سرگودھا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا مشترکہ آپریشن بدنام زمانہ اشتہاری انعام ونیس عرف نامو اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا ہلاک آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کی مشترکہ پریس کانفرنس
#PunjabPolice#CTDSafety
آئی ایس پی آر کے اس دل کو چھو لینے والے نغمے کا مقصد پاکستان پولیس کے افسران اور بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
یہ خصوصی گانا ہمارے غازیوں اور شہداء کی شجاعت کا عکاس ہے، جو دن رات اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان پولیس کے یہ فرض شناس جوان اور افسران پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی خدمات پر ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں۔
HUM SHUHADA HUM GHAZI HAIN | A TRIBUTE TO PAKISTAN POLICE | ISPR
#PakistanPolice #PakPoliceForce
#SalutePakPolice
#PoliceHeroes #PakistanZindabad #ISPR #PunjabPolice
22 میل، مری: E-Police Post App کے ذریعے چیکنگ کے دوران قتل کے مقدمہ 14/19، بجرم 302/34 میں مطلوب اشتہاری مجرم (PO)، کیٹیگری A، گرفتار۔ ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مری پولیس کے حوالے۔
#PHP#PunjabPolice#Rawalpindi
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیچ کی اختتامی تقریب، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
اس پروگرام سے مستفید ہونے والے طلبہ کا پروگرام کی افادیت اور پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے اظہارِ خیال جانیں اس ویڈیو میں
#PunjabPolice #Internship #BuildingForBetter #Interns
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیچ کی اختتامی تقریب، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے 96 طلبا و طالبات نے پروگرام میں حصہ لیا اور سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی سمیت مختلف برانچز میں 5 ہفتوں کی انٹرن شپ مکمل کی۔
انٹرن شپ کے دوران طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ، پیشہ ورانہ امور اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ تعلیم و تحقیق کے فروغ اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایسے پروگرام جاری رکھے جائیں گے، آئی جی پنجاب عبدالکریم
#PunjabPolice #Internship #Ceremony #BuildingForBetter
السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس کا ایمرجنسی پینک بٹن شہریوں کو خطرے یا ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس مدد فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ موبائل فون کے بغیر بھی ایمرجنسی رابطے، پولیس کی فوری روانگی اور اہم مقامات پر تنصیب کے ذریعے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم۔
ایک بٹن، فوری پولیس مدد!
#PunjabPolice #IGPunjab #Emergency15 #PublicSafety #SafePunjab #PoliceReforms
بیور، راولپنڈی: ٹیم نے دورانِ ناکہ بندی ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کرتے ہوئے سنگین مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری A کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کہوٹہ پولیس کے حوالے۔
#PHP#Rawalpindi#PublicSafety
عوام الناس کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کا موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ اب آپ کی دہلیز پر پبلک سروسز فراہمی کے لیے فعال ہے؛ جہاں ایف آئی آر کا اندراج، ڈرائیونگ لائسنس (لرنر، ریگولر، تجدید و انٹرنیشنل)، کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ دار تصدیق اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹنگ کی سہولیات فوری میسر ہیں۔ اپنے علاقے میں موبائل یونٹ کی آمد کا شیڈول جاننے کے لیے متعلقہ ضلعی پولیس کا آفیشل سوشل میڈیا پیج دیکھیں۔
#PunjabPolice #Punjab #Police #LicensingUnit #MobilePoliceStation #PublicService
🚔 پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
22 میل، مری: خصوصی چیکنگ کے دوران ایک شخص سے غیر ملکی شراب کی بوتل (Murree’s Imperial Reserve) برآمد۔ مقدمہ نمبر 645/26 تھانہ مری میں درج، ملزم مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے۔
#PHP#PublicSafety
🚔 پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
22 میل، مری: خصوصی چیکنگ کے دوران ایک شخص سے غیر ملکی شراب کی بوتل برآمد۔ مقدمہ نمبر 645/26 تھانہ مری میں درج، ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے۔
عوام کی حفاظت، ہمارا عزم!
#PHP#PunjabPolice
خواتین کے تحفظ اور فوری مدد کے لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن!
ہراسانی، گھریلو تشدد، دھمکی، بلیک میلنگ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین گھر بیٹھے پولیس کی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
فوری مدد کے لیے 15 ڈائل کریں اور 2 دبائیں۔
تربیت یافتہ خواتین پولیس افسران 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن آپ کی رہنمائی اور معاونت کے لیے دستیاب ہیں۔
#PunjabPolice #VirtualWomenPoliceStation #WomenSafety #WomenEmpowerment
🚔 پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
🚨 22 میل، مری — ناجائز اسلحہ برآمد
PHP پوسٹ 22 میل کی ٹیم نے آڑو کس کے مقام پر چیکنگ کے دوران بغیر لائسنس 30 بور آٹومیٹک رائفل اور 2 زندہ روند برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گمشدہ بچوں کی تلاش، اپنوں سے ملانے کا مشن "میرا پیارا!"
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں بحفاظت ان کے اہلِ خانہ سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر کوئی بچہ گم ہو جائے تو فوری مدد کے لیے پنجاب میں 15 ڈائل کرکے 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔
بچوں کا تحفظ، ہماری اولین ترجیح!
#MeraPyara #ChildSafety #PunjabSafeCities #PunjabPolice #MissingChildren #ChildProtection
یومِ اقبالؒ کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم کی مزارِ اقبالؒ پرحاضری!
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں تحریکِ آزادی کا جذبہ بیدار کیا، جبکہ ان کے افکار، تعلیمات اور انصاف پسندی کا پیغام پنجاب پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہے، یومِ اقبالؒ بحیثیت قوم ان کے افکار و نظریات کو اپنی زندگیوں میں مشعلِ راہ بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم
#یوم_اقبال #علامہ_اقبال #AllamaIqbal #IqbalDay #IGPunjab #PunjabPoliceCPO #Pakistan