاہور
صدر لاہور: فیصل میر
@faisalmirppp@barristeraamir
شدید سیاسی مخالفت، قید، جلاوطنی اور خطرات کے باوجود وہ بار بار سیاست میں واپس آنا ، ان کی غیر معمولی ثابت قدمی کی مثال ھے ۔
#HBDShaheedBenazir#FSDinfoPPP
اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت و ان کے حقوق کی حصول اور ایک جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے وقف کرنے والی دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے یوم پیدائش پر سرخ سلام!
@BBhuttoZardari#HBDShaheedBenazir
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Our dear Jiyali Saba Hyder @SabaHyder1 has passed away 💔. May Allah Almighty have mercy on her soul and grant her family and our jiyalas the strength to bear this loss. Ameen
بیرسٹر عامر حسن
پینل ڈسکشن کے دوران بیرسٹر عامر حسن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آئینی اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست کا محور عوام تھے اور انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے آواز بلند کی۔ بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ شہید محترمہ کی زندگی نوجوان نسل کو یہ سبق دیتی ہے کہ اصولوں پر قائم رہ کر ہی قوموں کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔
#BenazirBhutto #BarristerAamirHassan #RuleOfLaw #Democracy
@BBhuttoZardari@barristeraamir@faisalmirppp
فٹبال ورلڈکپ کے سلسلے میں لیاری کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم تشریف لائیں اور تمام میچز انجوائے کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی والوں کے لئے ویڈیو پیغام
@BBhuttoZardari#Fifa#WorldCup
روس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ صدر مملکت
یہ تقریب روس کی قومی خودمختاری، شاندار تاریخ اور اس کے عوام کے عزم و حوصلے کی ایک قابلِ فخر عکاسی ہے۔
صدر آصف علی زرداری
میں حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے رشیئن فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن، سفیر البرٹ خورئیف اور روس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت
2011 میں روس کے اپنے دورے کی خوشگوار یادیں آج بھی یاد ہیں۔ صدر آصف علی زرداری
صدر پیوٹن کے اس اہم کردار کو سراہنا چاہتا ہوں جس کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئے۔ صدر مملکت
گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان اور روس نے باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری
دو طرفہ تعلقات کی بنیادوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بصیرت افروز قیادت اور مدبرانہ سوچ نے بھی مضبوط کیا۔ صدر مملکت
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سابق سوویت یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری
اس ورثے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا، جو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں۔ صدر مملکت
شہید بی بی کی قیادت نے عالمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کی تجدید اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری
پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے فعال سفارتی روابط کے ذریعے اس روایت کو مزید آگے بڑھایا۔ صدر آصف علی زرداری
ہمارے وزرا اور اعلیٰ حکام کے درمیان باقاعدہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر مملکت
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا، پاکستان اور روس کے تعلقات کئی دہائیوں میں اپنی سب سے مثبت سطح پر ہیں۔ صدر مملکت
پاکستان روس کو ایک عالمی طاقت اور قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اہمیت دیتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری
ہم خودمختار مساوات، مکالمے اور عالمی جنوب (Global South) کی مضبوط آواز کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔
صدر مملکت
یہی اصول کثیرالجہتی فورمز میں ہمارے تعاون کی بنیاد ہیں۔
صدر آصف علی زرداری
توانائی، صنعت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں ہمارا تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ صدر مملکت
آج تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ روس میں زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے بہت سے روسی وظائف پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری
یہ طلبہ ہمارے دونوں معاشروں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر مملکت
ہم اعلیٰ سطحی روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں تاکہ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ صدر مملکت
پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے عوام کے مفاد، اپنے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اس اہم شراکت داری کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے۔ صدر مملکت
دعا ہے کہ رشیئن فیڈریشن ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے، اور پاکستان و روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مستحکم ہوں۔ صدر آصف علی زرداری
پاکستان اور روس کی دوستی زندہ باد
پاکستان پیپلز پارٹی آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ہم ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ تھے اور انشاء ﷲ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک، ایک سوچ اور بھٹو شہید کا وعدہ ہے۔ 7 جون کو اپنے گھروں سے نکلیں اور تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل
@AseefaBZ
#GBMainTeerChaleyGa