Up-to-date News & Information on Development & political activities in Dera Ismail Khan. @PTIofficial DIKhan account,managed by PTI SMT KP.
Instagram: ptidikhan
Girders launching of 1st span of Tank Adda Flyover, DIKHAN completed (road leading towards Tank - Waziristan - Afghanistan border).
Completion of the 2 Flyovers under construction will relieve the city of traffic jams & provide easy access to the city's incoming & outgoing traffic.
"کوئٹہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت عطا کرے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔"
سردار علی امین خان گنڈاپور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
"میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درامد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کاروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے"
علی امین خان گنڈاپور
تحریک تحفظ ائین پاکستان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے عمران خان بشریٰ بی بی اور دیگر اسیران کی رہائی, پاکستان میں مہنگائی بجلی اور گیس کے بحران کے خلاف ایک بھرپور ریلی کل شام پانچ بجے الامین ہاؤس سے نکالی جائے گی.
پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان
میرا رب سچ کا خُدا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ پر رہنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ آج سائفر کی حقیقت سامنے آگئی۔ عمران خان صاحب نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔ ہمیشہ حق بات کی ہے۔
عمران خان صاحب نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی سالمیت اور خودمختاری کی بات کی ہے۔ اپنی قوم کی عزت نفس کا خیال رکھا ہے۔ غلامی قبول نہیں کی۔ وہ ایک آزاد شخص ہے اور اپنی قوم کو بھی آزاد دیکھنا ان کا خواب ہے۔ جو ہر صورت پورا ہوگا انشاء اللّٰہ
اڈیالہ کی دیواریں کچھ وقت کے لئے انہیں قید تو رکھ سکتی ہے لیکن دیواروں کے پیچھے بھی وہ ایک آزاد شخص ہیں۔ انشاء اللّٰہ یہ دیواریں ایک آزاد شخص کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ پائینگی۔ ناجائز طریقے سے کرسیوں پر بیٹھے بیرونی غلام آزاد ہو کر بھی غلام ہیں۔
پاکستانیوں کا مینڈیٹ چوری کر کے نااہلوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ عوام پر قرضوں، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔ پاکستان دن بدن تباہی کی طرف جا رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کا مفاد اور مقصد عمران خان صاحب کو جُھکانا اور پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنا ہی ہے اور یہ خواب انشاء اللّٰہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔
یہ نااہلوں کا ٹولہ اب مزید ملک پر اور مُلک پر مسلط کرنے والوں پر بوجھ بن گیا ہے۔ عمران خان صاحب واحد شخص ہے جو پاکستان کو بچا سکتا ہے۔ جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیرونی طاقتوں سے پاکستان کے لیے فیصلے کر سکتا ہے۔ بیرونی غلامی کو Absolutely Notبول سکتا ہے۔ معیشت بہتر کر سکتا ہے۔ قوم کو اکٹھا کر سکتا ہے۔ قوم کو صرف اس پر اعتماد ہے۔ عمران خان صاحب نے اب آنا ہے۔ یہ قوم کی ضد ہے اور ملک کی ضرورت۔
چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مکمل کیا گیا بیئر تا کلینگر روڈ منصوبہ ہری پور میں جدید انفراسٹرکچر اور بہتر سفری سہولیات کی ایک اہم مثال ہے۔
پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے تحت مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد عوام اور سیاحوں کیلئے محفوظ، بہتر اور تیز سفری سہولیات فراہم کرنا تھا۔
🔸 منصوبے کی مجموعی لمبائی: 16.72 کلومیٹر
🔸 منصوبہ بیئر، دربند، رانپان گلی، تاجندہ گلی، جِن، مرادپور اور کلینگر سمیت مختلف علاقوں سے گزرتا ہے
🔸 سڑک کی بحالی، بہتری اور توسیع سے سفر کا دورانیہ کم ہوا
🔸 عوام کی نقل و حرکت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا
🔸 منصوبے سے مقامی معیشت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔
یہ منصوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست ترقیاتی پالیسیوں اور جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
#KPUpdates #KPDevelopment #PKHA #Haripur
موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح 14 فیصد پر گر چکی ہے۔ علاقائی ممالک بنگلہ دیش، ویتنام اور بھارت ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ یہ معاشی تباہی اس نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے-
#نااہل_کرپٹ_غلام_حکومت
عمران خان کے کلین اینڈ گرین خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی ماحول دوست زرعی جدت
یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے طلبہ نے جدید اپیکلچر پراجیکٹ کے ذریعے شہد کی مکھیوں کے تحفظ، ماحول دوست زرعی تحقیق اور قائد عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے جدید تعلیمی نظام کی کامیاب عکاسی کی ہے۔
🔹 بی ایس اینٹومولوجی طلبہ کا کامیاب پراجیکٹ
🔹 شہد کی مکھیوں کی افزائش اور مینجمنٹ کیلئے جدید باکس تیار
🔹 ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل کی نگرانی میں منصوبہ مکمل• پائیدار اور ماحول دوست شہد کی پیداوار کو فروغ
🔹 زرعی تحقیق، حیاتیاتی تنوع اور ماحول کے تحفظ میں معاون اقدام
🔹 عملی تعلیم اور جدید زرعی جدت کی بہترین مثال
یہ صرف ایک تعلیمی پراجیکٹ نہیں بلکہ سرسبز، ماحول دوست اور جدید خیبرپختونخوا کی جھلک ہے۔
#CleanAndGreenKP #KPAgriculture
کوٹ لکھ پت : ڈاکٹر یاسمین راشدنے 9 مئی کے مقدمات سے متعلق پشاور سیشن کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے جاری عدالتی بحران میں “تازہ ہوا کا جھونکا” قرار دیا ہے۔ جج کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے سیاسی قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ میں امید دوبارہ زندہ کی ہے کہ آئینی اصول اور عدالتی آزادی اب بھی موجود ہیں۔
جیل سے اپنے وکیل ایڈووکیٹ رانا مدثر کے ذریعے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر راشد نے کہا کہ یہ فیصلہ “سرنگ کے آخر میں روشنی” کی مانند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایک جج اپنے اصولوں پر کھڑا ہوا ہے۔” انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدلیہ کے دیگر ارکان بھی 9 مئی کے بعد کے کریک ڈاؤن سے متعلق مقدمات میں اسی طرح کی جرات اور خودمختاری دکھائیں گے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں، مقدمات اور سلوک کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر راشد نے کہا کہ بہت سے سیاسی قیدیوں کے خلاف “کوئی ثبوت موجود نہیں”، پھر بھی وہ مسلسل قید اور بار بار مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور یا متنازع شواہد کے باوجود ان کی طویل قید نے قانونی کارروائی اور قانون کے مساوی اطلاق پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
انہوں نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ سلوک کا موازنہ بااثر حلقوں سے جڑے افراد کو دی جانے والی خصوصی رعایت سے کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں سیاسی کارکنوں کے ساتھ “دہشت گردوں جیسا سلوک” کیا جا رہا ہے، وہیں ‘پنکی دی کوکین کوئین’ جیسی شخصیات انصاف کے ایوانوں میں آزادانہ گھومتی ہیں۔
انہوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ سلوک کو “پاکستان کی عدالتی تاریخ کے افسوسناک ترین ابواب” میں سے ایک قرار دیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ بیمار خواتین قیدیوں کو قانون کے تحت دستیاب ضمانت اور طبی سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔
ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عدالتی آزادی، 9 مئی مقدمات کے طریقہ کار اور مبینہ امتیازی احتساب پر قومی بحث جاری ہے۔
May 13, 2026
پاکستان کی طبی تاریخ میں پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی کامیاب اینڈوسکوپک ہارٹ سرجری ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ درست وژن، جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی محنت سے پاکستان صحت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
یہ وہی وژن ہے جس کی بنیادعمران خان نے رکھی تھی کہ پاکستانی عوام کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہ پڑے، بلکہ عالمی معیار کی طبی اور تعلیمی سہولیات پاکستان میں ہی میسر ہوں۔ آج جدید اینڈوسکوپک طریقہ کار کے ذریعے پیچیدہ دل کی سرجری کی کامیاب تکمیل اسی وژن کی عملی تعبیر ہے، جس نے پاکستان کو میڈیکل دنیا میں ایک نئی پہچان دی ہے۔
مگر افسوس کہ جس عمران خان نے قوم کیلئے صحت، انصاف اور بہتر نظام کی جدوجہد کی، آج وہ خود ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن صاحبزادہ صبغت اللہ نے بیرونی ملک پاکستانیوں کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آواز اٹھا دیا ۔۔۔
ڈپٹی سپیکر نے معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بھجوا دیا ۔۔۔
#ImranKhanUnjustlyJailed
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے عید الاضحٰی کے موقع پر عوامی تحفظ، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل اور منظم انتظامات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
#KPUpdates#CMKP
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سے متعلق اہم پیغام!
عوام یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ حلف اٹھانے کے دن سے آج تک چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
#KPUpdates#CMKP
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت مالی سال 2025-26 کے اے ڈی پی سے متعلق اہم اجلاس!
🔹 اجلاس میں ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع کے لیے فنڈز کے اجرا اور اخراجات کی سیکٹر وار صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
#CMKP#KPUpdates
چیئرمین عمران خان کے وژن کیمطابق، کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی سطح پر اسپورٹس کمپلیکس بنانے منصوبے کے تحت، وزیراعلیٰ سہیل کی قیادت میں اور پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں خصوصی کوششوں سے منظور کردہ 'کرک اسپورٹس کمپلیکس' کا ٹینڈر لگ چکا ہے۔
#KPUpdates
WAPDA announced Load Shedding schedule for DIKHAN City feeders.
Khyber Pakhtunkhwa produces around 50% of entire Pakistan's electricity but we suffer load shedding ranging between 12 hrs to 20 hrs.
ایک نہیں دو پاکستان
First fruiting season of Olive plants in DIKHAN, planted under Imran Khan's Olive Project.
Using water efficient drip irrigation system & applying only organic fertilizers, results are quite promising as plants are still quite young.
Pakistan esp KP & Balochistan have huge potential for olive plantations, hopefully in few years we will be going for large scale olive oil exports.